عید الفطر پرپنجاب میں بھی 4 تا 7 جون تعطیلا ت کا اعلان سرکاری ملازمین ہفتہ اور اتوار کیساتھ چھ چھٹیوں سے لطف اندوز ہونگے

وفاق کی طرحپنجاب حکومت نے بھی عید الفطر پر چار تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے تمام سرکاری ادارے عید الفطر کی تعطیلات کے تناظر میں 4تا 7جون ( منگل سے جمعہ) تک بند رہیں گے۔

سرکاری ملازمین ہفتہ اور اتوار کے ساتھ مجموعی طو رپر 6چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

ہمارے وقت میں ٹیم تینوں فارمٹس میں پہلے نمبر پر تھی ,قومی ٹیم کی مسلسل بُری کارکردگی پر نجم سیٹھی بھی بول پڑے

ہمارے وقت میں پاکستانی ٹیم تینوں فارمیٹس میں پہلے نمبر پر تھی، نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ میں بیٹھے بڑی بڑی تنخواہیں وصول کرنے والے افسران مسائل کے حل کے لیے کچھ کر کیوں نہیں رہے، سابق چئیرمین کرکٹ بورڈ

سابق چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے آج پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے چل رہے میچ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے وقت میں پاکستانی ٹیم تینوں فارمیٹس میں پہلے نمبر پر تھی،پاکستان کرکٹ بورڈ میں بیٹھے بڑی بڑی تنخواہیں وصول کرنے والے افسران مسائل کے حل کے لیے کچھ کر کیوں نہیں رہے۔نجم سیٹھی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ بہت ناامید ہوئے ہیں اور ان کا دل اداس ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کے وقت میں پاکستانی ٹیم تینوں فارمیٹس میں پہلے نمبر پر تھی۔ نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بیٹھے بڑی بڑی تنخواہیں وصول کرنے والے افسران مسائل کے حل کے لیے کچھ کر کیوں نہیں رہے اور وہ لیڈر شپ کیوں نہین دکھا رہے؟

Najam Sethi@najamsethi

I am disappointed. Sad. During our time the team clinched #1 position in all three formats of the game. Why dont PCB big wigs with fat salaries show leadership and sort out the problems?Fahad Idrees@fahad198Replying to @IffiViews@najamsethi thats the best comment for you … Missing @najamsethi1,4423:31 PM – May 31, 2019Twitter Ads info and privacy571 people are talking about thisواضح رہے کہ ورلڈ کپ کے دوسرے مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنےکا فیصلہ کیا تھا، کپتان سرفراز احمد نے جارح مزاج آصف علی کی جگہ حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 106رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔

ناٹنگھم کے گراﺅنڈ ٹرینٹ برج میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ٹیم ابتداءسے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی ۔میچ میں پاکستان کو پہلی وکٹ کا نقصان تیسرے اوور میں 17 کے مجموعی سکور پر ہوا جب امام الحق 2 رنز بنا کر شیلڈن کوٹرل کی گیند پر شائی ہوپ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے،اسکے بعد پانچویں اوور میں جب پاکستان ٹیم کا سکور 35 رنز ہوا تو دوسرے اوپنر فخر زمان آندرے رسل کی گیند پر 22 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوگئے،حارث سہیل بھی صرف 8 رنز بنا کر آندرے رسل کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہوئے،پاکستانی ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانےوالے بابراعظم بھی وکٹوں سے باہر جاتی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں وکٹوں کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہو گئے، انہوں نے 33 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیلی،75 کے مجموعی سکور پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی 8 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہو گئے،عماد وسیم صرف ایک رن بنا کر آﺅٹ ہوئے جب کہ شاداب خان صفر کی خفت سے دوچار ہوکر پوویلین لوٹے،حسن علی بھی صرف ایک رن بنا کر پوویلین لوٹے،محمد حفیظ بھی16رنز بنا کر شارٹ بال کا ہی شکار بنے۔جواب میں ویس انڈیز نے بلے بازی کرتے ہوئے 8اوورز مین 2وکٹوں کے نقصان پر 48سکور بنایا لیا ہے۔

