امریکا کا پاک افغان سرحد پر حملہ، اسامہ بن لادن کا بیٹا ہلاک کر دیا گیا

امریکا کا پاک افغان سرحد پر حملہ، اسامہ بن لادن کا بیٹا ہلاک کر دیا گیا

امریکی وائٹ ہاوس نے حمزہ بن لادن کی تصدیق کرتے ہوئے اسے القاعدہ کیلئے بڑا دھچکا قرار دے دیا

اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2019ء امریکا کا پاکافغان سرحد پر حملہ، اسامہ بن لادن کا بیٹا ہلاک کر دیا گیا، امریکی وائٹ ہاوس نے حمزہ بن لادن کی تصدیق کرتے ہوئے اسے القاعدہ کیلئے بڑا دھچکا قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وائٹ ہاوس سے جاری بیان میںالقاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ امریکی فورسز کی جانب سے پاک افغان سرحدی علاقے میں خصوصی آپریشن کیا گیا تھا اور اسی دوران اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن مارا گیا۔ حمزہ بن لادن القاعدہ کے کئی اہم معاملات دیکھتا تھا اور کئیدہشت گرد تنظیموں سے رابطے میں تھا۔ وائٹ ہاوس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حمزہ بن لادن کی موت یقینی طور پر القاعدہ کیلئے کسی دھچکے اور بڑےنقصان سے کم نہیں ہوگی۔ حمزہ بن لادن کی موت سے القاعدہ اور دیگردہشت گرد تنظیموں کی قوت میں کمی آئے گی۔ حمزہ بن لادن کی موت کی خبریں کئی روز سے گردش کر رہی تھیں تاہم اس کی باقاعدہ تصدیق اب کی گئی ہے

شواہد مل گئے۔۔۔ بانی ایم کیو ایم کو لندن پولیس کی جانب سے طلب کرلیا گیا

لندن پولیس نے الطاف حسین کو پھر طلب کر لیا

نئے شواہد ملنے پر لندن پولیس نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو دوبارہ طلب کیا

نئے شواہد ملنے پر لندن پولیس نے الطاف حسین کو پھر طلب کر لیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نفرت انگیز تقاریر کے الزام میں لندنپولیس نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو ایک بار پھر طلب کر لیا ہے۔الطاف حسین پولیس کو انٹرویو دینے وسطی لندن کے پولیس اسٹیشن پہنچ گئے ہیں۔یاد رہے کہ بانی ایم کیو ایم کو اس سے قبل نفرت انگیز تقاریر کرنے کے جرم میں 11 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔

چھاپے میں 15 کے قریب پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔اسکاٹ لیںڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو لندن میں ان کے گھر سے گرفتار کرلیا جس کے بعد انہیں مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا تھا۔ برطانوی پولیس نے بانی ایم کیو ایم سے دو گھنٹے تک تفتیش کی۔

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سے مقامی وقت کے مطابق دس سے بارہ بجے تک تفتیش کی گئی۔ ۔ تفتیش کے دوران الطاف حسین نے صرف اپنا نام ، تاریخ پیدائش اور گھر کا پتہ بتایا ۔

بانی ایم کیو ایم نے برطانوی پولیس کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا جس پر برطانوی پولیس نے انہیں بتایا کہ آپ کے پاسنو کمنٹسکہنے کا آپشن موجود ہے۔ لیکن نوکمنٹس کہنا عدالت میں آپ کے خلاف جا سکتا ہے۔ تاہم بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے وکیل نے انہیںنو کمنٹسکہنے کا ہی مشورہ دیا تھا۔بعد ازاں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دی گئی تھی۔

یہ درخواست ایم کیو ایم کے وکلا نے دائر کی تھی۔ الطاف حسین کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔لندن پولیس کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے خلاف شواہد ناکافی ہیں۔بانی ایم کیو ایم پر فرد جُرم عائد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا لیکن الطاف حسین پر کوئی فرد جُرم عائد نہیں کی گئی۔کراؤن پراسیکیوشن سروس نے بانی ایم کیو ایم کو چارج نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان نے امریکا کی جنگ میں بہت نقصان اُٹھایا ہے اور امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پرڈال رہا ہے

