پاکستان ورلڈ کپ جیت گیا تو تمام کھلاڑیوں کو تاحیات مفت بجلی دیں گے: ڈاکٹر اختر ملک

پاکستان ورلڈ کپ جیت گیا تو تمام کھلاڑیوں کو تاحیات مفت بجلی دیں گے: ڈاکٹر اختر ملک

محکمہ توانائی کھلاڑیوں کے گھروں کی چھتوں پر سولر پینلز لگا کر کلین انرجی مہیا کرے گا:وزیر توانائی پنجاب

صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کی صورت میں تمام کھلاڑیوں کو تاحیات مفت بجلی دینے کا اعلان کر دیا۔”اردو پوائنٹ“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ورلڈ کپ میں جم کر کھیلیں۔ اورپاکستان کا نام روشن کریں، اگر انہوں نے ایسا کیا اور جیت گئے تو ان کے گھروں کو ہم روشن کر دیں گے۔وزیر توانائی نے کہا کہ اگر پاکستان ورلڈ کپ جیت جاتا ہے تو میچ کھیلنے والے تمام کھلاڑیوں کوتاحیات مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔ محکمہ توانائی پنجاب کھلاڑیوں کے گھروں کی چھتوں پر سولر پینلز لگا کر کلین انرجی مہیا کرے گا۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے اب تک 7 میچوں میں سے تین میں کامیابی اور تین میں ناکامی کا سامنا کیا ہے ،پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے پاکستانی ٹیم چھٹے نمبر پر ہے۔خیال رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019ءکا باقاعدہ آغاز 30 مئی سے ہوا جس میں ہر ٹیم اپنے 9 میچز کھیلے گی اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔ دیگر ٹیموں کی طرح پاکستان کو بھی 9 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں جب کہ قومی ٹیم کو اچھے رن ریٹ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ میچز میں فتح حاصل کرنا ہوگی تاکہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکے۔

ازبکستان کے سابق صدر کی بیٹی نےعوام سے لوٹے ایک ارب ڈالر 20 کروڑ ڈالر قومی خزانے کو واپس کردئیے سوئس حکام نے بھی گلنارا کریموف کی جانب سے غیر قانونی طور پر منتقل کئے گئے پیسے ازبک حکومت کو واپس کرنے کا اعلان کردیا

RealDemocracy

TASHKENT: The jailed daughter of Uzbekistan’s former president, once tipped to succeed her father, says she has given $1.2 billion to the state and asked to be released. Gulnara Karimova, the 46-year-old daughter of late strongman Islam Karimov, was sentenced to a decade behind bars in 2017 on fraud and money laundering charges. 

In a statement via Instagram on Sunday she stopped short of acknowledging guilt but made an apology to the people of the central Asian nation for “disappointment that I might have brought”. The former diplomat and popstar said more than one billion dollars of her “personal assets” had been given to the state “in the interest of the republic’s budget”.

The Russian-language post also said Karimova and her legal team had relinquished claims to $686 million kept in foreign banks. “It’s authentic,” Karimova’s Swiss lawyer Gregoire Mangeat told AFP of the Instagram story on Monday, while refusing to comment on the contents.

In 2018 a court commuted Karimova’s sentence to a five-year term under house arrest. But in March this year Uzbek prosecutors said Karimova had been returned to jail for repeatedly violating conditions of her house arrest.

Karimova’s problems began in 2014 when her father was still alive and she was reportedly placed under house arrest after hurling insults at her mother and sister on Twitter. In 2017, prosecutors said she was a member of an “organised criminal group” that controlled assets worth more than $1.3 billion in 12 countries.

Karimova has also been the subject of a multi-year corruption probe targeting Western telecoms firms. US and European investigators say the firms paid her billions of dollars to secure access to the Uzbek market.

President Shavkat Mirziyoyev took power after the death of Uzbekistan’s long-reigning hardliner Karimov in 2016. He has won plaudits for trimming many of his predecessor’s authoritarian excesses but has kept a repressive political system intact.

