Brexit: برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے بعد کون سی سات چیزیں بدلیں گی اور کون سی جاری رہیں گی؟

#Brexit: برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے بعد کون سی سات چیزیں بدلیں گی اور کون سی جاری رہیں گی؟

تین سال، تین وزرائے اعظم اور دو انتخابات کے بعد برطانیہ نے بالآخر جمعہ 31 جنوری کو رات گیارہ بجے (23:00 جی ایم ٹی) یورپی یونین چھوڑ دیا ہے۔ 

تاہم اس کے ساتھ ہی وہ فوری طور پر 11 ماہ کے ٹرانزیشن یا منتقلی کے دور میں داخل ہو جائے گا۔ تو پھر حقیقت میں بدلا کیا ہے؟

اس دور میں برطانیہ یورپی یونین کے قوانین کی پابندی جاری رکھے گا اور یورپی یونین کو فنڈز دیتا رہے گا۔ کچھ چیزیں تو بالکل ویسی ہی ہوں گی جیسی ہیں لیکن کچھ مکمل طور پر بدل جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

بریگزٹ مکمل، برطانیہ یورپی یونین سے علیحدہ ہو گیا

بریگزٹ میں کیا ہو رہا ہے، کچھ تو سمجھاؤ!

بریگزٹ کے بعد: جبرالٹر پر جھگڑا کیوں؟

1۔ یورپی یونین میں برطانیہ کے ارکان اپنی نشستیں کھو دیں گے

نائیجل فراج جو کہ برطانوی بریگزٹ پارٹی کے سربراہ ہیں اور برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کی مہم میں پیش پیش تھے، ان 73 ارکانِ یورپی پارلیمان (ایم ای پیز) میں سے ایک ہوں گے جو یورپی پارلیمان میں اپنی نشست چھوڑیں گے، کیونکہ بریگزٹ کے ساتھ ہی برطانیہ یورپی یونین کے تمام سیاسی اداروں اور ایجنسیوں سے نکل جائے گا۔

تاہم منتقلی کے اس دور میں برطانیہ یورپی قوانین کی پاسداری کرتا رہے گا اور قانونی قضیوں میں یورپی عدالتِ انصاف فیصلے کرتی رہے گی۔

2۔ یورپی یونین کے اجلاسوں میں برطانیہ شامل نہیں ہو گا

مستقبل میں برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن اگر یورپی کونسل کے کسی اجلاس میں شرکت کی خواہش ظاہر کرتے ہیں تو ان کو خصوصی طور پر مدعو کرنا پڑے گا۔

اسی طرح برطانوی وزرا بھی یورپی یونین کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

3۔ تجارت کے متعلق بہت کچھ سننے میں آئے گا

برطانیہ دنیا کے دوسرے ممالک سے تجارت کے متعلق مذاکرات کرے گا اور اشیا کو بیچنے اور خریدنے کے نئے قوانین طے ہوں گے۔

جب تک برطانیہ یورپی یونین کا ممبر تھا اس وقت تک وہ امریکہ اور آسٹریلیا کے ساتھ رسمی طور پر مذاکرات نہیں کر سکتا تھا۔ بریگزٹ کے حامی کہتے رہے ہیں کہ اپنی تجارتی پالیسی بنانے سے برطانوی معیشت بہتر ہو گی۔

لیکن یورپی یونین سے بھی ابھی بہت کچھ طے پانا ہے۔ یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدہ ایک اہم ترجیح ہے۔

اگر کوئی تجارتی معاہدہ طے پا جاتا ہے تو وہ اس وقت تک قابلِ عمل نہیں ہو سکتا جب تک منتقلی کا دور ختم نہیں ہو جاتا۔

4۔ برطانوی پاسپورٹ کا رنگ بدل جائے گا

30 سال سے زیادہ عرصے کے بعد نیلا برطانوی پاسپورٹ واپس آ جائے گا۔

سنہ 2017 میں اس کا اعلان کرتے ہوئے امیگریشن کے وزیر برینڈن لیوس نے نیلے اور سنہری رنگ کے پاسپورٹ کی واپسی کا اعلان کیا تھا۔ اسے پہلی مرتبہ 1921 میں استعمال کیا گیا تھا۔

نئے رنگ کو کئی ماہ کے دورانیے میں متعارف کروایا جائے گا اور سال کے وسط تک سبھی نئے پاسپورٹ جاری کر دیے جائیں گے۔

5۔ بریگزٹ کا سکہ 

جمعے سے 50 پینس کے تقریباً 30 لاکھ یادگاری سکے جاری کیے جائیں گے۔ ان پر 31 جنوری کی تاریخ ہو گی اور ’امن، خوشحالی اور تمام اقوام سے دوستی‘ نقش ہو گا۔

سکے پر برطانیہ میں ملا جلا ردِ عمل آیا ہے اور یورپی یونین میں رہنے کے حامی کچھ افراد نے کہا ہے کہ وہ اس سکے کو قبول نہیں کریں گے۔

6۔ برطانیہ کا بریگزٹ ادارہ بند ہو جائے گا

بریگزٹ کے دن وہ ٹیم اور ادارہ بند ہو جائے گا جس نے یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات اور ’نو ڈیل‘ کی تیاری کی تھی۔

یورپی یونین سے نکلنے والے ادارے ’ڈیپارٹمنٹ فار ایگزٹنگ یورپی یونین‘ کو 2016 میں سابق وزیرِ اعظم ٹریزا مے نے قائم کیا تھا۔

مستقبل کے مذاکرات کرنے والی ٹیم اب ڈاؤننگ سٹریٹ میں بیٹھے گی۔

7۔ جرمنی مجرموں کو برطانیہ کے حوالے نہیں کرے گا

برطانیہ کے لیے یہ ممکن نہیں ہو گا کہ وہ ان ملزمان کو وطن واپس لا سکے جنھوں نے فرار ہو کر جرمنی میں سکونت اختیار کر لی ہو گی۔

جرمنی کا آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ اس کے کسی شہری کو یورپی یونین کے کسی ملک کے علاوہ کسی دوسرے ملک کے حوالے کیا جائے۔

جرمنی کے وفاقی وزیر انصاف نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ جب برطانیہ یورپی یونین سے نکل جائے گا تو وہ اس سہولت سے مستثنیٰ ہو جائے گا۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ اس پابندی کا اطلاق دوسرے ممالک پر بھی ہوگا یا نہیں۔ مثال کے طور پر سلووینیا نے کہا ہے کہ صورتِ حال پیچیدہ ہے جبکہ یورپی یونین نے اس پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

سات چیزیں جو اسی طرح رہیں گی جیسی اب ہیں

کیونکہ منتقلی کا دور بریگزٹ کے فوری بعد شروع ہو جائے گا، اس لیے بہت سی چیزیں اسی طرح رہیں گی جیسی اب ہیں، کم از کم 31 دسمبر 2020 تک۔

1۔ سفر

پروازیں، کشتیاں اور ٹرینیں معمول کے مطابق چلیں گی۔

منتقلی کے دور کے دوران پاسپورٹ کنٹرول پر برطانوی باشندوں کو بھی یورپی یونین کے باشندوں کی قطار میں کھڑے ہونے کی آزادی ہو گی۔

2۔ ڈرائیونگ لائسنس اور پالتو جانوروں کے پاسپورٹ

وہ جب تک قانونی طور پر جائز ہیں استعمال میں رہیں گے۔ 

ہیلتھ کارڈ

3۔ یورپیئن ہیلتھ انشورنس کارڈ (ای ایچ آئی سی)

یہ وہ کارