کارگل کی جنگ میں پاک فوج نے ہمارا بہت نقصان کیا بھارتی جنرل بخشی نے چونکا دینے والے انکشافات کردیے

کارگل کی جنگ میں پاک فوج نے ہمارا بہت نقصان کیا 

پاکستان کے پاس ایک بھاری ائرڈیفنس گن کی توپ تھی جس نے بی ایس ایف کی ہوائیاں اُڑا دیں۔ بھارتی ریٹائرڈ آرمی افسر جنرل بخشی

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارت کے ایک ریٹائرڈ فوجی افسر جنرل بخشی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے کارگل جنگ میں ہونے والے نقصان اور بی ایس ایف کے اہلکاروں کے مابین پاک فوج کے خوف کی تمام تر کہانی بیان کر دی ۔ اپنے ایک انٹرویو میں جنرل بخشی نے کہا کہ دشمن نے ساری ہائیٹس پکڑ رکھی تھیں ہماری جو پہلی پلٹن گئی وہ ان کی ٹھیک مار کے پیچھے تھی۔

دن میں کسی قسم کی کوئی حرکت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا، کھانا بنکرز میں بنتا تھا اور یہاں تک کہ بی ایس ایف کے اہلکاروں کو لیٹرین بھی بنکرز کے اندر ڈبوں میں کر کے باہر پھینکنی پڑتی تھی۔ کیونکہ دشمن سر کے اوپر ہوتا تھا اور چوبیس گھنٹے فائر ہوا تھا جس سے ہمارا بہت نقصان ہوا۔

اس کے بعد مہار پلٹن آئی اُس کا بھی بہت نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو ایک چھوٹی سی کہانی سناتا ہوں، ہمارا ایک جگہ بی ایس ایف کا پوسٹ تھا جب میں بٹالین کمانڈر میں چارج لیا اور اس پوسٹ پر گیا تو میں نے دیکھا کہ وہاں تباہی پھری ہوئی تھی ، تمام بنکرز تباہ ہو چکے تھے اور سارے کے سارے بی ایس ایف کے جوان وہ ریورس پر تھے ۔

پوسٹ پر آگے کی جانب ایک بنکرز رہ گیا تھا جہاں ہمارا ایک حوالدار تھا جس نے مجھ سے کہا کہ میں آپ سے اکیلے میں بات کرنا چاہتا ہوں۔ میرے دریافت کرنے پر اُس نے بتایا کہ سر ہماری بہت زیادہ بے عزتی ہوئی،پاکستان اپنی ائیرڈیفنس گن کی توپ لے آیا جس کی رینج میری توپ سے زیادہ ہے۔ پاکستان نے فائر کیا تو یہاں ہمارے پاس سو کے قریب جو مٹی کے تیل کے بیرل تھے وہ سب کے سب جل گئے۔ اس کے بعد بی ایس ایف کے لڑکے گھبرا گئے اور آگے کی طرف صرف وہ حوالدار ہی تھا۔ حوالدار نے بتایا کہ پاکستانیوں نے ہمیں اچھی طرح مار لگا کر اپنے اپنے بنکرز سے نکل کر چھت پر بھنگڑا کیا اور ہماری بہت بے عزتی ہوئی۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں

مقبوضہ کشمیرمیں’ آزادی‘ بحال بھارت ہاتھ ملتا رہ گیا، امریکہ نے بڑا حکم جاری کردیا

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آزادی بحال،گرفتارافرادرہا کرے،امریکا کا مطالبہ

ہمیں اس علاقے کے رہائشیوں پر مستقل پابندیوں اور حراست میں لیے جانے کی رپورٹس پر مسلسل تشویش ہے،محکمہ خارجہ

امریکا نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مقبوضہ جموں اور کشمیر میں بنیادی آزادی کو بحال اور گرفتار افراد کو فوری رہا کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں اس علاقے کے رہائشیوں پر مستقل پابندیوں اور حراست میں لیے جانے کی رپورٹس پر مسلسل تشویش ہے۔