پاکستانی صارفین نے توجہ روسی صدر اور عمران خان کی خوش گپیوں کی طرف دلا دی، بھارتی بھڑک اٹھے

ایس سی او اجلاس میں عمران خان اور روسی صدر کے درمیان خوش گپیاں توجہ کا مرکز بن گئیں

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے بعد پاک بھارت سوشل میڈیا صارفین آمنے سامنے،بھارتیوں کی استقبال میں کھڑا نہ ہونے پر عمران خان پر تنقید،’کوئی جل گیا کسی نے دعا دی’ پاکستانی صارفین نے بھارتیوں کی توجہ عمران خان اورروسی صدر کی تصاویر کی طرف دلا دی

شکیک ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سربراہان کا استقبال کرنے کے بجائط بیٹھ گئے، جب تمام ممالک کے سربراہان کھڑے تھے تو عمران خان ہال میں آ کر بیٹھ گئے، دوسروں کو دیکھ کر کھڑے ہوئے، پھر بیٹھے اور پھر اٹھ کھڑے ہو ئے.بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے وزیراعظم عمران خان پر خوب تنقید کی اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں اپنے ملک میں غربت کا رونا روتے ہیں لیکن کانفرنس میں استقبال کے لیے کھڑا ہونا ضروری نہ سمجھا۔بھارتیوں نے وزیراعظم کے رویے کو تکبرانہ قرار دے دیا۔اس تمام صورتحال میں بلا پاکستانی کیسے پیچھے رہتے۔پاکستانی صارفین نے جلتی پر تیل ڈالنے والا کام کیا اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ عمران خان اور روسی صدر کی تصاویر کی طرف دلا دی۔

مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کی تیاریاں مکمل

آصف زرداری اور حمزہ شہباز کے بعد اب مولانا فضل الرحمان کی باری ہے 

مولانا فضل الرحمان بھی جلد ہی آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں گرفتار ہونے والے ہیں۔ سینئیر صحافی کا انکشاف

: نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا کہ اب اگلی باری مولانا فضل الرحمان کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا نام اُن لوگوں میں شامل ہے جنہوں نے لوٹ مار کی ہوئی ہے اور آمدن سے زائد اثاثہ جات بنائے ہوئے ہیں۔ سینئیر صحافی کا کہنا تھا کہ ان الزامات میں اب مولانا فضل الرحمان بھی جلد ہی گرفتار ہونے والے ہیں۔

نیب کے پاس ان کے حوالے سے شواہد بھی موجود ہیں اور نیب نے مزید ضروری شواہد اور ثبوت اکٹھا کرنے شروع کر دئے ہیں۔ خیال رہے کہ رواں ہفتے کا آغاز اپوزیشن پر کافی بھاری رہا ۔ پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی ضمانت کی درخواست مسترد کی جس کے بعد نیب نے انہیں زرداری ہاؤس سے حراست میں لے لیا ، اور بعد ازاں گذشتہ روز احتساب عدالت نے انہیں 21 جون تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی جس کے بعد نیب کی ٹیم نے حمزہ شہباز کو بھی حراست میں لے لیا۔ اور پھر لندن سے ایک خبر موصول ہوئی کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو گرفتار کر لیا ہے۔ پاکستان میں گذشتہ دو روز کے دوران ہونے والی گرفتاریوں نے سیاست میں بھی ایک ہلچل مچا دی ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی دلچسپ تبصرے ہورہے ہیں۔ جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سیاسی حلقوں میں اس حوالے سے کافی بے چینی بھی پائی جا رہی ہے۔ سینئیر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں مزید گرفتاریاں ہونے کا بھی امکان ہے ۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سے پوچھے گئے سوالات کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

سکاٹ لینڈ یارڈ الطاف حسین سے منی لانڈرنگ کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کر سکتی ہے

لندن پولیس نے الطاف حسین سے پوچھا ہے کہ انہوں نے لندن میں 150گھر کیسے خریدے، پیسے کیسے اور کہاں سے آئے؟ ذرائع

لندن میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی گرفتاری کے حوالے سے ماہرینِ قانون کا کہنا ہے کہ الطاف حسین پر پاکستان اور برطانیہ دونوں ممالک کے قوانین کا اطلاق ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ایک ٹیم پاکستان سےبرطانیہ روانہ ہوئی ہے، پاکستان اور برانیہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا حالیہ ایم او یو سائن ہونے کی وجہ سے الطاف حسین کو پاکستان کے حوالے بھی کیا جاسکتا ہے تاہم الطاف حسین برطانوی شہری ہیں اس لیے اس حوالے سے مشکلات کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔

پاکستان میں موجود ایک برطانوی لاء فرم کو الطاف حسین کے خلاف کیس لڑنے کے لیے چنا جا چکا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ برطانوی پولیسالطاف حسین سے منی لانڈرنگ کے حوالے سے بھی پوچھ کچھ کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

