آرٹیکل 370کے خاتمے کا سب سے زیادہ نقصان ہندوؤں کو ہوگا، وجہ بھی سامنے آ گئی

آرٹیکل 370 کے خاتمے کا سب سے زیادہ نقصان ہندوؤں کو ہو گا، وجہ بھی سامنے آگئی

سب سے زیادہ نقصان جموں کے لوگوں کا ہو گا، بنیا جموں میں آکر آباد ہو گا، وادی کی طرف نہیں آئے گا: وزیرعظم آزاد کشمیر کا دعویٰ

وزیرعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے دعویٰ کیا ہے کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کا سب سے زیادہ نقصان ہندوؤں کو ہو گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کاسب سے زیادہ نقصان جموں کے لوگوں کا ہو گا، بنیا جموں میں آکر آباد ہو گا، وادی کی طرف نہیں آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بالکل ایسے ہی ہوگا جیسے اسرائیل میں جب دوسرے ملکوں سے یہودی جاکر آباد ہوئے تو مقامی یہودی اقلیت میں چلے گئے تھے اور اب بھی وہ اقلیت ہیں ا ور ایسا ہی جموں کے ہندوﺅں کے ساتھ ہوگا۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آئین میں ترمیم کرنے کے بعد میں صرفآزاد کشمیر کا وزیراعظم ہی نہیں ہوں بلکہ پوری ریاست جموں وکشمیر کا وزیر اعظم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے بعد مودی کو خیال آیا کہ کہیں معاملہ اس کے ہاتھ سے نہ نکل جائے جس پر اس نے کشمیر کی الگ حیثیت ختم کردی اور کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کردیا ۔

انہوں نے کہا کہ 370کے ختم ہونے سے سب سے زیادہ نقصان جموں کے لوگوں کوہوگا ، بنیا جموں میں آکر آباد ہوگا،وادی کی طرف نہیں آئے گا ، یہ بالکل ایسے ہی ہوگا جیسے اسرائیل میں جب دوسرے ملکوں سے یہودی جاکر آباد ہوئے تو مقامی یہودی اقلیت میں چلے گئے تھے اور اب بھی وہ اقلیت ہیں اور ایسا ہی جموں کے ہندﺅں کے ساتھ ہوگا۔ اسی حوالے سے بھارت کی بڑی سیاسی جماعت کانگرس نے آرٹیکل 370 کےخاتمے کوبھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا آغاز قرار دے دیا ہے۔کانگریس کے سینئٔر رہنما پی چدم بر م نے دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ی جے پی کی مرکزی حکومت آئین کی مختلف شقوں کی شرارتی طور پر غلط تشریح کر کے یہ سب کچھ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ بھارتی ذرئع ابلاغ کے مطابق چدمبرم نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے حوالے سے اگر حکومت اس راستے پر عمل پیرا ہوتی ہے تو یہ ہندوستان کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا آغاز ہے۔ کانگریسی رہنما کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کو خدشہ تھا کہ بی جے پی کی حکومت کوئی غلط اقدام اٹھائے گی لیکن یہ ان کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ حکومت ایسا تباہ کن قدم اٹھائیگی۔

لائن آف کنٹرول پر موجود آبادی کو مفت اسلحہ لائسنس جاری کر دئے گئے مفت اسلحہ لائسنسز کا اجرا آزاد جموں کشمیر کی حکومت کی ہدایات پر کیا گیا

لائن آف کنٹرول پر موجود آبادی کو مفت اسلحہ لائسنسز کا اجرا کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد جموں کشمیر کی حکومت نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایات جاری کیں کہ شہری آبادی کو مفت اسلحہ لائسنس جاری کیے جائیں اور لائن آف کنٹرول کے پانچ کلو میٹر کے احاطے میں موجود دیہی ڈیفنس کمیٹیوں کے ممبران کے لائسنس کی تجدید بھی بغیر کسی فیس یا معاوضے کے فوری طور پر کی جائے۔

آزاد کشمیر کی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ یہ ہدایات لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے جاری کی گئی ہیں تاکہ شہری آبادی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور بھارتی افواج کی بمباری کے علاوہ دیگر جنگی حالات میں اپنی حفاظت کر سکیں.