بریگیڈیر (ر) راجہ رضوان کے ’را‘ کے ساتھ تعلقات کب اور کیسے قائم ہوئے، پاک فوج نے خفیہ تعلقات کا پتہ کیسے چلایا؟ سزائے موت پانے والے فوجی افسر سے متعلق معلومات منظرعام پر آگئیں

سزائے موت پانے والے برگیڈئر (ر) راجہ رضوان کے ’را‘ کے ساتھ تعلقات کب اور کیسے قائم ہوئے اورپاک فوج نے کیسے اس سب کا پتا چلایا:تمام معلومات منظرعام پر آگئیں

برگیڈئر (ر) راجہ رضوان کئی یورپی ممالک میں ملٹری اتاشی رہا، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ساتھ تعلقات قائم کیے، انہی دنوں پاکستانی سکیورٹی اداروں نے اس کے خلاف تحقیقات شروع کیں، اکتوبر 2018میں اسے اداروں کی جانب سے خاموشی سے حراست میں لیا گیا

روزنامہ پاکستان کے ماطبق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے ملک سے غداری کرنے والے بریگیڈیئر(ر) راجہ رضوان کی سزائے موت کی توثیق کردی گئی ہے جبکہ لیفٹینٹ (ر) جنرل جاوید اقبال کو 14سال کی قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ غداری کی سزا پانے والے بریگیڈیئر (ر) راجہ رضوان کے حوالے سے روزنامہ پاکستان میں معلومات سامنے آئی ہیں کہ راجہ رضوان پاکفوج میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہا اوروہ 2014 میں پاک فوج سے ریٹائرہونے کے بعد اسلام آباد میں رہ رہا تھا۔ذرائع کے مطابق راجہ رضوان کی ریٹائرمنٹ سے قبل ہی سکیورٹی ادارے اس پر نظر رکھے ہوئے تھے اورریٹائرمنٹ کے بعد میں بھی اس پر نظر رکھی گئی۔فوجی ذرائع کا اس حوالے سے کہناہے کہ 2009 سے 2012 کے دوران رضوان اہم یورپی ممالک میں ملٹری اتاشی کی ذمہ داریاں نبھاتا رہا ہے اوراسی دوران اس کا رابطہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ جرمنی اور آسٹریا میں تعیناتی کے دوران راجہ رضوان نے بھارت کو بھاری رقوم کے عوض ملکی راز بیچے البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج میں موجود تحقیقاتی ادارے کو اس بات کا علم ہوگیا تھا اسی لیے راجہ رضوان کی نگرانی مزید سخت کردی گئی۔

محسن داوڑ کے پاک فوج کو شمالی وزیرستان سے نکالنے کے مطالبے کو مقامی آبادی کے 86 فیصد نے مسترد کر دیا، سروے کرانے والے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو خفت کا سامنا

امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کو محسن داوڑ کے پاک فوج کو شمالی وزیرستان سے نکالنے کے مطالبے پر کرائے گئے سروے میں سخت خفت کا سامنا کرنا پڑا اور مقامی آبادی کی بھاری اکثریت نے ’’نہیں ‘‘ میں جواب دے کر محسن داوڑ کے مطالبہ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے کو محسن داوڑ کے مطالبے پر کرائے گئے سروے پر خفت کا سامنا ہے جو محسن داوڑ کے کہنے پر ہی کرایا گیا اورجس میں یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا فوج کو شمالی وزیرستان سے نکل جانا چاہیئے جس پر 86 فیصد نے ’’نہیں ‘‘ کہہ کر محسن داوڑ کے موقف کو مسترد کر دیاہے ۔

وائس آف امریکا کے سروے میں 21گھنٹوں میں 5199افراد نے حصہ لیا۔

محسن داوڑ شمالی وزیر ستان سے گرفتار

محسن داوڑ شمالی وزیرستان سے گرفتار

بویا میں فوجی چیک پوسٹ پرحملہ کرنے کے بعد فرار ہو جانے والے محسن داوڑ کو گرفتار کر لیا گیا

ویا میں فوجی چیک پوسٹ پرحملہ کرنے کے بعد فرار ہو جانے والے محسن داوڑ کو گرفتار کر لیا گیا۔ 26مئی کو محسن داوڑ نے علی وزیراور اپنے ساتھیوں کے ہمرہ پاکفوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں 1فوجی شہید جبکہ 5زخمی ہو گئے تھے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی پر 3حملہ آور ہلاک جبکہ 10زخمی ہو گئے تھے۔