لندن پولیس نے الطاف حسین سے پوچھا ہے کہ انہوں نے لندن میں 150گھر کیسے خریدے؟ سکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم سے پوچھا ہے کہ گھر خریدنے کے لیے پیسے کیسے اور کہاں سے آئے؟ دوسری جانب قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کو ضمانت ملنا نہایت مشکل ہے کیونکہ اتنے بڑے کیس میں برطانیہمیں عام طور پر ضمانت نہیں دی جاتی البتہ اگر انہیں ضمانت دی بھی گئی تو صرف دو ہفتے کی ضمانت دی جاسکتی ہے جس دوران انہیں نگرانی میں ہی رکھا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے

عمران خان 

وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے 

وزیراعظم نئے مالی سال کے بجٹ پر قوم کو اعتماد میں لیں گے

 وزیراعظم آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج رات قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سوا نو بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظمعمران خان نئے مالی سال کے بجٹ پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ جبکہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر بھی قوم سے بات کریں گے۔

خیال رہے کہ موجودہ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے وزیرِ مملکت برائے ریونیو حماد اظہر اپنی حکومت کا پہلا سالانہ بجٹ پیش کیا۔ قومی اسمبلی میں تاحال بجٹ تقریر جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے بجٹ کا حجم 67 کھرب روپے رکھا گیا ہے۔ بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے 1800 ارب روپے مختص کیے گئے جبکہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 550 ارب رکھا گیا ہے۔ وفاقی بجٹ کا خسارہ 3560ارب روپے ہوگا۔

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی گرفتاری کاکریڈٹ وزیر اعظم عمران خان کو دے دیا گیا

الطاف حسین کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کی ایجنسیوں اور عمران خان کو جاتا ہے۔ سہیل وڑائچ

بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016ء میں کی گئی نفرت انگیز تقریر پر عمل میں لائی گئی

ایم کیو ایم کے بانی و قائد الطاف حسین کو آج لندن میں گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی اور قائد کو لندن میں گرفتارکر لیا گیا۔ اسکارٹ لینڈ یارڈ نے صبح سویرے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مارا۔ طاف حسین کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے میں 15 کے قریب پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔

بانی ایم کیو ایم کو گرفتاری کے بعد مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فی الوقت بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے گھر کی تلاشی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016ء میں کی گئی نفرت انگیز تقریر پر عمل میں لائی گئی۔تاہم ابھی تک ایم کیو ایم کی طرف سے الطاف حسین کی گرفتاری سے متعلق تصدیق یا تردید نہیں کی گئی

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم لندن قانونی کاروائی سے متعلق غور کر رہی ہے۔اسی متعلق تبصرہ کرتے ہوئے سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہالطاف حسین کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کی ایجنسیوں اور عمران خان کو جاتا ہے۔سہیل وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ الطاف حسین سے صرف منی لانڈرنگ سے متعلق نہیں بلکہ ڈاکٹر فاروق کے قتل سے متعلق بھی سوالات ہونے چاہئیے۔

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا

ایم کیو ایم کے بانی و قائد الطاف حسین کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے بانی اور قائد کو لندن میں گرفتارکر لیا گیا۔ اسکارٹ لینڈ یارڈ نے صبح سویرے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ

مارا

چھاپے میں 15 کے قریب پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ بانی ایم کیو ایم کو گرفتاری کے بعد مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فی الوقت بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے گھر کی تلاشی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016ء میں کی گئی نفرت انگیز تقریر پر عمل میں لائی گئی۔