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف امریکا کی جنگ میں بہت نقصان اٹھایا۔ وزیراعظم

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70ہزار افراد کی قربانی دی،اس کے باوجود امریکا افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا روسی ادارے کو انٹرویو

 وزیراعظم عمران خان نے روسی نشریاتی ادارے آر ٹی کو انٹرویو دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا روسی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف امریکا کی جنگ میں بہت نقصان اٹھایا۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70ہزار افراد کی قربانی دے چکے ہیں۔ہماری معیشت کو 100 بلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔قربانی دینے کے باوجود امریکا کی افغانستان میں ناکامیوں کا الزام پاکستان پر دھرا جاتا ہے۔پاکستان کو امریکا کی وار آن ٹیرز میں شامل ہونے پر نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔جب امریکا نے افغانستان پر حملہ کیا تو یہ گروہ ہمارے خلاف ہو گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ امریکا افغان طالبان کے مذاکرات کے لیے پاکستان کو قصور وار قرار دینا غلط ہے۔امریکا افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے طالبان نے قندوز اور کابل میں دھماکے کیے جس کی صورت میں کافی جانی نقصان ہوا۔ اسی بات کو بنیاد بناتے ہوئے ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ مزاکرات معطل کیے اور ڈیوڈ کیمپ میں امریکی وفد کی طالبان کے ساتھ ہونے والی ملاقات بھی منسوخ کر دی گئی۔

ایمرجنسی میں بلائی گئی میٹنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ طالبان کیسے لوگ ہیں جو لوگوں کو قتل کرتے پھر رہے ہیں۔ایک طرف انہیں ہم امن پید اکرنے کے لیے مزاکرات کی پیش کش کر رہے ہیں اور دوسری طرف وہ بم دھماکے کر رہے ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ طالبان مزاکرات نہیں کرنا چاہتے۔لہٰذا ہم بھی طالبان کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہیں کریں گے۔ٹرمپ کی شدیدخواہش تھی کہ وہ افغانستان سے نکلنے کے لیےطالبان سے مذاکرات کرے جنہوں نے امریکہ کی کمر توڑ دی ہوئی ہے۔

ان مذاکرات کے لیے چین اور پاکستان نے کلیدی کردار اد اکیا۔مگر جب معاہدہ ہو گیاتو آخری وقت میں ٹرمپ نے مذاکرات منسوخ کر دیے۔اب بظاہر یہی لگتا ہے کہ ٹرمپ کوئی سنجیدہ ایکشن لینے کے لیے تیار ہو چکا ہے جبکہ مذاکرات کینسل ہونے کے بعد طالبان نے بھی اپنی کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نائن الیون کے زخموں کو نہیں بھولے، دشمن نے اب اگر ہمارے ملک کا رخ کیا تو ہم ہرجگہ اس کے پیچھے جائیں گے اور اب دشمن کے خلاف ایسی طاقت استعمال کریں گے جو پہلے کبھی نہیں کی گئیں۔

کیا امریکا افغانستان پر ایٹم بم سے حملہ کرنے والا ہے؟ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خوفناک اعلان

ٹرمپ نے افغان طالبان پر مکمل قوت سے حملہ کرنے کا اعلان کردیا

پچھلے 4 دنوں میں پہلے سے زیادہ بھرپور طاقت سے دشمن کو نشانہ بنایا ہے اور یہ عمل جاری رہے گا، جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی بات نہیں کررہا تاہم دشمن کے ساتھ وہ ہوگا جو کبھی نہیں ہوا: امریکی صدر کا اعلان

 ٹرمپ نے افغانطالبان پر مکمل قوت سے حملہ کرنے کا اعلان کردیا، امریکی صدر کا کہنا ہے کہ پچھلے 4 دنوں میں پہلے سے زیادہ بھرپور طاقت سے دشمن کو نشانہ بنایا ہے اور یہ عمل جاری رہے گا، جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی بات نہیں کررہا تاہم دشمن کے ساتھ وہ ہوگا جو کبھی نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق نائن الیون حملوں کے 18 سال مکمل ہونے پر وائٹ ہاوس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےافغانستان میں پھر سے بھرپور قوت سے حملہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان کو دھمکی دی ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی بات نہیں کررہا تاہم دشمن کے ساتھ وہ ہوگا جو کبھی نہیں ہوا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں نےافغانستان حملےمیں امریکی اہلکارکی ہلاکت کی خبرسنتےہی وہ مذاکرات منسوخ کردیے تھے۔