سکیورٹی اداروں نے حملہ کرنے پر علی وزیراور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ محسن داوڑ فرار ہو گئے تھے جس کے بعد انہوں نے غیر ملکی میڈیا پرپاکستان اور افواجِ پاکستان کے خلاف انٹرویو بھی دیا تھا ، آج سکیورٹی فورسز نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ اس سے پہلے پاک فوج پر بزدلانہ حملے کے بعد محسن داوڑ کا روپوش ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آیا تھا۔

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داڑ نے اپنے مطالبے سے آگاہ کیا تھا۔ محسن داوڑ نے نامعلوم مقام پر غیر ملکی میڈیا کو دئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ پاک فوج وزیرستان سے چلی جائے۔ خیال رہے کہ پاک فوج نے کئی سالوں کی ان تھک محنت، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن اور ان آپریشنز میں جوانوں کی قربانیاں دے کر وزیرستان میں امن بحال کیا تھا لیکن حال ہی میں محسن داوڑ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر وزیرستان میں پاک فوج کی چوکی پر نہ صرف حملہ کیا بلکہ وزیرستان میں امن وامان کی صورتحال بھی خراب کرنے کی کوشش کی جس کی سختی سے مذمت بھی کی گئی۔

محسن داوڑ کے حالیہ انٹرویو میں کیے گئے مطالبے پر سیاسی اور دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ محسن داوڑ کے اس بیان سے لگتا ہے کہ وہ وزیرستان میں بحالی امن سے خوش نہیں ہیں اور دوبارہ پاک فوج کو وزیرستان سے بھیجنا چاہتے ہیں اگر پاک فوج وزیرستان سے چلی گئی تو عین ممکن ہے کہ وزیرستان دوبارہ سے دہشتگردوں کی آماجگاہ بن جائے جو کہ پاکستان کے لیے ناقابل قبول ہے۔

یادر رہے کہ پاک فوج کی چوکی پر ساتھیوں سمیت حملہ کرنے والے رکنقومی اسمبلی محسن داوڑ مفرور تھے۔ 26 مئی کو رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے اپنے ساتھیوں سمیت شمالی وزیرستان میں سکیورٹی اہلکاروں کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ چار اہلکار زخمی ہو گئے تھے تاہم جوابی کارروائی میں تین حملہ آور مارے گئے جبکہ دس افرادزخمی ہوئے تھے اور اب محسن داوڑ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

علی وزیر اپنے 8 ساتھیوں سمیت گرفتار۔۔محسن داوڑ فرار پاک فوج پر حملے کے بعد’ ڈی جی آئی ایس پی آر‘ کا اہم بیان سامنے آگیا

محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

محسن داوڑ اور علی داوڑ کی سربراہی میں حملہ آوروں کے گروہ نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، حملہ آور دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو چھڑانا چاہتے تھے،آئی ایس پی آر

2019 آئی ایس پی آر نے میران شاہ میں پاک فوج کی چوکی پر محسن داوڑ اور علی وزیر کی جانب سے ساتھیوں سمیت کیے جانے والے حملے کے حوالے سے بتایا ہے کہ محسن داوڑ اور علی داوڑ کی سربراہی میں حملہ آوروں کے گروہ نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ ہشتگردوں کے سہولت کاروں کو چھڑانے کے لیے کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ خار قمر چیک پوسٹ پر کیا گیا، پی ٹی ایم کارکنان نے چیک پوسٹ پر براہ راست فائرنگ کی اور اشتعال انگیز تقاریر کیں لیکن پاک فوج کے جوانوں نے تحمل کا مظاہرہ کیا ، پی ٹی ایم کارکنان نے باڑ کراس کر کے اس علاقے میں آنے کی کوشش کی جو چوکی کا حصہ تھی اور جہاں آنا منع تھا پاک فوج کے جوانوں نے تحمل سے انہیں روکا جس پر محسن وزیراور علی داوڑ کی سربراہی میں گروہ نے پاک فوج پر فائرنگ کر دی جس پر پاک فوج کے جوانوں کو جواب دینا پڑا اور 3حملہ آور ہلاک ہو گئے جبکہ 10زکمی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گروہ کی فائرنگ سے پاک فوج کے 5اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔اس کے بعد محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کل شام پاک فوج نے دہشت گردوں کے ایک مشتبہ سہولت کار کو حراست میں لیا تھا اور آج پی ٹی ایم کا گروہ دباؤ ڈال کر اس سہولت کار کو چھڑانا چاہتا تھا اور اسی لیے محسن داوڑ نے تقاریز کے ذریعے اکسا کر بڑی تعداد میں لوگ اکٹھے کر لیے اور انہیں حملہ کرنے کی ترغیب دی اور اس کے بعد فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر نے ساتھیوں کے ساتھ چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا اورفائرنگ کر ک 5اہلکاروں کو زخمی کر دیا جس کے جواب میں پاک فوج کیفائرنگ سے 3حملہ آور ہلاک جبکہ 8زخمی ہو گئے ہیں۔