نوٹی فکیشن میں مزید بتایا گیا کہ تمام ضلعی مجسٹریٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لائسنس کے اجرا کے لیے دیہی ڈیفنس کمیٹی کے ممبران کے نام تجویز کریں تاکہ شہری اپنی حفاظت کر سکیں۔

خیال رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو دو ریاستوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔ دوسری جانب بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر غیر معمولی نقل و حرکت کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جس کے پیش نظر پاکستان اور بھارت میں محدود جنگ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے بڑے پلان کو لانچ کر نے کے لیے پاکستان کے ساتھ محدود جنگ چھیڑ سکتا ہے ۔

لڑائی چھیڑنے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے منصوبے کو کور فراہم کرنا ہو گا۔اعلٰی حکومتی عہدیداران نے ٹاپ سیکورٹی آفیشلز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑی نسل کشی کا منصوبہ رکھتا ہے جسے کور فراہم کرنے کے لئے وہ پاکستان کے ساتھ محدود جنگ چھیڑ سکتا ہے۔

بریکنگ نیوز! حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے پوری دنیا سے خصوصی اپیل کر دی

حریت رہنما یاسین ملک کی کی وفات کی افواہیں سامنے آئی ہیں لیکن ابھی تک مجھے کچھ بتایا نہیں جا رہا: اہلیہ یاسین ملک

بھارتی تہاڑ جیل کے ڈاکٹرز نے یاسین ملک کو آئی سی یو میں منتقل کرنے کو کہا تھا لیکن بھارتی حکومت نے ایسا نہیں کیا اور میرا بھی5 ماہ سے ان سے رابطہ نہیں کروایا گیا: مشال ملک نے پوری دنیا سے اپنے خاوند کے لیے آواز اٹھانے کی اپیل کر دی

 حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کی کی وفات کی افواہیں سامنے آئی ہیں لیکن ابھی تک انہیں کچھ بتایا نہیں جا رہا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارتی تہاڑ جیل کے ڈاکٹرز نے یاسین ملک کو آئی سی یو میں منتقل کرنے کو کہا تھا لیکنبھارتی حکومت نے ایسا نہیں کیا اور میرا بھی5 ماہ سے ان سے رابطہ نہیں کروایا گیا۔

 

شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کے کالے دھن اور منی لانڈرنگ کے مزید شواہد سامنے آ گئے

شہباز شریف اینڈ سنز کے کالے دھن اور منی لانڈرنگ کے مزید شواہد سامنے آئے ہیں، زلزلہ متاثرین کے لئے برطانوی امداد پر بھی شریف خاندان نے ہاتھ صاف کیے، شریف خاندان نے پاکستان کی عزت کو دنیا بھر میں بدنام کر دیا، دولت کے لالچ میں سرکاری عہدوں کا استعمال کیا،ڈیلی میل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں، 2003ء میں شریف خاندان کے ڈیڑھ لاکھ پائونڈ سے بڑھ کر 2018ء میں 20کروڑ پائونڈ تک پہنچ گئے،ان کا ایجنڈا عوام کی فلاح و بہبود کا نہیں بلکہ اپنی جائیدادوں کا تحفظ ہے، قوم جن کو رہبر سمجھتی رہی وہ رہزن ثابت ہوئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت ملک کا کھویا ہوا وقار بحال کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، پاکستان کے سبز پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت دلائیں گے، حکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، میڈیا کارکنوں کے حقوق کا تحفظ وزیراعظم کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس

 اتوار 14 جولائی 2019  21:15

شہباز شریف اینڈ سنز کے کالے دھن اور منی لانڈرنگ کے مزید شواہد سامنے ..

 وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریفاینڈ سنز کے کالے دھن اور منی لانڈرنگ کے مزید شواہد سامنے آئے ہیں، زلزلہ متاثرین کے لئے برطانوی امداد پر بھی شریف خاندان نے ہاتھ صاف کیے، شریف خاندان نےپاکستان کی عزت کو دنیا بھر میں بدنام کر دیا، دولت کے لالچ میں سرکاری عہدوں کا استعمال کیا،ڈیلی میل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں،2003ء میں شریف خاندان کے ڈیڑھ لاکھ پائونڈ سے بڑھ کر 2018ء میں 20کروڑ پائونڈ تک پہنچ گئے،ان کا ایجنڈا عوام کی فلاح و بہبود کا نہیں بلکہ اپنی جائیدادوں کا تحفظ ہے، قوم جن کو رہبر سمجھتی رہی وہ رہزن ثابت ہوئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت ملک کا کھویا ہوا وقار بحال کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، پاکستان کے سبز پاسپورٹ کو دنیابھر میں عزت دلائیں گے، حکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، میڈیا کارکنوں کے حقوق کا تحفظ وزیراعظم کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیالکوٹ کی 4کروڑ 70لاکھ رجسٹرڈ آبادی کی تمام بنیادی ضروریات اور مسائل کا حل وزیراعظمعمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام دوست پالیسی سے جڑے ہوئے ہیں، اس کو آگے بڑھانے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی کاوشوں کے ذریعے عوام کی مشکلات کے تدارک کے لئے لائحہ عمل طے کیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اس ملک کا کھویا ہوا وقار، شناخت دلایا جائے گا اور پاکستان کے سبز پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے عوام کے لئے حقوق کے لئے کوشاں ہیں جبکہ اس کے برعکس ایک اور خاندان جو دنیابھر میں پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے کوئی موقع خالی نہیں جانے دینا چاہتے۔شہباز شریف اینڈ سنز کے کالے دھن اور منی لانڈرنگ کے مزید شواہد سامنے آئے ہیں، زلزلہ متاثرین کیلئے برطانوی امداد پر بھی شریف خاندان نے ہاتھ صاف کیے ہیں، منی لانڈرنگ اور کرپشن کا ماہر خاندان برطانیہ کو چونا لگانے سے بھی باز نہ آیا، اس خاندان نے پاکستان کی عزت کو دنیا بھر میں بدنام کر دیا، دولت کے لالچ میں سرکاری عہدوں کا استعمال کیا گیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شریف خاندان نے منی لانڈرنگ کیلئے اپنی خواتین کا بھی استعمال کیا۔ شہباز شریف کے حوالے سے برطانیہ کے اخبار میں جو سٹوری چھپی ہے اس سے پاکستان کا سر شرم سے جھک گیا ہے، بدقسمتی سے حقائق کے برعکس جو پاکستان کے معصوم ذہنوں کو یہ خاندان گمراہ کرتا ہے ایک مافیا بن کر گٹھ جوڑ اور میچ کو فکس کر کے کھیلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اداکاری کر کے پاکستان کے عوام کے ساتھ کھیلتا رہا، ڈیلی میل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں، مافیا نے گٹھ جوڑ سے کرپشن کے ذریعے پیسہ کمایا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپنے آپ کا خادم اعلیٰ کہنے والے شہباز شریف کی داستان چھپی ہے جنہوں نے کہا تھا کہ اگر ان پر کوئی دمڑے اور دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو وہ سیاست چھوڑ جائیں گے۔یہ رپورٹ پاکستانی اخبارات میں نہیں بلکہ برطانوی اخبار میں شائع ہوئی ہے، برطانوی اخبارات میں ثبوت کے بغیر کوئی خبر شائع نہیں ہوتی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ ڈیلی میل سٹوری کے پیچھے کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ حکومتی ایجنڈا ہے، برطانیہ نے زلزلہ اور سیلاب متاثرین کے لئی50کروڑ پائونڈ امداد دی تھی جن میں شہباز شریف کے داماد علی عمران کو 10لاکھ پائونڈ کی اضافی امداد دی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ 2003ء میں شریف خاندان کے اثاثے ڈیڑھ لاکھ پائونڈ تھے جبکہ 2018ء میں شریف خاندان کے اثاثے 20کروڑ پائونڈز تک پہنچ گئے، برطانیہنے اس کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آفتاب محمود نے بھی لاکھوں پائونڈز کی منی لانڈرنگ کی اور اس کو ٹرانسفر کیا۔ برمنگھم سے امداد شہباز شریف کے اکائونٹ میں منتقل ہو گئی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اس ملک کے اندر 2سیاسی اداکار جماعتیں روز ایک سیاسی تھیٹر لگاتی ہیں، جن کی بات گھر والے بھی نہیں مانتے وہ وزیراعظم کی ساکھ پر انگلیاں اٹھاتے ہیں اور پاکستانی قوم کے ذہنوں کو گمراہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا مکمل طور پر آزاد ہے، حکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، میڈیا کارکنوں کے حقوق کا تحفظ وزیراعظم کے ایجنڈے کی سرفہرست ہے، پاکستان میں کسی بھی ادارے میں کوئی مقدس گائے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت پر حملہ اور سنسر شپ کے حوالے سے میڈیا سے اپیل ہے کہ مجھے پورے پاکستان میں کوئی ایک ایسا اخبار، اینکر، رپورٹر اور دیگر بتا دیں کہ حکومت نے کسی کو بولنے سے لکھنے سے روکا ہو۔بلاتفریق احتساب پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی اکائونٹ کے حوالے سے ایسے انکشافات سامنے آئے ہیں کہ جن کے اکائونٹ سے ٹرانزیکشن ہوئی ہے ان میں 90فیصد لوگ ایسے ہیں جن کے پاسپورٹ بھی نہیں بنے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں پوری قوم کو گمراہ کیا، قوم حقائق کو جان چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کے لئے مریم نواز کو لاکھوں ڈالر دیے ، آج زلزلہ زدگان کے فنڈز سے ہاتھ صاف کرنے کی داستان سامنے آئی ہے، اس کی تحقیق بھی کریں اور مشعل اوباما کی طرف سے تعلیم کے لئے دئیے گئے فنڈز کس کس کو تقسیم کیا گیا اس کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن ) نے ووٹ کو عزت دو کی جو مہم شروع کی تھی انہوں نے نوٹ کو عزت دو کا فارمولا اپنایا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ایرا کے اندر زلزلہ زدگان کے لئے لاکھوں ڈالر آئے لیکن اکرام نامی شخص نے دمڑی اور دھیلے والی سرکاری کو پیسے دیے۔ اکرام سے علی عمران کے اکائونٹ میں ٹرانزیکشن کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے سیاسی فائدے کے لئے تاجروں کو ہڑتال پر اکسایا جا رہا ہے، ان کا ایجنڈا عوام کی فلاح و بہبود کا نہیں بلکہ اپنی جائیدادوں کا تحفظ ہے، قوم جن کو رہبر سمجھتی رہی وہ رہزن ثابت ہوئے ہیں۔ان کی سوچ اپنی ذات سے شروع ہو کر اپنے خاندان پر ہی ختم ہوتی ہے۔ منی لانڈرنگ کی یہ رپورٹ ایک ٹریلر ہے اصلی فلم آنے والے دنوں میں آئے گی۔ یہ فلم اس قوم کے لئے سبق ہو گا کیونکہ جن جن لوگوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا وہ ان کے کرتوتوں سے شرمندہ ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ان کے عزائم کے سامنے چٹان بن کر کھڑے ہیں، وہ ان کے کالے کارنامے عوام کے سامنے لانا چاہتے ہیں، شریف خاندان قوم سے معافی مانگے اور پیسہ واپس کرے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا ممبر ہوتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور پانی و بجلی کے وزیر خواجہ آصف دبئی کی کمپنی سے کس بنیاد پر تنخواہ لیتے رہے ، وہ ذرائع اور حقائق سامنے لائے۔ ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی نے کہا کہ ہم پاکستانی اداروں کو مضبوط کر رہے ہیں اور ان اداروں کی فکر کر رہے ہیں جن پر ماضی میں حملے ہوئے، پاکستان کے آئین کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاست کے 12ویں کھلاڑی کو قوم نے مسترد کر دیا جو 1988ء کے بعد پہلی بار پارلیمنٹ سے باہر ہے۔ مولانا فضل الرحمن کی نگاہ بطور عالم دین اسلام پر ہونی چاہیے لیکن ان کی اسلام آباد پر ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں معاون خصوصی نے کہا کہ ایک خاتون کے اکائونٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے قوم یہ جاننا چاہتی ہے کہ یہ پیسے کہاںسے آئے، ان کی دستاویز تیار ہے۔تیار ہوتے ہی میڈیا کے سامنے لائیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ججز کی ویڈیو سکینڈل مافیا کے کردار کو بیان کرتی ہے کہ انہوں نے کس طرح اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا۔ اس حوالے سے عدالت حتمی فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کے اندر گارڈ فادر کا ٹائٹل اس خاندان کے عمل نے ثابت کیا ہے کہ وہ اس ٹائٹل کے حقدار تھے۔ایک اور سوال کے جواب میں معاون خصوصی نے کہا کہ سیالکوٹ کے تاجر پاکستان کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، یہاں کارخانے چلیں گے توغریب کا چولہا جلے گا۔ پنجاب کے صوبائی وزیر صنعت کی موجودگی میں تاجروں کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ ہڑتال نہیں ہو گی لیکن کچھ تاجروں کے برعکس پروپیگنڈہ کیا۔ تاجروں کو آج بھی حکومت سینے کے ساتھ لگانے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے شکر گزار ہیں جو ہڑتال کا حصہ نہیں بنے۔

