مودی سے کہو کشمیر سے کرفیو اٹھائے، وزیراعظم کا سخت لہجے اور واضح الفاظ میں مطالبہ، ٹرمپ نے بھی مثبت جواب دے دیا

مودی سے کہیں کشمیر سے کرفیو اٹھائے، ٹرمپ سے عمران خان کا مطالبہ

طاقت ور ترین ملک پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے، مجھے لگتا ہے یہ بحران مزید بڑا ہو سکتا ہے، امریکا طاقت ور ترین ملک ہے وہ یو این کی سلامتی کونسل پر اثر ڈال سکتا ہے، وزیراعظم کے مطالبے پر امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم پر دباو ڈالنے کی حامی بھر لی

مودی سے کہیںکشمیر سے کرفیو اٹھائے، ٹرمپ سے عمران خان کا مطالبہ، طاقت ور ترین ملک  پر بھاری ذمے  داری عائد ہوتی ہے، مجھے لگتا ہے یہ بحران مزید بڑا ہو سکتا ہے، امریکا طاقت ور ترین ملک ہے وہ یو این کی سلامتی کونسل پر اثر ڈال سکتا ہے، وزیراعظم کے مطالبے پر امریکی صدر نے بھارتیوزیراعظم پر دباو ڈالنے کی حامی بھر لی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے واضح اور پرزور الفاظ میں مطالبہ کیا ہے کہ نریندر مودی پر دباو ڈال کرمقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو ختم کروایا جائے۔ وزیراعظم نے امریکی صدر سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ طاقت ور ترین ملک پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے اس لیے امریکا کو تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنا چاہیئے۔

بھارت سےثالثی کی امریکی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ مجھےلگتاہے یہ بحران مزید بڑاہوسکتاہے ،صدرٹرمپ اور میں اس پر بات کرینگے۔ بدقسمتی سے بھارت ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں،یہ صورتحال بحران کی ابتداہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے طاقت ور ترین ملک کے صدر ہیں جبکہ امریکا طاقت ور ترین ملک ہے وہ یو این کی سلامتی کونسل پر اثر ڈال سکتا ہے۔وزیراعظم کے مطالبے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر میں کرفیو ختم کروانے کیلئےمودی پر دباو ڈالنے کیلئے حامی بھر لی۔ وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ روز ہوسٹن جلسے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کافی جارحانہ زبان کا استعمال کیا۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اوربھارت کے درمیان ثالثی کروانے کی پیش کش کی۔ تاہم اس موقع پر یہ بھی کہا کہ پاکستان تو امریکا کی ثالثی کیلئے تیار ہے، لیکن بھارت اس سے انکار کر رہا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم سے بہت اچھے تعلقات ہیں تاہم جب تک بھارت بھی راضی نہیں ہوتا، تب تک وہ عملی طور پر ثالثی کا کردار نہیں ادا کر سکتے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ مجھ سے پہلےامریکی قیادت نے پاکستان سے اچھا سلوک نہیں کیا۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو شکرگزار ہونا چاہیئے کہ انہیں ایسا عظیم اور شاندار لیڈر ملا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں افغان مسئلے پر بات کرنا چاہتا ہوں یہ مسئلہ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ اس ملاقات سے قبلوزیراعظم نے امریکی تھنک ٹینک سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ پاکستان نے نائن الیون حملوں کے بعد امریکا کا ساتھ دے کر غلطی کی تھی۔ اس غلطی کے باعث ہی پاکستان میں ہزاروں شہری شہید ہوئے، جبکہ پاکستانی معیشت کو اربوں ڈالرز کا نقصان بھی ہوا۔


غیر قانونی سگریٹ فروخت کرنے والوں کی شامت آگئی وزیراعظم نے کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا

وزیراعظم کا غیرقانونی سگریٹ کی فروخت کیخلاف ملک گیرکریک ڈاؤن کا حکم 

غیرقانونی سگریٹ کی تجارت سے عوامی صحت پرمنفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، غیرقانونی سگریٹوں سے ملکی خزانے کو ٹیکس چوری کی مد میں بھی نقصان ہو رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان

 وزیراعظم عمران خان نے غیرقانونی سگریٹ کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے، غیرقانونی سگریٹ کی تجارت سے عوامی صحت پرمنفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، غیرقانونی سگریٹوں سے ملکی خزانے کو ٹیکس چوری کی مد میں نقصان ہو رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں غیرقانونی سگریٹ کی تجارت پرنوٹس لے لیا ہے۔

  وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ اداروں کو غیرقانونی سگریٹ کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔ وزارت صحت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کو ملک گیر کریک ڈاؤن کی ہدایات کردی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ وزارت صحت اورایف بی آر حکام کو ماہانہ کارکردگی رپورٹ وزیراعظم آفس میں جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے.

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غیرقانونی سگریٹ کی تجارت سے عوامی صحت پرمنفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ غیرقانونی سگریٹوں سے ملکی خزانے کو ٹیکس چوری کی مد میں نقصان ہو رہا ہے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا پر ہیں۔ وزیراعظم عمران خان امریکا میں جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے اور امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے غیرقانونی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے طورخم ٹرمینل پورا ہفتہ 24 گھنٹے سروس فراہم کریگا،وزیراعظم نے طورخم ٹرمینل توسیعی منصوبہ کا افتتاح کردیا ہے۔

جب تک بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے والا آرٹیکل ختم نہیں کرتی تب تک اس سے بات چیت نہیں ہوسکتی۔ پاکستان سے جاکر بھارت جاکر لڑنے والا پاکستان اور کشمیریوں دونوں کا دشمن ہوگا،اقوام متحدہ میں کشمیر کامقدمہ اس طرح پیش کرونگا جو آج تک کسی نے نہیں کیا ہوگا ،پاک افغان سرحد کے کھلنے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوجائے گا ، خطے میں تبدیلی آئی گی،دعا ہےافغانستان میں امن قائم ہو، افغانستان میں امن سے خطہ ترقی کریگا، امن سے پشاور تجارت کا حب بن جائیگا، طورخم بارڈر سسٹم سے وسطی ایشیائی ریاستوں کو بھی فائدہ ہوگا۔

پاکستان میں گاڑیوں کیلئے ایچ آئی ڈی لائٹ کے استعمال پر پابندی عائد

پاکستان میں گاڑیوں کیلئے ایچ آئی ڈی لائٹ کے استعمال پر پابندی عائد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت لوگوں کیلئے تکلیف کا باعث بننے والی لائٹ کے استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی گئی

پاکستان میں گاڑیوں کیلئے ایچ آئی ڈی لائٹ کے استعمال پر پابندی عائد، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت لوگوں کیلئے تکلیف کا باعث بننے والی لائٹ کے استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کسی بھی قسم کی گاڑیوں میں ایچ آئی ڈی لائٹ کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایچ آئی ڈی لائٹ کی خرید و فروخت اور استعمال پر آئندہ سے مکمل پابندی عائد رہے گی۔ پابندی کا فیصلہ عوام کی جانب سے کی جانے والی شکایات کے بعد کیا گیا۔ گاڑیوں میں استعمال ہونے والی ایچ آئی ڈی لائٹ ناصرف لوگوں کی آنکھوں کیلئے تکلیف دہ ہوتی ہے، بلکہ ٹریفک حادثات کا باعچ بھی بنتی ہے۔ اسی اب کسی بھی قسم کی گاڑیوں کیلئے اس لائٹ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی کے باجود ایچ آئی ڈی لائٹ کا استعمال کرنے والوں اور اس کی خرید و فروخت میں ملوث لوگوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

"مائنس ون نہیں بلکہ اب ’’مائنس آل‘‘ ہوگا، اب پورا کچرا صاف کئے بغیر کام نہیں چلے گا”

’مائنس ون ‘‘ نہیں بلکہ اب ’’مائنس آل‘‘ ہوگا، کیوں کہ پورا کچرا صاف کئے بغیر کام نہیں چلے گا:حافظ حسین احمد

’مائنس ون ‘‘ نہیں بلکہ اب ’’مائنس آل‘‘ ہوگا، کیوں کہ پورا کچرا صاف کئے بغیر کام نہیں چلے گا:حافظ حسین احمد