تمام زخمیوں کو فوجی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

ایران نے امریکا کے مقابلہ کرنے کیلئے جدید ترین روسی میزائل میدان میں اتار دیے

ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سیS-300 میزائلوں کی خلیج عربی کے کنارے منتقلی

سوشل میڈیا پر ایرانی حلقوں کی جانب سے پوسٹ کیے جانے والے وڈیو کلپوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے فضائی دفاعی میزائل سسٹمS-300 کی بیٹریز کو خلیج عربی کے کنارے واقع علاقوں میں منتقل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔وڈیو کلپوں میں میزائلوں اور فوجی ساز و سامان سے بھرے عسکری ٹرک بوشہر صوبے کے علاقے عسلویہ جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ علاقہ ایران کے جنوب میں خلیج عربی کے مقابل واقع ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایرانی فضائیہ کے سربراہ عزیز نصیر زادہ نے پیر کے روز دھمکی دی کہ امریکا کی جانب سے دھمکائے جانے کے جواب میں خطے کے ممالک کے دارالحکومتوں پر بمباری کی جائے گی اور خلیج عربی میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

نصیر زادہ نے بوشہر، بندر عباس اور اصفہان میں فضائی اڈوں کے دورے کے دوران ایرانی ہوابازوں پر زور دیا کہ وہ اپنی اٴْس قیادت کی پیروی کریں جنہوں نے عراق کے ساتھ جنگ میں اپنی جانیں قربان کر دیں اور اس دوران غیر وابستہ تحریک کے سربراہ اجلاس سے قبل عراقی دارالحکومت بغداد پر کاری ضرب لگائی۔

دوسری جانب ایرانی عہدے داران حالیہ حملوں میں براہ راست ملوث ہونے کی تردید کر رہے ہیں۔ ان حملوں میں حوثی ملیشیا کی جانب سے امارات کے علاقائی پانی میں تیل کے ٹینکروں کو نشانہ بنائے جانے اورتیل کی سعودی تنصیبات پر حملہ کیے جانے کے علاوہ بغداد میں امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ایرانی پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ علی فدوی کا کہنا ہے کہ پاسداران اپنی کارروائیوں کو موجودہ سطح سے زیادہ بڑھا سکتی ہے۔ادھر امریکی طیارہ بردار جنگی جہاز ابراہم لنکن نے پیر کے روزسے بحر عرب میں مشقوں کا آغاز کر دیا۔

ایران کو درپیش خطرات کے جواب میں تہران خلیجی ممالک میں تیل کی تنصیبات کو کہیں اور کسی بھی وقت نشانہ بنا سکتا ہے ایرانی ہوا بازوں کو عراق جنگ میں لڑنے والے سپاہیوں کی پیروی کرتے ہوئے دشمن پر آگے بڑھ کر حملہ کرنا ہوگا‘سربراہ ایرانی فضائیہ حالیہ واقعات سے زیادہ طاقتور کارروائیاں کرسکتے ہیں‘پاسداران انقلاب

ایران ایک طرف خلیجی ممالک میں پیش آنے والے تخریب کاری کے واقعات میں ملوث ہونے سے صاف انکار کرتا ہے اور دوسری طرف ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر ضمنًا ان کارروائیوں کا اعتراف کرتے نظر آتے ہیں۔گذشتہ روز ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے ایک سینیر عہدیدار علی فدوی نے کہا کہ پاسداران انقلاب حالیہ واقعات سے زیادہ طاقت ور اور پرتشدد کارروائیاں کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوںنے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا جب حال ہی میں ایران نواز حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر ڈرون سے حملہ کیا اور متحدہ عرب اماراتمیں چار تیل بردار جہازوں پر حملے کیے گئے تھے۔ ایران ان حملوں میں ملوث ہونے سے انکار کرتا ہے۔00:00/00:00Loading Ad