اس علاقے کے دورے کے بعد واپس آنے والے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہہم انفرادی حقوق کے احترام، قانونی طریقہ کار کی تعمیل اور ایک جامع مذاکرات پر زور دیتے ہیں۔بھارت کا ذکر کرتے ہوئے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار نے کہا کہ ہم قانونی کارروائی اور جامع بات چیت کے لیے ہر فرد کے حقوق کا احترام کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھارت کے خدشات سے ا?گاہ ہیں لیکن اس بات پر زور دیتے رہیں گے کہ جتنی جلد ممکن ہو خطے میں صورتحال معمول پر لانے کے لیے کام کیا جائے۔اس کے ساتھ واشنگٹن نے دونوں جوہری طاقتوں بھارت اور پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مسلم اکثریت کے حامل پہاڑی خطے کشمیر کے تنازع کو حل کرنے کے لیے براہِ راست بات چیت کی جائے۔

بھارتی آرمی چیف کا آپریشنل معلومات لیک ہونے کا اعتراف

بھارتی آرمی چیف کا آپریشنل معلومات لیک ہونے کا اعتراف

آرمی چیف بپن راوت کی ریٹائرڈ فوجی افسران کو سوشل میڈیا پر محتاط رہنے کی ہدایت کی،بھارتی آرمی چیف نے انفارمیشن وار فیئر میں پاکستان کی جیت کا اعتراف کرلیا

بھارتی آرمی چیف نے انفارمیشن وار فیئر میں پاکستان کی جیت کا اعتراف کرلیا۔حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان انفارمیشن وار میں بھی دشمن کے چھکے چھڑا رہا ہے۔بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے بھارتی فوج ے ریٹائرڈ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سائبر واریرز سے چوکنار ہیں۔

بھارتی آرمی چیف نے ریٹائرڈ فوجی افسران کو سوشل میڈیا پر محتاط رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔بپن راوت نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ گزشتہ ہفتے بھارت کی آپریشنل معلومات لیک ہوئی۔بپن راوت نے سیکیورٹی پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔اس سے قبل سابقبھارتی لیفٹینٹ جنرل بھی انفارمیشن جنگ کے میدان میں پاکستان کی جیت کا اعتراف کر چکے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ایس پی آر نے پاکستان کے لیے بہترین کام کیا اس پر انہیں پورے نمبر دینا چاہوں گا۔جس طرح انہوں نے معلومات شئیر کرنے میں انتہائی پیشورانہ مہارت کا استعمال کیا۔بھارت میں سبآئی ایس آئی کو جانتے ہیں لیکن آئی ایس پی آر سے غافل ہیں۔صرف میرے جیسے لوگ ہی آئی ایس پی آر کے بارے میں بات کرتے ہیں۔آئی ایس پی آر نے پاکستان کے لیے شاندار کام کیا۔

کشمریوں کو بھارتی فوج اور بھارتی قوم سے دور کر دیا۔جب کہ اس سے قبل بھارتی ائیر چیف نے اپنی فضائیہ کی ناکامیوں کا اعتراف کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتیائیر چیف بی ایس دھنویا نے اپنے ہی ادارے کا پول کھول دیا۔بھارتی فضائیہ کتنی قابل ہے،سربراہ نے خود ہی بتا دیا۔ بھارتی ائیر چیف کا کہنا ہے کہ ہم 44 سال پرانے 21 مگ طیارے استعمال کر رہے ہیں۔اتنی پرانی تو کوئی گاڑی بھی نہیں چلاتا۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ہم پرانے طیارے استعمال کر رہے ہیں۔بھارتی ائیر چیف کا کہنا تھا کہ مگ طیارے اب بہت پرانے ہو چکے ہیں۔