شہباز شریف نے زلزلہ متاثرین کو بھی نہ بخشا۔۔۔اربوں روپے کے فنڈ ہڑپ کرگئے،برطانیہ نے کتنے کرور پاؤنڈ متاثرین کیلئے بھیجے تھے؟

شہباز شریف کے خلاف برطانیہ میں منی لانڈرنگ کا کیس کھلنے کا امکان

شہباز شریف نے زلزلہ متاثرین کے فنڈز کے اربوں روپے خردبرد کر کے منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ بھیج دیے

 شہباز شریف پہبرطانیہ میں منی لانڈرنگ کا کیس کھلنے کا امکان ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق شہباز شریف نے زلزلہ متاثرین کے فنڈز کے اربوں روپے خردبرد کر منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ بھیج دیے۔ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے زلزلہ متاثرین کے لیے آنے والی امداد میں سے کروڑوں روپے خردبرد کر کے برطانیہ میں اپنے اکاوٴنٹ میں بھیج دیے اور یہ پیسے منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجے گئے۔

شہباز شریف کے لیے منی لانڈرنگ کرنے والا آفتاب محمود نامی شخص سامنے آیا ہے جس نے اس منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق ڈی ایف آئی ڈی فنڈ میں سے بھی کچھ پیسے خردبرد کیے گئے جنہیں پہلے منی لانڈرنگ کے ذریعے برمنگھم بھیجا گیا جہاں سے وہشہباز شریف کے اکاوٴنٹ میں منتقل کر دیے گئے۔

اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ 2003میں شہباز شریف کے اثاثہ جات ڈیڈھ کروڑ پاوٴنڈز تھے جو کہ 2018میں بڑھ کے20کروڑ پاوٴنڈز تک پہنچ گئے ۔

اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کے اکاوٴنٹس میں لاکھوں پاوٴنڈ کی مشتبہ ٹرانزیکشن ہوئیں۔ اخبار نے بتایا ہے کہ برطانیہ نے پنجاب کے لیے 50کروڑ پاوٴنڈ کی امداد دی تھی جو کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے واپس برطانیہ میں شہباز شریف کے اکاوٴنٹ میں بھیج دی گئی۔ اس حوالے سے کہا جا رہا کہ شہباز شریف کے خلاف برطانیہ میں کیس کھولے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے تحقیقات شرع کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ شہباز شریف کے خلاف پاکستان میں کئی کرپشن کیسز چل رہے ہیں اور انہیں سزا بھی سنائی جا چکی ہے اور آشیانہ کرپشن کیس جیسے کئی کیس ابھی عدالت میں چل رہے ہیں اور اب شہباز شریف پہ برطانیہ میں منی لانڈرنگ کا کیس کھلنے کا امکان ہے۔ شہباز شریف پر زلزلہ متاثرین کے لیے ملنے والی امداد کے کروڑوں روپے خردبرد کرنے پر حکومت کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہشرم کی بات ہے کہ ان لٹیروں نے نہ صرف پاکستانی قوم کا پیسہ لوٹا بلکہ متاثرین کے لیے آنے والی امداد کے پیسے بھی کھا گئے۔