مدارس کوقومی دھارے میں لانے والے سرکاری تعلیمی اداروں کو بھی اسلامی دھارے میں لے آئیں،عمران احمد نیازی نے جہاد کشمیر کے خلاف بیان دیکر امریکہ کو خوش کیا ایسے بیان کو امریکہ نے سراہا اور شاباشی دی ،ترجمان جمعیت علمائے اسلام ؛فواد چوہدری کشمیر جہاد کی امریکی ڈالروں کے لیے مخالفت علماء نہیں بلکہ عمران احمد نیازی کررہے ہیں، عمران احمد نیازی جتنی بار امریکہ حاضری دیں گے اتنا وہ امریکی فریب کے دلدل میں دھنستے جائیں گے،امریکی 2 دوروں سے چین جیسے مخلص دوست سے دوری اور سی پیک کے عظیم منصوبے کو پیک کردیا گیا ،اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں بلوچستان کے مختلف مدارس کے ذمہ داروں اور میڈیا سے گفتگو

’مائنس ون ‘‘ نہیں بلکہ اب ’’مائنس آل‘‘ ہوگا، کیوں کہ پورا کچرا ..

کوئٹہجمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک ’’مائنس ون‘‘ نہیں بلکہ اب ’’مائنس آل‘‘ ہوگا کیوں کہ پورا کچرا صاف کئے بغیر کام نہیں چلے گا ، مدارس کوقومی دھارے میں لانے والے سرکاری تعلیمی اداروں کو بھی اسلامی دھارے میں لے آئیںمدارس عربیہ پہلے سے ہی قومی دھارے میں ہیں۔وہ ہفتہ کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں بلوچستان کے مختلف مدارس کے ذمہ داروں اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر سائنس فواد چوہدری نے علماء کے خلاف تازہ ہرزہ سرائی میں کہا ہے کہ کشمیر جہاد کے لیے علماء آواز نہیں اٹھا رہے کیوں کہ افغان جہاد میں ڈالر ملتے تھے اور کشمیر جہادمیں ڈالر نہیں مل رہے پر تبصرہ کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ عمران احمد نیازی نے امریکہ جانے سے قبل یہ بیان دیا کہ پاکستان اور باہر سے کشمیر جہاد کے لیے جانیوالے کشمیریوں کے ساتھ ظلم کریں گے وہ ظالم ہوں گے اور آج امریکہ نے عمران احمد نیازی کے جہاد کشمیر کے خلاف بیان اور موقف کو سراہا اور ان کو شاباشی دی ، فواد چوہدری کشمیر جہاد کی امریکی ڈالروں کے لیے مخالفت علماء نہیں عمران احمد نیازی کررہے ہیں آپ اپنا ریکارڈ درست رکھیں، انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اقوام متحدہ کشمیر پر ثالثی کی آڑ میں نیا کھیل کھیلنے کے بجائے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے متفقہ قراردادوں پر بھارت کو عمل کرنے پر مجبور کریں ، انہوں نے کہا کہ عمران احمد نیازی جتنی بار امریکہ حاضری دیں گے اتنا وہ امریکی فریب کے دلدل میں دھنستے جائیں گے ، ان 2دوروں سے چین جیسے مخلص دوست سے دوری اور سی پیک کے عظیم منصوبہ کو پیک کرنے اور آئی ایم ایف کے کارندوں کے ہاتھوں پاکستان کی معیشت اور خزانے کی تباہی جیسے اقدامات کئے گئے ۔

کیا پاکستان تیل و گیس کی پیداوار میں خودمختار ہو جائے گا؟ دسمبر تک خوشخبری ملنے کا امکان

حکومت تیل و گیس کی تلاش کیلئے دسمبر میں نئے لائسنس جاری کرے گی، ندیم بابر

زیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ حکومت تیل و گیس کی تلاش کیلئے دسمبر میں نئے لائسنس جاری کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پٹرولیم کمپنیوں کے ایک فورم کی ضیافت کے موقع پر کیا۔ فورم کینیڈا میں مقیم، بین الاقوامی سطح پر مرکوز ای اینڈ پی کمپنیوں اور افرادکو پٹرولیم سکیٹر میں سرمایہ کاری کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