ڈرائیونگ لائسنس کا ڈیزائن تبدیل، اہم فیصلہ کر لیا گیا

ڈرائیونگ لائسنس کا ڈیزائن تبدیل کرنے کے حوالے سے اجلاس

ڈرائیونگ لائسنس کی جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈیشن وقت کی اہم ضرورت ہے، کیپٹن (ر) عارف نواز خان

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی اوور آل کوالٹی کو بین الاقوامی سٹینڈرڈکے مطابق اپ گریڈ کیا جائے اور نئے ڈیزائن کی تیاری میں پی آئی ٹی بی کے ماہرین کی تجاویز کو بھی مد نظر رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے ڈیزائن میںکارڈ ہولڈر کی تصویر کے سائز کو بڑا کیا جائے جبکہ لائسنس ہولڈر کا نام اور کوائف کی تحریرمیں شامل الفاظ کو مزید نمایاں کیا جائے تاکہ لائسنس دیکھنے میں جاذب نظر اور استعمال میں پائیدار ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ لائسنس ہولڈر کی ٹریفک قوانین سے خلاف ورزیوں کی تفصیل کارڈ پر درج ہو نے کے متعلق قانون سازی بھی کی جائے تاکہ بوقت ضرورت ڈرائیور کاماضی ریکارڈ چیک کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آسکے 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ اجلاس میںڈی آئی جی آئی ٹی ذوالفقار حمید، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب ڈاکٹر اختر عباس، سی ٹی اولاہور کیپٹن (ر) لیاقت ملک اور ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرزعمارہ اطہر سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

دوران اجلاس ڈرائیونگ لائسنس کو بہتر سے بہتر بنانے کے متعلق تجاویز کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈیشن وقت کی اہم ضرورت ہے چنانچہ اس حوالے سے جامع حکمت عملی کے تحت تمام پہلوئوںکو بغور جائزہ لینے کے بعد نئے ڈیزائن کو فائنل کیاجائے جو انٹی گریٹڈ سسٹم کے تحت کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس کے ساتھ منسلک بھی ہو۔

آئی جی پنجاب نے افسران کو تاکید کی کہ نئے کارڈ کی تیاری میں فیلڈ افسران کے فیڈ بیک سے بھی استفادہ کیا جائے تاکہ فائنل لائسنس بہتر سے بہتر صورت میں سامنے آسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ اجلاس میں ڈرائیونگ لائسنس کا سمپل تیار کرکے پیش کیا جائے تاکہ اسے فائنل کرکے صوبے کے تمام اضلاع میں نافذ کیا جاسکے 

”بھارت اپنے مذموم عزائم کے حصول کے لیے دنیا کے امن کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے”

بھارتی وزیرِ دفاع کی جانب سے ایٹمی حملے میں پہل کرنے کے بیان پر فردوس عاشق اعوان کا شدید ردِعمل سامنے آگیا

یہ اپنے مذموم عزائم کے حصول کے لیے دنیا کے امن کو بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں، راج ناتھ سنگھ کا بیان پوری دنیا کیلئے دھمکی ہے: مشیر اطلاعات

بھارتی وزیرِ دفاع کی جانب سے ایٹمی حملے میں پہل کرنے کے بیان پر فردوس عاشق اعوان کا شدید ردِعمل سامنے آگیا ہے۔ مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کے جواب میں کہا ہے کہیہ اپنے مذموم عزائم کے حصول کے لیے دنیا کے امن کو بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں، راج ناتھ سنگھ کا بیان پوری دنیا کیلئے دھمکی ہے۔

انہوں نے اپنے تویٹر پیغام میں کہا کہ ’’بھارتی وزیر دفاع کا بیان آرایس ایس کی اس انتہاپسندانہ سوچ کا عکاس ہے کہ یہ اپنے مذموم عزائم کے حصول کے لیے دنیا کے امن کو بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ راج ناتھ سنگھ کا بیان پوری دنیا کیلئے دھمکی ہے‘‘۔

انہوں نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں عالمی برادری سے ان بیانات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’عالمی برادری کو ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا سنجیدگی سے نوٹس لینا ہوگا جو عالمی قوانین اور اس کے امن کے لیے کھلا چیلنج ہیں‘‘.

فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز ہونے والی اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے حوالے سے کہا کہ بھارت کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹر پہ اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ’’ سلامتی کونسل کے اجلاس نے بھارت کے ان دعوؤں کی قلعی کھول دی کی کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے۔اجلاس نے ثابت کیا کہ کشمیر عالمی سطح پر ایک متنازع علاقہ ہے۔ عمران خان کشمیریوں کے حقیقی ترجمان بن کر ابھرے ہیں‘‘۔

 انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ’’ مظلوم کشمیریوں کی وہ آواز جو بھارتی جبر نے محصور اور خاموش کی ہوئی تھی کل اس کی گونج دنیا کے سب سے بڑے سفارتی فورم پر سنائی دی‘‘

خدشات درست ثابت ہونے لگے، بھارت نے سرحد پر تعینات اپنی فوج کو حکم جاری کر دیا

بھارت نے لائن آف کنٹرول پر تعینات فوج کو جارحیت کیلئے تیار رہنے کا حکم دے دیا

بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ بھی علان کر چکے کہ وہ لائن آف کنٹرول پر اس کے پار کسی بھی وقت کاروائی کرنے کیلئے تیار ہیں

بھارت نے لائن آف کنٹرول پر تعینات فوج کو جارحیت کیلئے تیار رہنے کا حکم دے دیا،بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ بھی علان کر چکے کہ وہ لائن آف کنٹرول پر اس کے پار کسی بھی وقت کاروائی کرنے کیلئے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور دفاعی تجزیہ کار وجاہت ایس خان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں تشویش ناک اطلاع دی گئی ہے:

وجاہت ایس خان نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول پر اس کے پار کسی بھی وقت کاروائی کرنے کیلئے تیار ہیں۔

اس حوالے سے حکومت پاکستان پہلے ہی خدشات کا اظہار کر رہی تھی

خاص کر وزیراعظم عمران خان کئی مرتبہ بھارت کی ممکنہ جارحیت کے خدشے کا اظہار کر چکے ہیں۔ تاہم پاک فوج بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار اور ہر وقت الرٹ ہے۔ دوسری جانب کشمیر کے معاملے میں سفارتی ، سیاسی اور دفاعی محاذوں پر بے پناہ ذلت و رُسوائی سمیٹنے کے بعد بھارتی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں گیدڑ بھبکی دی کہبھارت حالات کو دیکھتے ہوئے ایٹمی حملہ میں پہل نہ کرنے کی اپنی پالیسی پر غور کر رہا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ جوہری حملے میں پہل نہ کرنے کے ڈاکٹرائن پر قائم ہیں گا تاہم مستقبل کا فیصلہ حالات دیکھ کر کریں گے۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پوکھران وہ علاقہ ہے جس نے بھارت کو ایٹمی طاقت بنایا۔

پوکھران کا ایٹمی دھماکہ اٹل بہاری واجپائی کے جوہری عزائم کا عکاس ہے۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ اس وقت کشمیر نیوکلیئر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع کے اس اشتعال انگیز بیان کے لیے عالمی امن کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت کی ہندو متعصب سرکار نے ہندو راج کے عزائم کی تکمیل کے لیے پورے برصغیر کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع کے اس ٹویٹر بیان کو دُنیا بھر میں بہت تشویش کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے دُنیا بھر کے تھِنک ٹینکس کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ بھارت خطے کا امن و امان تباہ کرنے پر تُل گیا ہے۔

جنگ ہوئی تو تمہیں تباہ و برباد کر دینگے ، بھارت امریکہ نہیں ہے، پاکستان نے بھارت کو وارننگ دے دی