انھوں نےسمجھا تھا کہ اس حملے سے وہ اپنی طاقت ظاہر کرینگے لیکن انھوں نے تو اپنی کمزوری ظاہر کی۔

ہم نے پچھلے 4 دنوں میں افغانستان میں پہلے سے زیادہ بھرپور طاقت سے دشمن کو نشانہ بنایا ہے اور یہ عمل جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی افغانستان میں ایٹم بم کا استعمال کرنے کیدھمکی دے چکے ہیں۔ دوسری جانب افغان طالبان نے امریکہ کی جانب سے مذاکرات منسوخ کئے جانے پر امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہمذاکرات کی منسوخی پر امریکہ پچھتائے گا کیونکہ اس نے غلطی کی ہے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے ان کے پاس جہاد اور مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے افغانستان میںجہاد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ مذاکرات کے لیے راضی نہیں تو وہ غیر ملکی فوجوں کے خلاف مسلحہ جنگ جاری رکھیں گے۔

طالبان کے ترجمان نے خبردار کیا کہ مذاکرات کی منسوخی پر واشنگٹن پچھتائے گا۔ بات چیت ہو یا لڑائی، مقصد غیر ملکی افواج کو افغانستان سے نکالنا ہے۔ امریکہ نے بات چیت کا راستہ بند کیا ، اب لڑائی کا راستہ ہی باقی بچا ہے۔ جبکہ افغان صدر اشرف غنی نے ایک بار پھر طالبان سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو نقصان سے بچایا جا سکے۔ جبکہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے کہا کہ گذشتہ دس دنوں کے اندر ہزاروں طالبان جنگجو امریکی افواج کے ہاتھوں مارے جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں قیام امن کے لیے جاری مذاکراتی عمل منسوخ کردیا تھا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پرامریکی صدر نے اپنے پیغام میں مذاکرات منسوخ ہونے کا سبب کابل میں ہونے والے حملوں کو قرار دیا تھا۔ یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اُس وقت کیا گیا تھا جب چند گھنٹے بعد افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کا 9 واں دور شروع ہونے والا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کے بعد افغانستان میں امن کے امکانات خطرے میں پڑ گئے ہیں جس پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بریکنگ نیوز! کینیڈین پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی

کینیڈین پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی

جسٹن ٹروڈو کی کینیڈا کی وزارتِ عظمیٰ کی مدت مکمل ہو گئی، انتخابات 21اکتوبر کو کروائے جانے کا اعلان

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی وزارتِ عظمیٰ کی مدت مکمل ہونے کے بعد کینیڈینپارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی ہے۔ جسٹن ٹروڈو اب کینیڈا کے وزیراعظم نہیں ہیں کیونکہ انکی مدتِ مکملہو گئی ہے۔ کینیڈا میں انتخابات 21اکتوبر کو کروائے جانے کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

سٹن ٹروڈو کینیڈا کے وزیراعظم تھے اورعمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد سوشل میڈیا پر اس بات کا چرچا شروع ہو گیا تھا کہ عمران خان زیادہ ہینڈسم ہیں یا جسٹس ٹردڈو۔

گزشتہ دنوں جسٹن ٹروڈو کے ساتھ امریکی کاتونِ اول میلانیہ ٹرمپ کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی تھی اور آن لائن اس پر متعدد پرمزاح جملے کسے گئے تھے۔ کانفرنس کے دوران عالمی رہنماؤں اور ان کی شریک حیات کی تصاویر لی گئی تھیں مگر میلانیا ٹرمپ کی جانب سے کینیڈینوزیراعظم کے خیرمقدم کی تصویر انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی تھی۔ اب جسٹن ٹروڈو کی وزارتِ عظمیٰ کی مدت مکمل ہونے کے بعد کینیڈین پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی ہے۔

