
بلاول ہاؤس کے ارد گرد موجود 40 سے زیادہ گھر اور پلازے کے اصل مالک آصف زرداری ہیں
معروف صحافی نے آصف علی زرداری کی بے نامی جائیدادوں سے متعلق اہم انکشاف کر دیا
معروف صحافی نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول ہاؤس کے ارد گرد موجود 40 سے زیادہ گھر اور پلازیں بے نامی ہیں جن کے اصل مالک آصف زرداری ہیں۔تفصیلات کے مطابق عارف حمید بھٹی معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ بلاول ہاؤس کے اردگرد موجود چالیس سے زائد گھر اور پلازے بے نامی ہیں جن پر بلاول ہاؤس اے ڈی مجید نے قبضہ کیا اور اسے بے نامی پر لیتے تھے۔
لیکن ذرائع کے مطابق ان کے اصل مالک آصف علی زرداری ہیں جو بلاول ہاؤس کے قریب 40 سے زائد گھروں اور پلازوں کے مالک ہیں۔اس کے علاوہ بلیو روڈ پر موجود پلازوں کے بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کی ملکیت ہونے کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔خیال رہے گذشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) ایمنسٹی سکیم کے لئے مقررہ مہلت ختم ہوتے ہی بے نامی جائیدادوں کے خلاف کاروائی کے پہلے روز اولپنڈی میںمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر چوہدری تنویراحمد خان کی6ہزار کنال مبینہ بے نامی اراضی ضبط کرلی تھی۔

ایف بی آر نے یہ کاروائی بے نامی ٹرانزکشن ایکٹ 2017کے تحت کی جس میں پوٹھوہار ٹائون راولپنڈی کے موضع راجڑ میں 1خاتون سمیت6مختلف افراد کے نام 6ہزار کنال اراضی رکھی گئی تھی ۔اس ضمن میں ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے پاس بے نامی جائیداد رکھنے والوں کا مکمل ڈیٹا موجود ہے اورلاہور، اسلام آباد، کراچی فیصل آباد،اور ملتان میں بے نامی جائیداد رکھنے والوں کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔
اسی حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بے نامی جائیدادوں کیخلاف ایکشن کا آغاز ہو گیا ہے۔بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بے نامی جائیدادوں کیخلاف ایکشن کا آغاز ہو گیا ہے۔ حکومت نے بے نامی داروں کو جائیدادیں ظاہر کرنے کیلئے موقع دیا تھا ان لوگوں نے سمجھا کہ یہ معمول کی کارروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے آج صبح میری ملاقات ہوئی، وزیراعظم بے نامی داروں کیخلاف کارروائی میں سنجیدہ ہیں۔ یہ بات انتہائی اطمینان بخش ہے کہ دیگر وزراء اعظم کے برعکس عمران خان اپنے وعدے پر قائم رہتے ہیں۔