مریم نواز کو لینے کے دینے پڑ گئے۔۔۔۔جھوٹی ویڈیو جاری کرنے پر جج ارشد ملک نے چیف جسٹس کو خط لکھنے کا اعلان کردیا

مریم نواز کے سر پہ ایک نئے مقدمے کی تلوار منڈلانے لگی

جج ارشد ملک نے عدالت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والی ویڈیو رلیز کیے جانے پر چیف جسٹس کو خط لکھنے کا اعلان کر دیا

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کے سر پہ ایک نئے مقدمے کی تلوار منڈلانے لگی ہے۔ جج ارشد ملک نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والی ویڈیو رلیز کرنے پر چیف جسٹس کو خط لکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ارشد ملک نے اعلان کیا ہے کہ وہ چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھیں گے کہ ادارے کونقصان پہنچانے والی ویڈیو سامنے لانے والے لوگوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔

انہوں نے پریس رلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مقدمے کے دوران رشوت کی پیشکش کی گئی اور ی پیشکش باربار کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ دھمکیوں کے باوجود ڈرے نہیں اور سچ کا ساتھ دیا۔ ارشد ملک نے کہا کہمیرا جرم یہ ہے کہ میں نے سچ کا ساتھ دیا، میں نے سنگین نتائج کی دھمکیوں کے باوجود درست فیصلہ دیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ویڈیو میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ ویڈیو پیش کیے جانے کے وقت حقائق درست انداز میں نہیں بتائے گئے۔

ارشد ملک نے کہا کہ ویڈیو کے معاملے میں حقائق کے برعکس باتیں کہی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ احتساب عدالت کے جج ہیں اور ان کی اور ان کے خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس میں ان پر اور ادارے پر سنگین الزامات عائد کیے گئے۔ ارشد ملک نے ویڈیو بنانے اور جاری کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ اس سے انکی ساکھ اور عزت کونقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کی جانب سے لیک کی گئی ویڈیو میں جج ارشد ملک کو دیکھایا گیا تھا جس میں مبینہ طور پر انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف کے مقدمے میں ان پر دباوٴ تھا اور اب انہیں انکا ضمیر ملامت کرتا ہے۔مریم نواز نے کہا تھا کہ جج ارشد ملک نے خود اعتراف کیا ہے کہ نواز شریف بے گناہ ہے۔

شریف خاندان نے ارشد ملک کو رشوت دینے کی بھی کوشش کی جس ملک میں چاہیں جتنا چاہیں پیسہ دیں گے کی آفر ، ارشد ملک نے ملنے سے انکار کر دیا

شریف خاندان نے ارشد ملک کو رشوت دینے کی بھی کوشش کی

جس ملک میں چاہیں جتنا چاہیں پیسہ دیں گے کی آفر ، ارشد ملک نے ملنے سے انکار کر دیا

 سینئیر صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف خاندان نے ارشد ملک کو رشوت دینے کی کوشش کی تھی۔ صابر شاکر نے بتایا ہے کہ شریف خاندان نے ارشد ملک کو رشوت دینے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کام کے لیے ان کے بھائی کو پاکستان بلایا گیا جو کہ ورلڈ بینک میں کام کرتے ہیں۔ جب ارشد ملک صاحب کو پتا چلا تو انہوں نے کہا کہ جب تک یہ کیس ختم نہیں ہو گا تب تک ان سے نہیں ملوں گا۔

صابر شاکر نے کہا کہ ارشد ملک جانتے تھے کہ اگر وہ پیسے لیں گے تو وہ کسی نہ کسی طرح سامنے آجائے گا۔ ارشد ملک کو یہ آفر سماعت کے دوران کی گئی لیکن انہوں نے پیسے لینے سے انکار کر دیا۔ صابر شاکر نے بتایا کہ شریف خاندان نے احتساب عدالت کے جج بشیر صاحب کو بھی رشوت دینے کی کوشش کی اور ان کے علاوہ سپریم کورٹ کے 5جج صاحبان سے بھی رابطہ کیا گیااور انہیں دھمکانے اور رشوت دینے کی کوشش کی گئی۔