ہم عراق ہیں نہ افغانستان اور نہ ہی بھارت امریکا ہے،فواد چودھری 

جنگ ہوئی تواس کی تپش دینا کا ہردارلحکومت محسوس کرے گا، جبکہ بھارت کا سپرپاورکا خواب صدیوں پیچھے چلا جائے گا، اس حقیقت کا بھی ادراک رکھئیے کہ اپنی جنگیں خود لڑنی ہوتی ہیں۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا ٹویٹ

 وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ بھارت سپرپاورکا خواب لیے صدیوں پیچھے چلا جائے گا، جنگ

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت کی سفارتی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں مودی حکومت کو منہ کی کھانی پڑی۔

لیکن

دیناایک ایسی جنگ جس کی شدت،حدت اور تپش دینا کا ہر دارلخلافہ محسوس کرے گا، چاہے لندن ہو یا واشنگٹن، ریاض ہو یا تہران ہو، ہم عراق ہیں نہافغانستان اور نہ ہی بھارت امریکہ ہے۔ بھارت کے سپر پاور بننے کا خواب دیکھتے دیکھتے صدیوں پیچھے چلا جائے گا۔

دوسری جانب ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نےبھی آج یہاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور چیئرمین کشمیر کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس اور میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں واضح کہا کہ قوم فکرنہ کرے ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔ مسلح افواج کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیارہے۔

گزشتہ

بھارت

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مودی نے یہ حرکت کرکے مسئلہ کشمیرکے لئے بہت اچھا کام کیا۔ سردخانے میں پڑا مسئلہ کشمیرپوری دنیا کے لیے فلیش پوائنٹ بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اورآرمی چیف کا آخری حد تک جانے کا بیان فوج کا بیانیہ ہے۔

ڈی

انہوں

سلامتی کونسل میں شکست کے بعد عقل ٹھکانے آ گئی۔۔ بھارت کا سب سے بڑا یو ٹرن۔۔ مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کر لیا

بھارت کا سب سے بڑا یوٹرن، مقبوضہ کشمیر کو متنازعہ علاقہ مان لیا،’’ہم شملہ معاہدے کو تسلیم کرتے ہیں‘‘: اقوامِ متحدہ میں بھارتی مندوب کی پریس بریفنگ

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے کو داخلی مسئلے کی بجائے تنازعہ تسلیم کر لیا، ’’ہم اس معاملے پر بات کرنے کو تیار ہیں‘‘: سید اکبرالدین

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو اندرونی مسئلہ قرار دینے پر بڑا یوٹرن لیتے ہوئےمقبوضہ کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کر لیا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں بھارتی مندوبسید اکبرالدین نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہہم 1972کے شملہ معاہدے کو تسلیم کرتے ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے کو داخلی مسئلے کی بجائے تنازعہ تسلیم کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کے معاملےپر بات کرنے کو تیار ہیں۔

پریس بریفنگ کے دوران ان سے پاکستانی صحافی نے سوال کیا کہ وہپاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ کب بڑھائیں گے جس پر وہ پاکستانی صحافیوں کے پاس گئے اور ان سے ہاتھ ملاتے ہوئے کہا کہ شملہ معاہدے کو مانتے ہیں اور اس پر بات کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھارت 5اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو اپنے آئین سے ختم کر چکا ہے اور جب پاکستان نے اس پر آواز اٹھائی تو بھارت نے کہا تھا کہ یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے جس کے بعد پاکستان نے اقوامِ متحدہ میں جانے کا فیصلہ ہوا اور گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔

دوسری جانب گونر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ تیسری عالمی جنگ ہو گی۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ ہوتی ہے تو یہ تیسری اور آخری عالمی جنگ ہو گی۔ چوہدری سرور نے کہا کہ جنگ کی صورت میں سب ختم ہو جائے گا اور یہ آخری جنگ ثابت ہو گی۔ وہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہ مقبوضہ کشمیر کا معاملہپاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہپاکستان ہر قسم کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاک فوج کی نظر مشرقی سرحد پر ہے۔