ایرانی پاسداران کے وائس چیف علی فدوی نے کہا کہ پاسداران کے پاس حالیہ کارروائیوں سے زیادہ طاقت ور کارروائیاں کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے حالیہ پرتشدد واقعات میں ایران کے ملوث ہونے سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔ایران کے ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن کیزیراہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں علی فدوی کا کہنا تھا کہ ہم بہت طاقت ور ہیں۔ حالیہ کارروائیوں سے زیادہ شدت اور طاقت کی کی کارروائیاں کرسکتے ہیں۔ادھرایرانیفضائیہ کے سربراہ عزیز نصیر زادہ نے خطے کے ممالک کے دارالحکومتوں کو حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کو درپیش خطرات کے جواب میں تہران خلیجی ممالک میں تیل کی تنصیبات کو کہیں اور کسی بھی وقت نشانہ بنا سکتا ہے۔نصری زادہ نے بوشہر، بندرعباس اور اصفہان شہروں میں فوجی اڈوں کے دورے کے دوران فوجیوںسے ملاقات میں کہا کہ ایرانی ہوا بازوں کو عراق جنگ میں لڑنے والے سپاہیوں کی پیروی کرتے ہوئے دشمن پر آگے بڑھ کر حملہ کرنا ہوگا۔

ہواوے نے ایپل کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے، ہواوے کی ٹیکنالوجی کتنی بہتر ہے؟ ویڈیو منظر عام پر آ گئی

امریکہ ہواوے سے کس وجہ سے خوفزدہ ہے، چینی سفیر نے وڈیو شئیر کے کر بتا دیا

ہواوے نے ایپل کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے ، ہواوے کی ٹیکنالوجی کتنی بہتر ہے وڈیو سامنے آگئی

پاکستان میں چینی وزیر لی جیان زہاؤ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں ہواوے فون کے کیمرے کی صلاحیت دکھائی گئی ہے اور لی جیان زہاؤ نے کہاہے کہ اس وجہ سےامریکہ ہواوے سے ڈر رہا ہے۔

Lijian Zhao 赵立坚@zlj517

Why is Huawei making America tremble and go insane? Huawei’s new phone camera’s optical zoom is just insane. 21.4K7:45 PM – May 20, 201910.3K people are talking about thisTwitter Ads info and privacy اس سے پہلے انہوں نے ایک ٹویٹ شئیر کی جس میں انہوں نے کٹے ہوئے سیب کی تصویر دکھائی جس میں انہوں نے کہا کہ اس طرح ہواوے نے ایپل کو کاٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ایک کمپنی سے اتنا غصہ کرتا ہے کہ اس پر پابندی کے لیے ہنگامی حالات تک نافظ کر دیے گئے۔ 