فورم بین الاقوامی تیل اور گیس میں نیٹ ورکنگ کے مواقع کے علاوہ اور دیگر ممبروں اور اس سے وابستہ کمپنیوں کو دنیا سے تیل و گیس کے کاروبار سے وابستہ وسائل تک راسائی مہیا کرتاہے۔ فورم میں 40 سے زیادہ کینیڈا کی پٹرولیم کمپنیوں نے حصہ لیا۔ پاکستان میں پٹرولیم سیکٹر خاص طور پر اپ سٹریم سیکٹر اور نئے بلاکس پر ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی گئی جسے اگلے بولی راؤنڈ میں شامل کیا جائے گا۔ او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل نے کمپنیوں کو موجودہ بلاکس میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا۔ کینیڈین کمنپیوں نے بلاک ایکسپلوریشن بولی میں شرکت اور سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار کیا۔

گرفتاری کا ڈر۔۔۔خورشید شاہ کے بیٹوں نے گرفتاری سے بچنے کاحل تلاش کر لیا، کہاں جا پہنچے؟

سید خورشید شاہ کے بعد گرفتاری کا ڈر، خورشید شاہ کے بیٹوں نے عبوری ضمانت کی درخواست دے دی

عدالت نے خورشید شاہ کے بیٹوں اور مبینہ فرنٹ مین کی 16 اکتوبرتک عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما سید خورشید شاہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتاری پر ان کے دونوں بیٹوں اور مبینہ فرنٹ مین نے عبوری ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد ان کے صاحبزادوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ۔

گرفتاری کے خوف سے خورشید شاہ کے دو بیٹوں فرخ شاہ اور زریق شاہ نے ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ دوسری جانب خرشید شاہ کے مبینہ فرنٹ مین سید قاسم علی شاہ نے بھی ضمانت کی درخواست کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ خورشید شاہ کی گرفتاریوں کے بعد ان کی بھی گرفتاریوں کا خدشہ ہے، نیب تحقیقات میں شامل ہونے کو تیار ہیں مگر ضمانت دی جائے۔

جس پر سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کے بیٹوں اور فرنٹ مین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور تینوں افراد کی 16 اکتوبرتک عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ عدالت نے درخواست گزاروں کو پانچ ، پانچ لاکھ روپے مچلکےجمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے تینوں درخواست گزاروں کو نیب سے تعاون کی ہدایت کی۔ یاد رہے کہ دو روز قبل نیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا تھا۔

سید خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو نیب سکھر اور نیب راولپنڈی نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا جس کے بعد ان کا راہداری ریمانڈ حاصل کر کے انہیں نیب کی حراست میں دے دیا گیا تھا۔ جبکہ گذشتہ روز نیب کی ٹیم نے خورشید شاہ کے بنی گالہ میں موجود گھر پر چھاپہ مارا تھا اور گھر کی تلاشی لی گئی تھی۔

نیب کا احسن اقبال کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

نیب کا احسن اقبال کو گرفتار کرنے کا فیصلہ‘ چھ ارب کرپشن کرنے کا الزام

نارووال میں سپورٹس سٹیڈیم کے نام پر کرپشن کے ریکارڈقائم کر دیئے‘ وزارت میں ذاتی نوکروں کو بھی اعلیٰ عہدے دیئے‘ نیب تحقیقات میں انکشافات