شریف خاندان نے اس وقت کے آرمی چیف راحیل شریف سے بھی رابطہ کیا کہ برگیڈئیرآئی ایس آئی اور برگیڈئیر ایم آئی کو کنٹرول کیا جائے وہ ہمارے خالاف کام کر رہے ہیں۔ صابر شاکر نے دعویٰ کیا کہ شریف خاندان نے راحیل شریف سے کہا کہ برگیڈئیرآئی ایس آئی اور برگیڈئیر ایم آئی کو کنٹرول کیا جائے باقی سب کو ہم سنبھال لیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ میں فارورڈ بلاک بن چکے ہیں۔ یہ ویڈیو اب سامنے لے کر آئے ہیں انہیں تو چاہیے تھا کہ یہ ویڈیو تب سامنے لاتے جب صحت کی بنیاد پر ضمانت مانگ رہے تھے۔ خیال رہے کہ آج مریم نواز نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں وہجج ارشد ملک کی ویڈیو سامنے لے کر آئیں، احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو نوازشریف کے چاہنے والے ن لیگی ناصر بٹ نے بنائی،ویڈیو میں جج صاحب تسلیم کررہے ہیں کہ میں بہت پریشان ہوں، میں نے ظلم کیا، میرا ضمیرمجھے جھنجھوڑ رہا ہے،جج صاحب نے ناصر بٹ کو خود گھر بلا کر ثبوت پیش کیے کہنوازشریف بے قصور ہے۔

شہبا ز شریف کی گرفتاری کا امکان

شہباز شریف کی عنقریب گرفتاری کا امکان

پیپلز پارٹی رہنما نے آںے والے دنوں میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کا دعوی کر دی

پیپلز پارٹی رہنما نبیل گبول نے آںے والے دنوں میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کا دعوی کر دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ میں نے سنا ہے شہباز شریف بھی جلد گرفتار ہونے والے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نہیں چاہتے کہ آصف علی زرداری، سعد رفیق یا حمزہ شہباز پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی میں آکر تقریر کریں۔

اور میں نے یہ بھی سنا ہے کہ کہ کہ شہباز شریف بھی شاید عنقریب گرفتار ہونے والے ہیں۔نبیل گبول کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس وقت اتنے بڑے معاشی بحران سے گزر رہے ہیں لیکن لیکن عمران خان سیاسی انتقام پر اترے ہوئے ہیں.

میں حکومت سے سوال کرتا ہوں کہ نندی پاور پروجیکٹ میں کیا صرف ایک ہی شریف بابر اعوان تھے جنہیں بری کر دیا گیا۔نبیل گبول کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے دور میں سیاسی انتقام ختم ہو گیا تھا۔

پیپلز پارٹی کے دور میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا۔جب کہ دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے متعدد کیسز میں بد عنوانیوں اور کرپشن سے متعلق کارروائیاں جاری ہیں۔ تاہم جولائی کے مہینے میں سابق صدر شاہد خاقان عباسی سمیت اہم شخصیات کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جعلی اکاؤنٹس، ایل این جی اور مالم جبہ کیس میں اہم شخصیات کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

رواں ماہ ممکنہ طور پر گرفتار ہونے والوں میں حکومتی اور اپوزیشن کی شخصیات شامل ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق جولائی میں جعلی اکاؤنٹس، ایل این جی اور مالم جبہ کیس میں اہم پیش رفت کا امکان ہے ۔ رواں ماہ حکومت اور اپوزیشن کی اہم شخصیات کو گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔ جعلی اکائونٹس کیس میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں ، اس حوالے سے متعدد ریفرنسز دائر کیے جا چکے ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نیب کی تحویل میں ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سابق وزیر اعظم سید یو سف رضا گیلانی سمیت پی پی پی کے اہم رہنما تفتیش کے حوالے سے نیب کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے خلاف ڈیڑھ سال سے ایل این جی ٹرمینل کے ٹھیکہ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

شریف خاندان کی رہائش گاہ کے باہر بڑی کارروائی سکیورٹی کیلئے بنائے گئے تمام بنکر ز کو مسمار کردیا گیا

شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امرا کے باہر قائم بنکرز کو مسمار کر دیا گیا

