کرفیو ختم ہو گا اور کشمیر کو آزاد کر دیا جائے گا، وزیراعظم کی تقریر نے کام کر دکھایا، امریکا سے بہت بڑی خوشخبری

کل سے امریکی صدر تشویش کا شکار ہیں، 7 سے 10 دنوں میں کشمیر سے کرفیو اٹھا لیا جائے گا

وزیراعظم عمران خان کے موثر سفارت کاری کے جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے، کشمیر بھی جلد آزاد ہونے والا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر خاص ساجد تارڑ کا دعویٰ

ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر خاص ساجد تارڑ کا دعویٰ ہے کہ کل سے امریکی صدر تشویش کا شکار ہیں، 7 سے 10 دنوں میں کشمیر سے کرفیو اٹھا لیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کے موثر سفارت کاری کے جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے، کشمیر بھی جلد آزاد ہونے والا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز کے تاریخی خطاب پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر خاص ساجد تارڑ نے ردعمل دیتے ہوئے اسے تاریخی قرار دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر خاص نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر اس وقتکشمیر کے معاملے کو لے کر شدید تشویش کا شکار ہیں۔ امریکا نے بھارت کوکشمیر سے کرفیو اٹھانے کا کہہ دیا ہے۔ امید ہے کہ 7 سے 10 دنوں میںکشمیر سے کرفیو اٹھا لیا جائے گا۔

جبکہ وزیراعظم عمران خان کی مثبت سفارت کاری کے باعث اب یہ بھی امید پیدا ہو گئی ہے کہ انشاء اللہ جلد کشمیر آزاد بھی ہو جائے گا۔

جلد بہت سی اہم چیزیں ہونے جا رہی ہیں۔ ساجد تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک عالمی لیڈر بن کر سامنے آئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ان کا خطاب ہر لحاذ سے تاریخی تھا اور انہوں نے کشمیر اور مسلمانوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا۔ ساجد تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کا وزیراعظم نریندر مودی وزیراعظم عمران خان کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے۔

عمران خان ایک شاندار شخصیت کے مالک ہیں اور اپنی بات بھرپور انداز میں سمجھانے کا گر جانتے ہیں۔ جبکہ ان کے مقابلے میں مودی کی نا تو کوئی خاص شخصیت ہے، نہ ہی وہ موثر پیغام رسانی کے ماہر ہیں۔ عمران خان گزشتہ روز جس انداز سے کشمیر اور پاکستان سمیت تمام مسلمانوں کا مقدمہ لڑا، اس کیلئے وہ خراج تحسین کے لائق ہیں۔ عمران خان کی ٹیم نہ ہونے کے برابر ہے، لیکن پھر بھی انہوں نے تن تنہاء بھارت کو چت کر دیا ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان کی وطن واپسی پر تاریخی استقبال کرنے کا اعلان کر دیا

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کی وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کی وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ایک بیان میں چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کارکنان کو شاندار تیاریوں کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کے ولولہ انگیز تاریخی خطاب نے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی شکل میں امت مسلہ خصوصاً اہل کشمیر کو ایک توانا آواز میسر آئی۔سیف اللہ خان نیازی کے مطابق اتوار کو اسلام آباد عمران خان کے تاریخی خیر مقدم کے لیے نکلے گا اور دنیا کو ٹھوس پیغام بھجوائے گا۔

وزیراعظم کا خطاب کو بس شروعات تھی، پاکستان کا ایک مرتبہ پھر بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ

بھارتی سفارتکاروں کی عمران خان پر تنقید ،پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ

اقوام متحدہ میں بھارتی سفارتکاروں کی وزیراعظم عمران خان پر تنقیدی تقریر پر پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع کیمطابق پاکستان اقوام متحدہ میں اپنا جواب الجواب دیگا، جواب الجواب میں بھارتی تنقید پر بھارت کو آئنہ دکھایا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اقوامِ متحدہ اسمبلی اجلاس میں بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور وہ کشمیر میں کیا جانے والا بھارتی جبر دنیا کے سامنے لائے تھے جس ہر بھارتی صحافیوں نے وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کی۔اب پاکستان نے اس حوالے سے بھارت جکو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان بھارت کو اقوام متحدہ میں اپنا جواب الجواب دیگا۔