نیب حکام نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال کیخلاف چھ ارب کرپشن سکینڈل کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔ تحقیقات میں اربوں روپے کی کرپشنبددیانتیقواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور قومی فنڈز کی لوٹ مار کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آ گئے ہیں۔ نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ احسن اقبال کیخلاف کرپٹ پریکٹس کے ثبوت ملنے کے بعد گھیرا تنگ کر لیا گیا ہے اور انہیں اگلے چند دنوں میں گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس حوالے سے نیب نے حکومت کو پہلے ہی احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت دے چکی ہے۔ احسن اقبال نے چھ ارب روپے اپنے آبائی ضلع نارووال میں سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر کے نام پر ہڑپ کر چکے ہیںقومی فنڈز اپنے آبائی حلقہ انتخاب میں خرچ کرنا شدید قسم کی بددیانتی کی مثال ہے حالانکہ نارووال سے زیادہ آبادی والے شہر دیگر حصوں میں بھی موجود ہیں لیکن احسن اقبال نے ذاتی مفادات کے لئے نارووال میں یہ منصوبہ بنایا تاکہ وہ انتخابات میں ایسے ایشو بنا سکیں۔

نارووال سٹیڈیم کی تعمیر میںقواعدو ضوابط کی شدید خلاف ورزی کی گئی اور من پسند کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا۔ نیب تحقیقات میں نامکمل عمارت میں ناقص مٹیریل استعمال ہوا ہے جبکہ ڈیزائن میں بھی تبدیلی ہے خود کو قابل لکھنے والے احسن اقبال بھی اب کرپشن کے بادشاہ نکلے ہیںجب وزیر تھے تو اقرباء پروری کی انتہاء کر دی اور اپنے ذاتی نوکر نیازی کو وزارت منصوبہ بندی میں اہم عہدہ دیاجبکہ ایک رشتہ دار کو ہاکی فیڈریشن کی سربراہی دلوائی جس پر سابق وزیراعظم جمالی نے قومی اسمبلی میںآواز بلند کی تھی۔

عدالت میں پیشی، خورشید شاہ سب کی توجہ کا مرکز بن گئے پی پی رہنما کا جیسے ہی حال احوال پوچھا گیا تو جانتے ہیں آگے سے عمران خان کے بارے میں کیا کہہ دیا

دوران حراست ملزمان پر تشدد کرنے والے تفتیشی افسران نفسیاتی مریض ہیں

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے پولیس کی جانب سے دوران تفتیش ملزمان کی ہلاکت سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی

 حال ہی میںپولیس حراست میں صلاح الدین نامی ایک قیدی کی ہلاکت کا معاملہ سامنے آیا جس کے بعد پولیس کے نجی ٹارچر سیلز کا بھی انکشاف ہوا تھا ۔ اس حوالے سے پنجاب پولیس پر خاصی تنقید کی گئی جس کے بعد افسران کو ہوش آئی اور ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کو ملزمان کو بے جا تشدد کا نشانہ نہ بنانے کی سختی سے ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

تاہم اب پنجاب پولیس کے اعلی حکام نے دوران حراست ملزمان پر تشدد کرنے والے تفتیشی افسران کو نفسیاتی مریض قرار دے دیا۔ اجلاس کے دوران آر پی او راولپنڈی احسن طفیل کی جانب سے پنجاب کے تھانوں میں زیر حراست ملزمان پر تشدد سے ہلاک ہونے کے معاملے پر بریفنگ دی گئی۔

آ ر پی او راولپنڈی نےکمیٹی میں بتایا کہ جن تھانوں میں تشدد سے زیر حراست ملزمان کی موت واقع ہوئی اس حوالے سے آئی جی پولیس نے اہم اقدامات اٹھائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایسے تمام ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو معطل کر دیا گیا ہے جن پر الزامات تھے کہ انہوں نے زیر تفتیش ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث تمام افسران کو تھانوں میں تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ تشدد کرنے والے اہلکاروں کی نفسیات جانچنے کی ضرورت ہے کیونکہ جو تفتیشی افسران ملزمان پر تشدد میں ملوث ہوتے ہیں ان کے نفسیاتی مسائل بھی سامنے آتے ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے سامنے پولیس کی جانب سے دوران تفتیش ملزمان کی ہلاکت سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی تھی جسے کمیٹی نے یکسر مسترد کر دیا۔ دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے چونیاں واقعہ پر تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی زیر صدارت انسانی حقوق کمیٹی کے اجلاس میں آئی جی پنجاب کی عدم شرکت پر کمیٹی نے اظہار تشویش کیا تو حکام نے بتایا کہ آئی جی پنجاب چونیاں میں تین بچوں کی ہلاکت کے افسوسناک واقعے پر تفتیش کیلئے گئے قصور گئے ہوئے ہیں۔ مصطفیٰ نواز نے کہا کہ ملک میں بچوں کے ساتھ مسلسل خطرناک واقعات افسوسناک ہیں 