پیسوں کے بدلے رہائی، آصف زرداری نے پلی بارگین شروع کردی، نواز شریف نے بھی ڈیل سے متعلق اپنا فیصلہ سنادیا

پیسوں کے بدلے رہائی، آصف زرداری نے پلی بارگین شروع کردی، نواز شریف نے بھی ڈیل سے متعلق اپنا فیصلہ سنادیا

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ بد عنوان سیاستدانوں نے پیسے دینا شروع کر دئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر پاک بھارت جنگ ہوئی دنیا کی سائنسدان انگشت بدنداں ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے جو حرکت کی ہے اس پر ہمارے پاس جنگ کے سوا دوسرا راستہ نہیں لیکن ہم پھر بھی مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ دوسری صورت میں پورا خطہ تباہی کی لپیٹ میں آ جائے گا۔شیخ رشید نے کہا

کہ مودی نے جو غلطی کی وہ آخری جنگ ہو گی۔ایٹم بم سے متعلق اپنے بیان کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ میں نے پاؤ، آدھا پاؤ والی بات بالکل کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے دوستوں نے پلی بارگین کی کوششیں شروع کر دی ہیں جبکہ نواز شریف کا بھی یہی ارادہ ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی قسمت بدلے گی، دس ہزار نوکریاں دے دی ہیں، کابینہ نے دس ہزار مزید نوکریوں کی منظوری دے دی ہے۔حکومت کا ایک لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کا ارادہ ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ کوریا میں بھی ایک صدر جیل میں ہے دوسراقتل ہو گیا ہے، جو بے ایمان ہو گا، دھوکہ دے گا، عوام اور میڈیا اسے نہیں چھوڑیں گے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز یوم دفاع کے حوالے سے منعقد کی جانے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مسئلہ کشمیر حل ہونے تک امن قائم نہیں ہوسکتا ۔ہندوستان گزشتہ 72 سالوں سے کشمیریوں کے ساتھ بربریت کررہا ہے لیکن اب فیصلے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی سازش ہے کہ وہاں پیسہ لگائے اور کشمیریوں کو ویزوں کا لالچ دے لیکن کشمیری سوائے آزادی کے کچھ نہیں چاہتے ہیں۔ مودی نے22 /24 کروڑ مسلمانوں کو ہندوستان میں دوسرے درجے کا شہری بنادیا ہے۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہندوستان نے کشمیر کے معاملے کو چھیڑ کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔مسئلہ کشمیر پر حکومت اور اپوزیشن کو ایک صفحے پر ہونا چاہیے۔دنیا میں قومیں تباہ ہوتی ہیں لیکن پھر کھڑی ہوجاتی ہیں مگر اس کے لیے شرط یہی ہے کہ ان میں جذبہ زندہ ہو۔شیخ رشید نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشا اللہ وقت آنے پر پاکستان کے جھنڈے تلے اپنی جان دینے میں فخر محسوس کریں گے۔

”خطے میں دو اہم شخصیات ظہور پذیر ہونے والی ہیں“وہ دو شخصیات کون ہیں ، تہلکہ خیز انکشاف نے امریکہ میں کھلبلی مچادی

”خطے میں دو اہم شخصیات ظہور پذیر ہونے والی ہیں“وہ دو شخصیات کون ہیں ، تہلکہ خیز انکشاف نے امریکہ میں کھلبلی مچادی

سینئرتجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خطے میں دو اہم شخصیات دوبارہ دُنیا کے سامنے آنے والی ہیں، ایک شخصیت کا نام ہے، ابو بکر البغدادی۔ کیونکہ شام وغیرہ میں حالات بہت خراب تھے، اس لیے اب ہو سکتا ہے وہ سنٹرل ایشیا، افغانستان یا آس پاس کہیں سے نکل کے آئیں گے۔وہ جو میں کہتا ہوں نا، کہ یہاں پر داعش اور خراسان کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ اس کی وجہ کیا ہے، یہ میں آپ کو بتاتا ہوں۔ میں ان چند لوگوں میں سے ہوں، جو اس طرح کے ایونٹس کو فالو کرتا رہتا ہوں۔ ابو بکر البغدادی کا ترجمان رسالہ النبا کے نام سے ہے۔