” مجھے یُوں محسوس ہوا جیسے اب پاکستان کی حقیقی آواز کے ساتھ ہماری ترجمانی ہوئی ہے۔ بالآخر دُنیا اب دیکھ پائی ہے کہ ہم کون ہیں اور ہم کس مقصد کے لیے کھڑے ہیں۔ شکریہ سکیپر !! ” وسیم اکرم

https://twitter.com/i/web/status/1177630780866142209

Wasim Akram@wasimakramlive

I feel like we are being represented with the true voice of Pakistan and now the world can finally see who we are and what we stand for #ThankYouSkipper #ImranKhan #NayaPakistan #PakistanStandsUp53.6K6:07 PM – Sep 27, 2019Twitter Ads info and privacy11.6K people are talking about this

نیب کا سوالنامہ ملا، سوالات پڑھ کر مزہ آیا، خاطر خواہ جواب دوں‌ گا: وزیرِ اعلیٰ سندھ آٹھ ماہ سے گرفتاری کی باتیں سن رہا ہوں، قید کا کوئی مسئلہ نہیں ہے: مراد علی شاہ

 وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انہیں نیب کا سوالنامہ ملا ہے، سوالات پڑھ کر مزہ آیا اور میں تمام خاطر خواہ جواب دوں‌ گا۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ ماہ سے گرفتاری کی باتیں سن رہا ہوں، قید کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو پارٹی نامزد کرتی ہے، پارٹی جسے چاہے گی وہ وزیراعلیٰ ہوگا، پارٹی جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کی تقریر کا ذکر نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے باوجود آغا سراج درانی، فریال تالپور اور دیگر اسمبلی کے رکن ہیں۔ واضح رہے کہ نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو 17 ستمبر کو طلب کیا تھا لیکن وہ نیب میں پیش نہیں ہوئے تھے ان کی جگہ پرنسپل سیکریٹری نیب میں پیش ہوئے تھے۔

نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کو سوال نامہ دیا تھا، 8 سوالات پر مشتمل سوال نامہ پرنسپل سیکریٹری کے ذریعے مراد علی شاہ کو پہنچایا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صاف کراچی مہم میں بزنس کمیونٹی کا تعاون درکار ہے، 30 دن کے اندر کچرے کا بیک لاگ صاف کردیں گے، یہ مہم ایک ماہ تک محدود نہیں رہے گی، شہر کی صفائی کے لیے مستقل نظام بنا رہے ہیں، کے فور منصوبے مکمل ہونے میں تاخیر ہوگی، 180ملین گیلن کے ایک متبادل منصوبے پر کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچرے کی صفائی کی ذمہ داری کے ایم سی اور ضلعی انتظامیہ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی میں اس بات کی منصوبہ بندی مکمل کرلی تھی کہ کراچی کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو متحرک کریں، شہر میں پہلے سے موجود کچرا صاف کیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے افرادی قوت اور مالی وسائل فراہم کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہر بھر میں اس مقصد کے لیے 60 سے زائد جی ٹی ایس بنائے گئے ہیں جہاں سے کچرا لینڈ فل سائٹ منتقل کردیا جائے گا۔

امریکا سے پاکستان واپسی کیلئے روانہ ہونے سے قبل وزیراعظم کا قوم کے نام خصوصی پیغام

قوم نے کسی صورت مایوس نہیں ہونا، کشمیر کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے

عزت اللہ دیتا ہے، قوم نے دعائیں کیں جس کے باعث اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑ پایا: وطن واپسی سے قبل وزیراعظم کا خصوصی پیغام

 قوم نے کسی صورت مایوس نہیں ہونا، کشمیر کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، عزت اللہ دیتا ہے، قوم نے دعائیں کیں جس کے باعث اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑ پایا: وطن واپسی سے قبل وزیراعظم کا خصوصی پیغام۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکا سے پاکستان کیلئے روانہ ہونے سے قبل قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کیا۔میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے قوم کی دعاوں سے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ لڑنے کی کوشش کی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عزت دینا اللہ کے ہاتھ میں، قوم نے جو دعائیں کی تھیں ان دعاوں کے باعث ہی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی خطاب میں سرخرو ہوا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ قوم کسی صورت مایوس نہ ہو ہم کشمیر کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ .

مریکا، روس سمیت پوری دنیا کو بتا دیا ہے کہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے۔ اس سے قبل امریکا میں موجود وزیراعظم عمران خان کے پاکستان واپسی کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اب امریکا سے سیدھا پاکستان واپس آنے کی بجائے سعودی عرب جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے فراہم کیے گئے ان کے خصوصی طیارے پر آج شب 9 بجے امریکا سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچیں گے جہاں وہ سعودی ولی عہد سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سعودی قیادت کو اپنے دورہ امریکا سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ بعد ازاں وزیراعظم کل کمرشل پرواز کے ذریعے جدہ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد کو لانے والے طیارے میں فنی خرابی کے باعث وزیر اعظم واپس نیویارک چلے گئے تھے۔فنی خرابی کے باعث طیارے کو جمعے کی رات واپس نیویارک ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا تھا۔ سعودی حکومت کی جانب سے وزیراعظم کو فراہم کیے جانے والے خصوصی طیارے نے جمعے کی شام نیویارک کے جان ایف کینڈی ایئرپورٹ سے پرواز بھری تاہم پرواز کے دو گھنٹے بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی جنہوں نے قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کو الوداع کیا تھا طیارے میں فنی خرابی کے باعث واپس ایئرپورٹ پہنچ گئیں۔وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے پاکستانی وفد کی قیادت کررہے تھے۔ نیویارک ایئرپورٹ واپسی پر انہوںنے ایئرپورٹ پر کچھ دیر قیام کیا تاکہ فنی خرابی کو دورکیا جاسکے تاہم اس کے لیے زیادہ وقت درکار تھا ،طیارے کی مرمت کا کام ہفتے کی صبح تک مکمل کرلیا جائے گا۔ ادھر ملیحہ لودھی وزیراعظم کو لے کر روز ویلٹ ہوٹل پہنچ گئیں جہاں انہوں نے اپنے سات روزہ تاریخی دورہ امریکہ کے دوران قیام کیا تھا۔حکام نے کہا ہے کہ اگر صبح تک طیارے کی فنی خرابی دور نہ کی جاسکی تو وزیراعظم پاکستان واپسی کیلئے کمرشل فلائٹ پر سفر کریں گے کیونکہ وہ وطن واپس آکر زلزلے سے متاثرہ علاقوں اورخاندانوں سے ملاقات کے لیے بے چین ہیں۔ نیویارک کے اپنے دورہ’’مشن کشمیر‘‘ کے دوران وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی 193 رکنی اسمبلی سے خطاب کیا، اس کے علاوہ انہوں نے اقوام متحدہ کے متعدد اجلاسوں میں شرکت، کئی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران وزیراعظم نے کئی تھنک ٹینکس سے خطاب کیا اور عالمی میڈیا کو کئی انٹرویوز بھی دیے۔

وزیراعظم کا شیڈول تبدیل، امریکا سے سیدھا پاکستان واپس آنے کی بجائے کس ملک جانے کا فیصلہ کر لیا؟

امریکا میں موجود وزیراعظم کا شیڈول تبدیل، پاکستان واپسی سے قبل سعودی عرب جائیں گے

عمران خان سعودی ولی عہد کے طیارے میں ہی جدہ پہنچیں گے، سعودی قیادت کو دورہ امریکا سے متعلق اعتماد میں لینے کے بعد کل کمرشل پرواز کے ذریعے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے

 امریکا میں موجودوزیراعظم کا شیڈول تبدیل، پاکستان واپسی سے قبل سعودی عرب جائیں گے، عمران خان سعودی ولی عہد کے طیارے میں ہی جدہ پہنچیں گے،سعودی قیادت کو دورہ امریکا سے متعلق اعتماد میں لینے کے بعد کل کمرشل پرواز کے ذریعے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں موجود وزیراعظم عمران خان نے پاکستان واپسی کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اب امریکا سے سیدھا پاکستان واپس آنے کی بجائے سعودی عرب جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظمعمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے فراہم کیے گئے ان کے خصوصی طیارے پر آج شب 9 بجے امریکا سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوں گے.