اللہ کے بندو! اگر میرا دفاع نہیں کرسکتے تو کم از کم اپنا دفاع ہی کرلو وزیر اعظم عمران خان وزراء پربرہم

اللہ کے بندو! اگر میرا دفاع نہیں کرسکتے تو کم از کم اپنا ہی دفاع کرلو

وزیراعظم عمران خان وزراء پر برہم، معروف صحافی نے اہم انکشاف کر دیا

 معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بابر اعوان کو ملاقات کے لیے بلایا تھا تو اطلاعات تھیں کہ انہیں وزارت اطلاعات دی جائے گی۔اس کا مطلب یہ ہے کہ پہلے عمران خان فواد چوہدری سے مطمئن نہیں تھے۔فواد چوہدری کہتے تھے کہ میڈیا کو رگڑا دینا چاہئیے۔لیکن فردوس عاشق اعوان کی کارگردگی فواد چوہدری سے تو بہت بہتر ہے۔

انہوں نے میڈیا سمیت دیگر اداروں کے ساتھ اچھے تعلقات بنائے ہیں۔مگر ان کا پارٹیاں بدلنے کا تاثر اچھا نہیں ہے۔لیکن جوابات اچھے دیتی ہیں۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ عمران خان نے وزراء سے کہا ہے کہ اللہ کے بندو اگر میرا دفاع نہیں کرسکتے تو کم از کم اپنا ہی دفاع کرلوہارون الرشید نے کہا کہ یہ اس قابل ہوتے تو کام کرتے پھر دفاع کرنے کی ضرورت ہی نہ پڑتی۔

نہوں نے مزید کہا کہ بابر اعوان نے خان صاحب سے وزارت اطلاعات لینے سے معذرت کر لی کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ استروں کی مالا ہے۔وزارت اطلاعات بہت کم لوگ سنبھال پاتے ہیں۔یہ تو قمر زمان قائرہ جیسے نفیس انسان بھی نہ کر سکے۔شاید راجہ ظفر الحق نے ٹھیک سے کام کیا تھا۔ہارون الرشید نے کہا کہ بابر اعوان سینیٹر بننا چاہتے ہیں۔ا س سے ایک اور مطلب بھی نکل سکتا ہے کہ اور بھی وازارتیں جا سکتی ہیں۔

گی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان پہلے ہی وفاقی کابینہ اور پنجاب کابینہ کو یہ بات کہہ چکے ہیں کہ جس کی کارگردگی سے وہ مطمئن نہ ہوئے اس کا محکمہ تبدیل کر دیا جائے گا یا پھر اسے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی بجائے خفیہ اداروں سے وزرا کی کارکردگی کی رپورٹس طلب کیں جس کے بعد پنجاب کے سات کابینہ اراکین کی وزارتوں کا قلمدان تبدیل کرنے اور نئے مشیر شامل ہونے کا امکان ہے جبکہ بیوروکریسی میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں۔

عثمان بزدار کی تبدیلی کی خبریں بھی زور پکڑ رہی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے عثمان بزدار کو پنجاب کا وزیراعلی بنانے کی غلطی کا اعتراف کر لیا ہے۔پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے 3 نام لیے جا رہے ہیں جن میں میاں اسلم اقبال، عبدالعلیم خان اور شاہ محمود قریشی شامل ہیں۔

5 سال بعد معیشت کہاں ہو گی؟ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو بتا دیا، ”5 سال بعد مجھ سے سوال کیجیے گا” وزیراعظم

وعدہ کرتا ہوں5 سال بعد سرپلس اکنامی ہوگی، عمران خان 

حکومت کی کارکردگی جانچنے کا وقت 5 سال بعد کا ہوتا ہے، مجھ سے بھی 5 سال بعد سوال کیا جائے،آئی ایم ایف سے پاکستان کا یہ آخری پیکیج ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کا قطری میڈیا کو خصوصی انٹرویو