ان کے علاوہ ایک اور شخصیت نے ظہور پذیر ہونا ہے۔اور دوسری شخصیت ایمن الظواہری ہیں۔ یہ دونوں شخصیات ایسی ہیں جن کے نام بین الاقوامی ریڈارز میں آنا شروع ہو گئے ہیں۔بہتر ہے کہ ہم پاکستان میں بھی لوگوں کو یاد دلا دیں کہ یہ دو شخصیات کہیں آس پاس ظہور پذیر ہوں گی۔ واضح رہے کہ ایمن الظواہری القاعدہ کے بانی اُسامہ بن لادن کے نائب تھے، جن کے بارے میں کئی سالوں سے کچھ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کہاں ہیں ، اور زندہ بھی ہیں یا وفات پا چکے ہیں۔ جبکہ ابو بکر البغدادی نے اسلامی عسکریت پسند تنظیم داعش کی بنیاد رکھی اور عراق کے کچھ حصوں پر قبضہ کر کے وہاں دولت اسلامیہ کے نام سے اپنی حکومت قائم کی اور شام کی خانہ جنگی میں بھی داعش ملوث پائی جا رہی ہے۔ ماضی میں ابو بکر البغدادی کے مارے جانے کے حوالے سے بھی مختلف دعوے سامنے آتے رہے ہیں، جن کی بعدمیں تردید بھی کی جاتی رہی۔

بھارت کا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور تحقیقاتی ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے یوم دفاع پر پاکستان سے بھارت کو دبنگ سرپرائز دیدیا گیا

پاکستانی ہیکرز نے قوم کو 6 ستمبر کا تحفہ دے دیا، بی جے پی کی ویب سائٹ ہیک کر لی

ہندو انتہا پسند وزیر اعظم مودی کی جماعت بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کیے جانے کے بعد اس پر پاکستان کا قومی ترانہ چل رہا ہے

آج پاکستان بھر میں یومِ دفاع پاکستان منایا جا رہا ہے۔ یہ وہی دِن ہے جب پاکستانی دلیر افواج نے1965ء میں رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کرنے والے بزدل دُشمن بھارت کے بڑھتے ہوئے ناپاک قدموں کو نہ صرف روک دیا تھا بلکہ اُنہیں جنگ میں ایسی کراری ہار دی تھی کہ آج تک بھارت سسکیوں کے ساتھ اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔

آج کے روزکی مناسبت سے پاکستانی ہیکرز نے بھی ایسا شاندار کارنامہ انجام دیا ہے جس سے مودی اور اس کے انتہا پسند ساتھیوں پر صدمے کی سی کیفیت طاری ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ہیکرز نےمودی کی جماعت بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی‘) کی آفیشل ویب سائٹہیک کر کے اس کے بیک گراؤنڈ پر پاکستان کا قومی ترانہ لگا دیا ہے۔

پاکستانی ہیکرزکے اس سائبر حملے کو سوشل میڈیا پر یومِ ستمبر کی مناسبت سےبھارت کو ایک کرارا جواب قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بھی پاکستانیہیکرز نے کئی بار بھارت کی آفیشل ویب سائٹس ہیک کی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل پاکستان سے غداری کرنے والے عدنان سمیع کا بھی پاکستانی ہیکرز نے اکاؤنٹ ہیک کر لیا تھا۔ ہیکرز نے عدنان سمیع خان کے اکاوٴنٹ سے پیغامات جاری کیے اور پروفائل پکچر پر عدنان سمیع خان کی جگہوزیراعظم پاکستان عمران خان کی تصویر لگا دی تھی۔