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچیں گے جہاں وہسعودی ولی عہد سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سعودی قیادت کو اپنے دورہ امریکا سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ بعد ازاں وزیراعظم کل کمرشل پرواز کے ذریعے جدہ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد کو لانے والے طیارے میں فنی خرابی کے باعث وزیر اعظم واپس نیویارک چلے گئے تھے۔ فنی خرابی کے باعث طیارے کو جمعے کی رات واپس نیویارک ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا تھا۔

سعودی حکومت کی جانب سے وزیراعظم کو فراہم کیے جانے والے خصوصی طیارے نے جمعے کی شام نیویارک کے جان ایف کینڈی ایئرپورٹ سے پرواز بھری تاہم پرواز کے دو گھنٹے بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی جنہوں نے قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کو الوداع کیا تھا طیارے میں فنی خرابی کے باعث واپس ایئرپورٹ پہنچ گئیں۔

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے پاکستانی وفد کی قیادت کررہے تھے۔ نیویارک ایئرپورٹ واپسی پر انہوںنے ایئرپورٹ پر کچھ دیر قیام کیا تاکہ فنی خرابی کو دورکیا جاسکے تاہم اس کے لیے زیادہ وقت درکار تھا ،طیارے کی مرمت کا کام ہفتے کی صبح تک مکمل کرلیا جائے گا۔ ادھر ملیحہ لودھی وزیراعظم کو لے کر روز ویلٹ ہوٹل پہنچ گئیں جہاں انہوں نے اپنے سات روزہ تاریخی دورہ امریکہ کے دوران قیام کیا تھا۔

حکام نے کہا ہے کہ اگر صبح تک طیارے کی فنی خرابی دور نہ کی جاسکی تووزیراعظم پاکستان واپسی کیلئے کمرشل فلائٹ پر سفر کریں گے کیونکہ وہ وطن واپس آکر زلزلے سے متاثرہ علاقوں اورخاندانوں سے ملاقات کے لیے بے چین ہیں۔ نیویارک کے اپنے دورہ’’مشن کشمیر‘‘ کے دوران وزیراعظمعمران خان نے اقوام متحدہ کی 193 رکنی اسمبلی سے خطاب کیا، اس کے علاوہ انہوں نے اقوام متحدہ کے متعدد اجلاسوں میں شرکت، کئی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران وزیراعظم نے کئی تھنک ٹینکس سے خطاب کیا اور عالمی میڈیا کو کئی انٹرویوز بھی دیے۔

عمران خان اور نریندرمودی کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب دونوں وزرائے اعظم کاخطاب کب اور کتنے بجے ہوگا؟ جانئے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آج وزیراعظم عمران خان کا خطاب 

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی وزیراعظم پاکستان عمران خان سے پہلے خطاب کریں گے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے آج وزیراعظم پاکستان عمران خان خطاب کریں گے۔ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر جاری شیڈول کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا خطاب مقررین میں ساتویں نمبر پر ہے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں مقبوضہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن سے متعلق دنیا کو آگاہ کریں گے۔