’آزاد کشمیر کو بھول جاوٴ‘۔۔ پاک فوج کا بھارت سے مقبوضہ کشمیر کا قبضہ چھڑوانے کا اعلان

کشمیرکیلئےآخری فوجی اورآخری بلٹ تک لڑیں گے، ترجمان پاک فوج 

بھارت آزاد کشمیر کو بھول جائے اب پرانا قبضہ چھڑانے کا وقت ہے، یقین دلاتے ہیں قوم کو مایوس نہیں کریں گے،وزیراعظم اورآرمی چیف کا آخری حد تک جانے کا بیان فوج کا بیانیہ ہے۔میجر جنرل آصف غفور کی میڈیا سے غیررسمی گفتگو

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کشمیرکیلئے آخری فوجی،آخری بلٹ تک لڑیں گے، بھارت کشمیرپر قبضے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے،بھارت آزاد کشمیر کو بھول جائے اب پرانا قبضہ چھڑانے کا وقت ہے، یقین دلاتے ہیں فوج اپنی قوم کو مایوس نہیں کرے گی،وزیراعظم اورآرمی چیف کا آخری حد تک جانے کا بیان فوج کا بیانیہ ہے۔

انہوں نے آج یہاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور چیئرمین کشمیر کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس اور میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ قوم فکرنہ کرے ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔

مسلح

گزشتہ

بھارت

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مودی نے یہ حرکت کرکے مسئلہ کشمیرکے لئے بہت اچھا کام کیا۔ سردخانے میں پڑا مسئلہ کشمیرپوری دنیا کے لیے فلیش پوائنٹ بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اورآرمی چیف کا آخری حد تک جانے کا بیان فوج کا بیانیہ ہے۔

ڈی

انہوں

مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، سلامتی کونسل نے فیصلہ سنا دیا

مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ متنازعہ علاقہ ہے، سلامتی کونسل نے فیصلہ سنا دیا

پاکستان کی خصوصی درخواست پر بلائے گئے اجلاس میں مستقل اور غیر مستقل اراکین نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کو تشویش ناک قرار دیا اور مسئلے کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حل کرنے، یکطرفہ فیصلے کرنے سے گریز کرنے پر زور دیا.

 مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ متنازعہ علاقہ ہے، سلامتی کونسل نے فیصلہ سنا دیا، پاکستان کی خصوصی درخواست پر بلائے گئے اجلاس میں مستقل اور غیر مستقل اراکین نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کو تشویش ناک قرار دیا اور مسئلے کواقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اقوام متحدہ کے 5 مستقل جبکہ 10 مستقل ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور سلامتی کونسل کے ارکان نے اتفاق کیا کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور یہ مسئلہبھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔

اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہے۔

ہم جموں کشمیر کے مسئلے کا پُرامن حل چاہتے ہیں۔اجلاس پاکستانی وزیر خارجہ کے خط پر طلب کیا گیا۔ نہتے کشمیریوں کی آواز آج دنیا کے اعلیٰ ترین فورم پر سنی گئی ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں لوگوں پر ظلم و جبر کیا جا رہا ہے۔ کشمیریوں کو قید کیا جا سکتا ہے ان کی آواز نہیں دبائی جا سکتی۔ پاکستان نے یہ کوشش مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کیلئے کی ہے اور یہ مسئلے کے حل تک جاری رہے گی۔

اجلاس کی کاروائی کے حوالے سے چینی مندوب نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے15اراکین ممالک کےمندوب نے اجلاس میں شرکت کی۔ سیکیورٹی کونسل اجلاس میں کشمیر کےمعاملے پر تفصیلی بات ہوئی۔ کشمیر کی صورتحال پر ارکان نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے سیکیورٹی جنرل اقوام متحدہ نے بھی کچھ دن پہلے بیان دیا تھا۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ارکان نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور دو طرفہ معاہدہ کے تحت حل ہونا چاہیے۔ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اس حوالے سے یکطرفہ فیصلوں سے گریز کرنا چاہیئے۔