جاتی امرا کے باہر بنکرز سکیورٹی مقاصد کے لیے قائم کیے گئے تھے

 : شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امرا کے باہر سکیورٹی کے لیے قائم کیے جانے والے بنکرز کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنکرز مسمار کرنے کے احکامات کچھ روز پہلے دئیے گئے تھے جنہیں آج ختم کر دیا گیا ہے۔ بنکرز مسمار کرنے کے احکامات کچھ روز پہلے دئیے گئے تھے جنہیں اب ختم کر دیا گیا ہے۔

جاتی اُمرا کے باہر بنکرز سیکورٹی مقاصد کے لیے قائم کیے گئے تھے۔ یاد رہے کہ شریف برادران کے دور اقتدار میں ان بنکرز میں بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار تعینات ہوتے تھے جنہیں پہلے ہی واپس بلایا جا چکا ہے۔ گذشتہ برس ستمبر میں پنجاب پولیس نے رائے ونڈ روڈ پر جاتی امرا کو دی جانے والی سکیورٹی واپس لے لی تھی۔ پنجاب پولیس نے جاتی امرا کی سکیورٹی واپس لیتے ہوئے شریف خاندان کی رہائش گاہ پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کو واپس بُلا لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جاتی امرا کی سکیورٹی پر 4 اے ایس آئی اور 43 اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد تعینات کی گئی تھی جسے واپس بُلا لیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ گذشتہ برس ہی مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے گھر کے باہر قائم تمام رکاوٹوں اور تجاوزات  کو فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا تھا ۔

لاہور ہائیکورٹ نے اے سی ماڈل ٹاؤن اور لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کو لیگی رہنما حمزہ شہباز کے گھر کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم  دیا تھا۔ جس کے بعد حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سے بھی تجاوزات اور تمام تر رکاوٹیں ہٹا دی گئی تھیں تاہم اب جاتی امرا کے باہر بھی قائم کیے جانے والے سکیورٹی بنکرز کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ 

آصف زرداری کی بے نامی جائیدادیں ضبط کر لی گئیں جانتے ہیں وہ کونسے اثاثے تھے جو سابق صدر نے سب سے چھپا کر رکھے تھے

سابق صدر آصف علی زرداری کی آٹھ بے نامی جائیدادیں ضبط کر لی گئی ہیں

ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی کے شئیرز بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کا ٹویٹ

سابق صدرآصف علی زرداری کی آٹھ بے نامی جائیدادیں ضبط کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے بتایا کہ آصف زرداری کی 8 بے نامی جائیدادیں ضبط کر لی گئی ہیں۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی کے شئیرز بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔

پلاٹ نمبر 126 ای ون ، پلاٹ نمبر 122 کلفٹن کراچی بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔ آصف زرداری کے بے نامی نجی بینک کے 30،30 ملین کے شئیرز بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔ نعیم الحق نے بتایا کہ آصف زرداری کے بے نامی پلاٹس بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔ آصف زرداری کا بے نامی پلاٹ نمبر 18-2 سول لائنز کراچی بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ایک دستاویز بھی شئیر کی۔

یاد رہے کہ ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم کے لیے ایسسٹ ڈکلیئریشن فارم جاری کیے تھے۔ ڈکلیئریشن فارم جاری ہونے پر کالا دھن رکھنے والے افراد و کمپنیوں کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا پورا پورا موقع دیا گیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم میں تین جولائی تک کی توسیع کی گئی تھی جس کی مدت گذشتہ رات بارہ بجے ختم ہو گئی جس کے بعد اب سیاستدانوں اور ملک کی مختلف کمپنیوں کی بے نامی جائیدادوں کی ضبطگی کا سلسلہ شروع ہو گا۔

بے نامی اثاثوں کے خلاف کارروائی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ بے نامی ایڈجیوکیٹنگ اتھارٹی آج سے کریک ڈاؤن شروع کرے گی۔ لاہور ،کراچی اور اسلام آباد میں بے نامی زونز کے کمشنر تعینات کردیے گئے۔ بے نامی جائیدادوں کے خلاف کارروائی کے تحت ہی سابق صدر آصف علی زرداری کی آٹھ بے نامی جائیدادوں کو ضبط کیا گیا جبکہ مزید سیاستدانوں کی بھی بے نامی جائیدادیں ضبط ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