برطانوی نشریاتی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عام مباحثے کا سلسلہ 24 سے 30 ستمبر تک جاری رہنا ہے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان سے پہلے وزیراعظم سنگاپور لی ہسین لونگ تقریر کریں گے جبکہ ان کے بعد سٹیج پر جمیکا کے وزیراعظم اینڈرو ہولس آئیں گے۔ ایک اندازے کے مطابق اگر ہر مقرر 15-25 منٹ کے درمیان تقریر کرتا ہے تو عمران خان کی باری پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے کے قریب آئے گی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آج ہونے والے سیشن میں دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی وزیراعظم پاکستان عمران خان سے پہلے خطاب کریں گے۔ آج بھارتی وزیراعظم مودی کی تقریر سے کچھ ہی دیر بعد وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان جنرلاسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کریں گے ۔ وہ دورہامریکہ کے دوران دئے گئے انٹرویوز میں بھی یہ بات واضح کر چکے ہیں کہ جنرل اسمبلی میں بھی ان کی تقریر کا موضوع کشمیر ہی ہو گا۔

عمران خان اپنی تقریر میں مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے۔ جبکہ دوسری جانب بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم مودی خطے میں امن، شدت پسندی اور ترقی پر بات کریں گے۔ وہ گذشتہ پانچ برسوں کے دوران انڈیا میں اپنے ترقیاتی منصوبوں پر بات کریں گے۔

پاکستان اور روس کا بھارت کوانسداددہشتگردی اور علاقائی رابطوں کو فروغ دینے کے پارلیمانی فورم میں شامل نہ کرنے پر اتفاق

پاکستان اور روس کا بھارت کوانسداددہشتگردی اور علاقائی رابطوں کو فروغ دینے کے پارلیمانی فورم میں شامل نہ کرنے پر اتفاق

ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی اور سعودی مجلس شوریٰ کے چیئرمین کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر اظہار تشویش، کشمیری عوام کی تحریک جدوجہدآزادی کی حمایت

پاکستان اور روس نے بھارت کو انسداددہشتگردی اور علاقائی رابطوں کو فروغ دینے کے پارلیمانی فورم میں شامل نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔یہ فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اورروس کی پارلیمنٹ اسٹیٹ ڈوما کے چیئر مین کے درمیاں نور سلطان، قازقستان میں چوتھی یوروایشین کانفرنس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

یہ فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال اور بھارت کی جانب سے اس مسئلے کو حل کے لیے غیر سنجیدہ رویے کے تناظر میں کیا گیا۔اسپیکر اسد قیصر نے اپنے روسی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 52دنوں سے جاری کرفیو کے نفاذ سے پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی نفاذ کے وجہ سےمقبوضہ وادی میں ادویات اور خورک کی شدید قلت ہے اور علاقہ مکینوں کوبھارتی افواج نے گھروں میں محصور کر رکھا ہے۔

روس کی اسٹیٹ ڈوما کے چیئر مین نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویس کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اس صورتحال کیمزید جاری رہنے سے ایک انسانی المیہ جنم لینے کاخطرا ہے۔بعدازاں ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر ،مصطفی سینٹوپ نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ۔ ترکی کے اسپیکر نے کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کے لئے ترکی کی ہر ممکن حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور ان خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔۔ترکی کے سپیکر نے کہا کہ ترکی کی حکومت اور پارلیمان پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی جذبے کے تحت ترکی کے صدر نے 5اگست کوبھارت کی طرف سے کئے گئے یکطرفہ فیصلے کے فوری بعد وزیر اعظمپاکستان کو ٹیلی فون کر کے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا تھا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے مقبوضہ وادی کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کشمیری عوام کی اخلاقی مدد اور حوصلے بلند کرنے کیلئے ترکی کی پارلیمنٹ میںکشمیر کی حمایت میں قراداد پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ترکی کے اسپیکر یقین دلایا کہ وہ اپنی پارلیمان کے ساتھ ساتھ دیگر علاقائی اور بین الاقومی پارلیمانوں میں بھی اس مسئلے کو اٴْجاگر کرنے لیے لیے بھی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کرنے اور مشترکہ ترقی کیلئے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کے مشترکہ پارلیمانی کمیشن کے قیام پر بھی اتفاق کیا ۔قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سعودی عرب کے مجلس شوریٰ کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ سے بھی ملاقات کی ۔ یہ ملاقات سعودی مجلس شوریٰ کی دعوت پر کی گئی۔ سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کے چیئر مین نے کانفرنس میں مصروفیات کے باوجود وقت نکالنے پر اسپیکر کا شکریہ ادا کیا ۔