ضمانت مسترد۔۔حمزہ شہباز کمرہ عدالت سے گرفتار

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو حراست میں لے لیا

 لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت مسترد کر دی جس کے بعد نیب کی ٹیم نے حمزہ شہباز کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آمدن سے زائد اثاثے اور رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی درخوست ضمانت کی سماعت کی۔حمزہ شہباز وکلا کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ حمزہ شہباز کے وکیل سلمان بٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب قانون کے تحت انکوائری مکمل ہونے تک وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے جاسکتے۔ ابھی منی لانڈرنگ کیس کی انکوائری جاری ہے، حمزہ شہباز تفتیشی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ وکیل حمزہ شہبازنے کہا حمزہ شہباز کے بلا جواز وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، متعدد فیصلے بھی موجود ہیں کہ انکوئری کے دوران ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا، عدالت مکمل انصاف کرے گی۔ نیب پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری قانون کے تحت جاری کیے گئے، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے حمزہ شہباز کے منی لانڈرنگ کی نشاندہی کی۔ پراسکیوٹر نیب نے شہباز شریف کی فیملی کے اثاثوں کی تفصیلات عدالت میں جمع کروائیں۔پراسیکیوٹر نیب نے کہا شہباز شریف فیملی کے اثاثے آمدن سے کہیں زیادہ ہے، منی لانڈرنگ کیس میں صرف حمزہ شہباز ہی نہیں ہے، اس کیس میں شہباز شریف، نصرت شہباز، سلمان شہباز بھی شامل ہیں۔ پراسیکیوٹر نیب نے اپنے دلائل میں مزید کہا شہباز شریف کی فیملی کے اثاثوں میں اربوں روپے اضافہ ہوا،حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملہ پر ثبوت فراہم نہیں کر سکے۔یب نے اپنے موقف میں کہا کہ حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز میں درخواست ضمانت ناقابل سماعت ہے، جرمانہ عائد کرکے مسترد کی جائے، ان کے نیب پر الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، انہوں نے 2015ء میں 36 کروڑ روپے سے مقامی آبادیوں کے نام پر رمضان شوگر ملز کیلئے نالہ تعمیر کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے سامنے کیس صرف حمزہ شہباز کا ہے، آپ صرف حمزہ شہباز کی ضمانت کی حد تک عدالت میں دلائل دیں۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دئے کہ سو فیصد قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا، باہر کیا باتیں ہو رہی ہے ہمیں کسی سے غرض نہیں، ہم صرف اللہ کو جواب دہ ہیں۔ عدالت نے سماعت کے بعد حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ضمانت منسوخ ہوتے ہی نیب کی ٹیم نے حمزہ شہباز کو حراست میں لے لیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

پارک لین کیس کے بعد میگا منی لانڈرنگ کیس میں بھی سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

چئیرمین نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی منظوری دے دی، وارنٹ 10جون کو ہائیکورٹ میں پیش کیے جائیں گے،نیب ذرائع

پارک لین کیس کے بعد میگا منی لانڈرنگ کیس میں بھی سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نیب ذرائع کے ماطابق وارنٹ 10جون کو ہائیکورٹ میں پیش کیے جائیں گے۔ گزشتہ روز سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کیس کی سماعت کے لئے احتسابعدالت پہنچے تھے تاہم احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک کی رخصت کے باعث سماعت نہ ہوسکی اس کے بعد وہ عبوری ضمانت میں توسیع کے حوالےسے دی گئی درخواست پر ہونے والی سماعت پر پیش ہوئے جہاں ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پولیس کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا تھا۔سابق صدرآصف علی زرداری کے خلاف دائر جعلی اکاوٴنٹس کیس میں درخواست ضمانت پر اسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت ہوئی اور سماعت کے دوران ہیآصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری پر پولیس کو الرٹ جاری کر دیا گیا تھا۔

جبکہ بکتر بند گاڑی کو پارکنگ میں پہنچا دیا گئی تھی۔ وزارت داخلہ نے پولیس کو ہدایت کی تھی کہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے تاہم انہیں مزید 10روز کی عبوری ضمانت دے دی گئی ۔

اب چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے سابق صدر آصف علی زرداری کے میگا منی لانڈرنگ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ اس سے پہلے پارک لین کیس میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں تاہم انہوں نے اس کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی تھی اور اب بھی ان کی ضمانت میں 10روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ کیس میں آصف زرداری،فریال تالپورکی عبوری ضمانت میں پانچ بار توسیع کی جا چکی ہے جبکہ نیب نےآصف زرداری اور فریال تالپورکی درخواستوں پر جواب جمع کرا رکھا ہے، جس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی مخالفت کی گئی ہے‘درخواست گزاروں کی جانب سے بھی نیب کے جواب پر جواب الجواب جمع کرایا گیا.آصف زرداری اور فریال تالپور پر جعلی اکاﺅنٹس سے منی لانڈرنگ کاالزام ہے اور جعلی اکاﺅنٹس کا مقدمہ احتساب عدالت میں زیر التوا ہے.خیال رہے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاﺅنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ احتساب عدالت میں زیرسماعت ہیں اور آصف زرداری نے 29 مئی تک جعلی اکاﺅنٹس کیس میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی. دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حکومت اپوزیشن کی آواز برداشت نہیں کرسکتی، حکومت مسلسل سیاسی مخالفین سے نامناسب برتاﺅکررہی ہے، خوش قسمتی سے مجھے نامناسب برتاﺅکا بہت تجربہ ہے. چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نیب پیشی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا حمایت کے پیغامات بھیجنے پرشکریہ