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وعدہ کرتا ہوں5 سال بعد سرپلس اکنامی ہوگی، حکومت کی کارکردگی جانچنے کا وقت 5 سال بعد کا ہوتا ہے، مجھ سے بھی 5 سال بعد سوال کیا جائے،آئی ایم ایف سے پاکستان کا یہ آخری پیکیج ہوگا۔ انہوں نے آج قطری میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ماضی کی طرح ہماری حکومت میں کوئی بزنس ایمپائر نہیں بنا رہا، یہ نیا پاکستان ہے کیونکہ میگا کرمنل کیسزمیں جس طرح لوگ جیلوں میں ہیں پہلے نہیں تھے۔

13 مہینوں میں وزیراعظم یا کسی وزیر یخلاف کرپشن کیس نہیں آیا یہی ہےنیا پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت عظمی ٰسنبھالی تو پاکستان پر 90.5 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا۔ ہم نے ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 70فیصد کمی کردی ہے۔

ہم نے درآمدات کم کی ہیں برآمدات بڑھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 40 فیصد بجلی درآمدی ایندھن سے حاصل ہوتی ہے۔

گیس اور ایل این جی بھی درآمد ہوتی ہے اس وجہ سے ہر چیز مہنگی ہوتی ہے۔ آئندہ چار ماہ میں پاکستان اسٹیل ملز کام کرنا شروع کردے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں یو ٹرن کا وزیراعظم ہوں۔ کوئی ایڈیٹ ہی ہوتاہے جو یوٹرن نہیں لیتا۔ پاگل دیوار سے سر ٹکراتا رہتا ہے اور دانشمند راستہ بدل لیتا ہے۔ کرپٹ لیڈر ز کرپشن کرنے کے بجائے یو ٹرن لے لیتے تو آج جیل میں نہ ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ میری حکومت کے 5سال مکمل ہوجائیں تو تب ملک کی معیشت پر سوال کیا جائے۔ کسی بھی حکومت کی کارکردگی جانچنے کا وقت 5 سال بعد کا ہوتا ہے۔ پاکستان میں پہلی بار معیشت کو درست کیا جا رہا ہے۔ وعدہ کرتا ہوں 5 سال بعد حکومت چھوڑیں گے تو سرپلس اکنامی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کا یہ آخری پیکیج ہوگا۔آئی ایم ایف نے ہمیں اخراجات میں کمی اور ریونیو بڑھانے کے سوا کچھ نہیں کہا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کیلئے چین سب سے بہترین دوست رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نےعزم کررکھا ہے ہرمذہب کے ماننے والے پاکستانی کو برابرکا شہری سمجھا جائے گا۔ جبکہ بھارت میں اقلیتیوں کوبرابر کا شہری نہیں سمجھا جاتا یہی فرق پاکستان اوربھارت کی حکومت میں ہے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیرمنصوبہ بندی، وزیر اقتصادی امور، مشیرتجارت ودیگر نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین ایف بی آر نے وزیراعظمعمران خان کو ٹیکس اصلاحات پر بریفنگ دی۔ ٹیکسوں کی وصولی میں بہتری اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوا۔حالیہ مہینوں میں ٹیکسوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال پہلے 2 مہینے میں برآمدات اور درآمدات کی مد میں تجارتی خسارے میں 38 فیصد کمی ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بند صنعتی یونٹس کی بحالی کیلئے فوری لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔ اپارٹمنس کی تعمیرات اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ تعمیرات کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ زراعت کے ہرشعبے کی ترقی کیلئے ایک مفصل پالیسی تشکیل دی ہے۔ طے شدہ حکومتی اہداف کی تکمیل مقررہ وقت میں یقینی بنائی جائے۔ وزارتیں سہ ماہی اہداف کی تکمیل کا طریقہ کار وضع کریں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کو گمراہ کن عناصرکی غلط معلومات سے بچایا جائے۔ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے اہداف ملنا شروع ہوگئے۔ حکومتی معاشی پالیسی سے برآمدات میں اضافہ ہوا، نجی کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