سپیکر قومی اسمبلی نے سعودی عرب کو پاکستان کو دوسرا گھر قراردیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادا محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو تقویت ملی ہے ۔ انہوں نے مقبوضہجموں کشمیر کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بربریت نےمقبوضہ وادی میں کشمیری عوام کی زندگیوں کو انتہائی اجیرن بنا دیا ہے۔سعودی مجلس شوریٰ کے سپیکر نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے بھارتی جاریت سے نمٹنے کے لیے اجتماعی روڈ میپ وضع کرنیکی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان فوری طور پر حکومتی یا پارلیمانی سطح پرکشمیر کے بارے میں کانفرنس منعقد کرا کے خطے اور برادر ممالک کے نمائندوں کو دعوت دے اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال سے آگاہ رکرے۔سعودی مجلس شوریٰ کے اسپیکر ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اٴْن کے دورہ سعودی عرب سے دونوں ممالک کی پارلیمان کے مابین رابطوں کو فروغ حاصل ہو گا۔

انہوں نے مسئلہ کشمیر جیسے مسائل کو باہمی طور پر حل کرنے کے لیے دونوں ممالک کی پارلیمان میں مفاہمت کی یادشتون پر دستخط کرنے کی بھی تجویز دی۔

عمران خان امریکہ میں جس ہوٹل میں قیام پذیر ہیں اس کی ایک خفیہ سرنگ ہے جس کے ذریعے ۔۔۔۔ پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دینے والی پلاننگ سامنے آ گئی

نیویارک(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیویارک میں سات دن قیام کے لیے تبدیلی اور سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کو ترک کرنے کے انتخابی نعروں سے اقتدار میں آنے والے عمران خان نے روزویلٹ ہوٹل کا انتخاب کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان

کے پیش رو نواز شریف نے کبھی روزویلٹ ہوٹل میں ٹھہرنا پسند نہیں کیا تھا جو پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی ملکیت ہے۔ وہ جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے جب بھی نیویارک گئے ہیں انھوں نے والڈورف اسٹوریا یا نیو یارک پیلس کا ہی انتخاب کیا۔پاکستانی رہنماؤں کے دوروں کے دوران ہمیشہ ہی صحافیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے میڈیا سینٹر روزویلٹ ہوٹل میں بنائے جاتے رہے ہیں۔مہنگے ترین ہوٹلوں کے انتخاب پر ماضی کے حکمرانوں کا ہمیشہ یہ مؤقف رہا کہ کیونکہ ان ہوٹلوں میں دیگر ملکوں کے سربراہان مملکت اور سربراہان حکومت قیام کرتے ہیں تو ان سے ملاقاتیں طے کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی اگلے سات دنوں میں تمام اہم ملاقاتیں اسی ہوٹل میں ہونا طے ہیں۔روزویلٹ ہوٹل کی مختصر تاریخنیویارک کے روزویلٹ ہوٹل کے قیام کو ایک صدی ہو گئی ہے۔ اس کا افتتاح 23 ستمبر سنہ 1924 میں ہوا تھا۔ امریکی صدر تھیوڈر روزویلٹ کے نام پر بنائے گئے اس ہوٹل کی تعمیر پر اس وقت ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالر رقم صرف ہوئی تھی۔ یہ ہوٹل ایک خفیہ زیرِ زمین راستے سے نیویارک کے گرینڈ سینٹرل سٹیشن سے بھی جڑا ہوا تھا۔روزویلٹ ہوٹل دنیا بھر میں وہ پہلا ہوٹل تھا جس نے اپنے مہمانوں کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے چائلڈ کیئر اور پالتو جانوروں کے لیے بھی خصوصی سروس مہیا کرنا شروع کی تھی۔ اس کے علاوہ 1947 میں روزویلٹ وہ پہلا ہوٹل تھا جس نے کمروں میں ٹیلی وژن سیٹ مہیا کیے۔