View image on Twitter
View image on Twitter
View image on Twitter

Lijian Zhao 赵立坚@zlj517

BREAKING: It has been just revealed why @realDonaldTrump hated a private company from China so much that it went so far by announcing a national emergency. Look at the logo of Huawei. It has cut APPLE into pieces…3,9168:59 PM – May 20, 20191,904 people are talking about thisTwitter Ads info and privacy  یاد رہے کہ امریکہ کی جانب سے چین پر لگائی جانے والی پابندیوں کے بعد گوگل نے ہواوے فونز پر گوگل سروسز بند کر دی ہیں اور امریکیحکومت نے ہنگامی طور پر ملک میں موجود تمام آلات میں موجود ہواوے کی ٹیکنالوجی پر پابندی لگا دی ہے جس کے بعد ہواوے نے اپنا آپریٹنگ سسٹم لانچ کر دیا ہے۔00:00/00:00ابپاکستان میں چین کے سفیر لی جیان زہاؤ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ایک وڈیو شئیر کی ہے جس مین ایپل اور ہواوے فونز کا موازنہ کیا گیا ہے، وڈیو مین دیکھا جا سکتا ہے کہ ہواوے کا فون ایپل سے بہت زیادہ بہتر صلاحیت کا حامل ہے۔ لی جیان زہاؤ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہواوے پر ہنگامی حالات میں پابندی لگا کر مفت میں ہواوے کی تشہیر کی ہے اور اب ’ہواوے‘ بہت جلد’ ایپل‘ کو پیچھے چھوڑ دے گا۔یاد رہے کہ معروف موبائل کمپنی ہواوے کی اینڈرائیڈ سسٹم اور گوگل تک رسائی معطل کر دی گئی جس کے بعد ہواوے کمپنی کی جانب سے پہلے بیان میں کہا گیا کہ ہواوے نے دنیا بھر میں اینڈرائیڈ سسٹم کی ترقی اور ترویج میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اینڈرائیڈ کے اہم شراکت دار ہونے کی حیثیت سے ہم نے ایکو سسٹم کی ترقی کے لیے ان کے اوپن سورس پلیٹ فارم کے ساتھ کام کیا جس سے صارفین اور انڈسٹری دونوں کو ہی فائدہ ہوا۔اس کے بعد ہواوے نے اپنا موبائل آپریٹنگ سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ چینی کمپنی نے ہنگامی بنیادوں پر متحرک ہو کر اپنے کروڑوں صارفین کیلئے ہانگ مینگ نامی آپریٹنگ سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہواوے کمپنی نے ہانگ مینگ نامی آپریٹنگ سسٹم پہلے سے ہی تیار کر رکھا تھا۔ ہانگ مینگ نامی آپریٹنگ سسٹم 2012 سے تیار کیا جا رہا تھا۔

”حُکومت نے ڈالر 100پر لانے کی تیاری کر لی“

حکومت نے ڈالر100 پر لانے کی تیاری کرلی، آفتاب اقبال 

ڈالر نیچے آنے سےلاکھوں ڈالر خریدنے والوں کے اربوں ڈوب جائیں گے، کرنسی کی تبدیلی بھی بینکوں سے کی جائے گی۔سینئر تجزیہ کار آفتاب اقبال کا ٹویٹ میں انکشاف

سینئر تجزیہ کار آفتاب اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈالر 100 پر لانے کی تیاری کرلی،جس سے لاکھوں ڈالر خریدنے والوں کے اربوں ڈوب جائیں گے، کرنسی کی تبدیلی بھی بینکوں سے کی جائے گی۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے ڈالر   100 روپے تک لانے کی تیاری کرلی ہے۔ جس سے لاکھوں ڈالر خریدنے والوں کے اربوں ڈوب جائیں گے۔

ملک بھر میں تمام منی چینجرزبھی بند کردیے جائیں گے۔ ہر طرح کی کرنسی کی تبدیلی بینکوں کے ذریعے کی جائے گی۔واضح رہے انٹر بینک میںامریکی ڈالر کی قدر میں 2 روپے اضافے سے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 152 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے اضافے کے بعد 154 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

حکومت نے ڈالر100 پر لانے کی تیاری کرلی، آفتاب اقبال 

ڈالر نیچے آنے سےلاکھوں ڈالر خریدنے والوں کے اربوں ڈوب جائیں گے، کرنسی کی تبدیلی بھی بینکوں سے کی جائے گی۔سینئر تجزیہ کار آفتاب اقبال کا ٹویٹ میں انکشاف 

حکومت نے ڈالر100 پر لانے کی تیاری کرلی، آفتاب اقبال

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مئی 2019ء) سینئر تجزیہ کار آفتاب اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈالر 100 پر لانے کی تیاری کرلی،جس سے لاکھوں ڈالر خریدنے والوں کے اربوں ڈوب جائیں گے، کرنسی کی تبدیلی بھی بینکوں سے کی جائے گی۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے ڈالر   100 روپے تک لانے کی تیاری کرلی ہے۔ جس سے لاکھوں ڈالر خریدنے والوں کے اربوں ڈوب جائیں گے۔

ملک بھر میں تمام منی چینجرزبھی بند کردیے جائیں گے۔ ہر طرح کی کرنسی کی تبدیلی بینکوں کے ذریعے کی جائے گی۔واضح رہے انٹر بینک میںامریکی ڈالر کی قدر میں 2 روپے اضافے سے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 152 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے اضافے کے بعد 154 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)