اکاوٴنٹ ہیک کرنے کے بعد جاری کیے گئے پہلے پیغام میں ترکی اورپاکستان کے جھنڈے کی تصویر شئیر کی گئی تھی۔ پیغام میں کہا گیا کہ ہمیںپاکستان آنے اور وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کر کے بے حد خوشی ہو گی۔جس کے بعد دوسرے پیغام میں کہا گیا کہ یہ اکاوٴنٹ ترکی کی سائبر آرمی نے ہیک کر لیا ہے۔اس اکاوٴنٹ کے تمام میسجز اور اہم ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔اس کے علاوہ بھی اس ٹویٹر اکاوٴنٹ سے کئی پیغامات شئیر کیے گئے۔اپنے اہم پیغام میں ہیکرز کا کہنا تھا کہ جو بھی ہمارے برادر ملکپاکستان کے ساتھ غداری کرے گا وہ یہ بات بخوبی جان لے کہ اْس کے ٹویٹر اکاوٴنٹ پر عمران خان اور پاکستان کے جھنڈے کی تصویر ہو گی۔

🇵🇰ابھی تک ویب سائٹ بحال نہیں کی جا چکی۔🇵🇰

مگ 21پھر سے ابھی نندن کے حوالے جنگی جہاز ملتے ہی بھارتی پائلٹ نے پہلا کام کیاکر دکھایا۔۔بھارتی عوام خوشی سے بے قابو

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی سروس میں واپسی ، مگ 21 بھی اُڑایا 

ابھی نندن نے مگ 21 طیارہ بھارتی ائیر چیف مارشل بی ایس دھنووا کے ساتھ مل کر اُڑایا

بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن نے سروس میں واپسی کے بعد اپنی پوزیشن سنبھال لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے آج مگ 21 طیارہ اُڑایا ۔ اس موقع پر دوران پرواز اُن کے ہمراہ بھارتی فضائیہ کے ائیر چیف مارشل بی ایس دھنووا بھی موجود تھے۔ بھارتی میڈیا نے اس خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر چلایا اور کہاکہ ابھی نندن کے مگ 21 طیارہ اُڑانے کی خبر کا مطلب ہے کہ انہوں نے جو کچھ برداشت کیا اُس کے بعدبھارتی فضائیہ اُن کے ساتھ کھڑی ہے اور اُن کو ایک ہیرو کی طرح دیکھتی ہے۔

بھارتی میڈیا نے ایک مرتبہ پھر سے دعویٰ کیا کہ 27 فروری کو ابھی نندن نے پاک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ مار گرایا تھا۔ بھارت واپسی کے بعد سے ابھی نندن زیر علاج تھا جس کے بعد حال ہی میں اسے طیارہ اُڑانے کے لیے فِٹ قرار دیا گیا ۔

بھارتی میڈیا نے ابھی نندن کو بہادر ترین پائلٹ قرار دے دیا اور کہا کہ ابھی نندن کی رہائی پر کہا جا رہا تھا کہ چونکہ وہ پاک فوج کی حراست میں رہے لہٰذا اب انہیں طیارہ اُڑانے کی اجازت نہیں دی جائے گی لیکن بھارتی فضائیہ نے ثابت کر دیا کہ وہ اپنے بہادر پائلٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بھارت کے ریٹائرڈ ائیر مارشل پی کے باربورا کا کہنا تھا کہ ابھی نندن کی واپسی میرے لیے باعث فخر اور مسرت ہے۔ میرے خیال میں کہ سروس میں واپسی پر ابھی نندن مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی نندن کو واپس لا کر ائیرچیف مارشل نے ایک اچھا تاثر دیا جس سے بھارتی جوانوں کا مورال بلند ہو گا۔

انہوں نے پاکستان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے پائلٹ کو ویلکم کیا، ہم پاکستان کی طرح نہیں ہیں جو اپنے شہدا کے بارے میں بات ہی نہیں کرتے۔ ہم مرنے والوں کی بات بھی کرتے ہیں اور بچ جانے والوں کو سپورٹ بھی کرتے ہیں۔ کیونکہ ہم پاکستان کی آرمی ، نیوی اور فضائیہ کی طرح نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 14 فروری کو ایک کار خود کش دھماکے میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے جس کا الزام بھارت نے براہ راست پاکستان پر عائد کیا تھا۔