کونریڈ ہلٹن نے 1943 میں یہ ہوٹل خرید لیا۔ کونریڈ ہلٹن بعد میں والڈورف ایسٹوریا اور دی پلازہ جیسے اعلی معیار کے ہوٹلوں کے مالک بھی بن گئے لیکن انھوں نے اپنا قیام روزویلٹ ہوٹل کے صدارتی سوئٹ میں ہی رکھا۔روز ویلٹ ہوٹل میں کون کون ٹھہر چکا ہے؟سنہ 2015 میں جب نواز شریف نیویارک تشریف لے گئے تو اس وقت بھی انھوں نے ویلڈورف اسٹوریا کا ہی انتخاب کیا تھا جب کہ انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ بھی اس ہوٹل میں مقیم تھے۔جنوبی ایشیا کے ان دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کو اتنے مہنگے ہوٹلوں میں قیام پر امریکی صحافی اکثر حیران ہوا کرتے تھے۔سنہ 2008 میں صدر آصف علی زرداری جب نیویارک گئے تھے تو وہ روز ویلٹ ہوٹل میں ٹھہرے تھے اور ان کے قیام کے لیے ہوٹل کا صدارتی سوئٹ بک کرایا گیا جس کا ایک رات کا کرایہ چھ ہزار ڈالر یومیہ تھا۔اس سے قبل سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے اکتوبر سنہ 2006 میں امریکہ کے دورے کے دوران نیویارک میں اس ہوٹل کا انتخاب کیا تھا۔ صدر مشرف کا یہ دورہ اخراجات کے اعتبار سے مہنگا ترین دورہ تھا۔اس زمانے کے اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق صدر مشرف کے قیام کے دوران پاکستان سفارت خانے نے 28 لیموزینز کرائے پر حاصل کی تھیں جن کا کرایہ لاکھوں ڈالر میں ادا کرنا پڑا تھا۔صدر مشرف اکتوبر سنہ 2001 میں بھی اپنے امریکی دورے کے دوران اسی ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔پی آئی اے کی ملکیتسنہ 1979 میں پی آئی اے

نے سعودی عرب کے شہزادے فیصل بن خالد بن عبدالعزیز السعود کے ساتھ مل کر اس کو لیز پر حاصل کر لیا۔ اس لیز کی شرائط میں ایک شق یہ بھی شامل تھی کہ بیس برس بعد اگر پی آئی اے چاہے تو اس ہوٹل کی عمارت بھی خرید سکتی ہے۔سنہ 1999 میں پی آئی اے نے اس شق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوٹل کی عمارت کو تین کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر میں خرید لیا۔ پی آئی اے کو ہوٹل کی عمارت خریدنے سے پہلے ہوٹل کے اسوقت کے مالک پال ملسٹین کے ساتھ ایک طویل قانونی جنگ لڑنا پڑی۔پال ملسٹین کا خیال تھا کہ ہوٹل کی قیمت اس سے کہیں زیادہ ہے۔ اس سے قبل سنہ 2005 میں پی آئی اے نے سعودی پرنس کے ساتھ ایک سودے میں روزویلٹ کے 99 فیصد شئیر خرید لیے اور سعودی شہزادے کے پاس صرف ایک فیصد شیئر ہی رہ گئے۔سنہ 2007 میں پی آئی اے نے ہوٹل کی مرمت اور از سر نو تزئین و آرائش کا کام شروع کیا جس پر چھ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا خرچہ آیا۔ اس کے بعد پی آئی اے نے اپنے مالی خصاروں کو پورا کرنے کے ہوٹل کو بیچنے کے بارے میں بھی سنجیدگی سے غور کرنا شروع کیا لیکن بعد میں یہ فیصلہ ترک کر دیا گیا۔روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے مرکز مینہیٹن کی 45ویں اور 46 ویں سٹریٹ کے درمیان واقع ہے جو نیویارک کے گرینڈ سنٹرل سٹیشن سے صرف ایک بلاک دور ہے۔ یہاں سے ٹائمز سکوائر اور براڈ وے جانے میں صرف پانچ منٹ لگتے ہیں۔