پلوامہ واقعے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوئی اور 26 فروری کی رات بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بالاکوٹ کے قریب نصب ہتھیار پھینکتے ہوئے بھاگ نکلے تھے۔ جس کے بعد بدھ کی صبح 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے بھارت کے دو طیارے مار گرائے جبکہ ایک بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

پاک فوج نے ابھی نندن کو مشتعل ہجوم سے بچایا اور حراست میں لے لیا تھا۔ پاک فوج نے ابھی نندن کا علاج بھی کروایا۔ جس کے بعد 28 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کہا کہ ہم بھارتی پائلٹ کو امن کے فروغ کے لیے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے کو نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ عالمی سطح پر بھی خوب سراہا گیا تھا۔ جمعہ کے روز یکم مارچ کو بھارتی پائلٹابھی نندن کو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔ بھارتی فضائیہ نے پاک فوج کی حراست میں رہنے والے پائلٹ کو ہیرو بنا کر پیش کیا تھا جبکہ 15 اگست کے موقع پر ابھی نندن کو ویر چاکرا ایوارڈ بھی دیا گیا ۔ تاہم اب ابھی نندن کی سروس میں واپسی ہو گئی ہے جس کے تحت ابھی نندن اور بھارتی فضائیہ کے ائیرچیف مارشل نے مل کر مگ 21 طیارہ بھی اُڑایا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختیاور کی سندھ کے بڑے وڈیرے سے شادی کی خبریں

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختیاور کی سندھ کے بڑے وڈیرے سے شادی کی خبریں

سینئیر صحافی و تجزیہ کار ظفر ہلالی نے خبر دے دی

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار ظفر ہلالی نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختیاور بھٹو زرداری سے متعلق خبر دے دی. انہوں نے کہا کہ سنا ہے کہ بختیاور کی سندھی وڈیرے کے ساتھ

شادی ہونے لگی ہے ، بہت اچھی بات ہے اگر وہ خوش ہے. لیکن دلچسپ بات یہ تھی کہ آصفہ بھٹو زرداری آ کر تقریر کر رہی تھی اور اس موقع پر بلاول نہیں تھا. آصفہ کی عمر کیا ہو گی جو اسے پاکستان کی سیاست کے گند میں لا رہے ہیں . آصفہ پڑھی لکھی ہے ، اچھی بچی ہے، ایسا لگ رہا تھا کہ بی بی بول رہی ہے. اب اس کو کیا فائدہ ہو گا سیاست میں گھسیٹنے کا . انہوں نے بتایا

کہ آصفہ بھٹو کو اسی لیے سیاست میں لایا جا رہا ہے کیونکہ سننے میں آیا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول کی آپس میں کوئی جھڑپ ہوئی ہےاور وہ کافی دن سے اُن سے ملے نہیں لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی البتہ افواہیں تو ہیں اور مجھے بھی ایک ایسے شخص نے بتایا ہے جو ایسی چیزوں پر نظر رکھتا ہے. دوسری جانب یہ اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں کہ پیپلز پارٹی

نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی عدالتوں میں پیشی کے موقع پرپی پی کارکنوں کی انتہائی کم تعداد کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے. کارکنوں کی کم تعداد کا کوئی پارٹی رہنما ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہے. پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی آمد کے باوجودکارکنان کے نہ پہنچنے کا نوٹس لے لیا گیا جبکہ سندھ سے تعلق رکھنے والے

وزراء کی عدم شرکت پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا گیا. ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ جس روز آصف زرداری نے عدالت ،نیب یا اسپتال آنا ہوتا ہے اسی رات کارکنان کوان کی آمد کے بارے آگاہ کیا جاتا ہے ، مختصر وقت کی وجہ سے کارکنان کا متعلقہ مقام پرپہنچنا مشکل ہوجاتا ہے .جبکہ یہ انکشاف بھی ہوا کہ آصف زرداری کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پارٹی کے

چند افراد واٹس ایپ پر رہنماؤں کوآگاہ کرتے ہیں لیکن ان رہنماؤں کو عدالت یا اسپتال پہنچنے کی سخت تاکید نہیں کی جاتی جس وجہ سے وہ اس میسج کو معمول کا مسیج ہی سمجھتے ہیں.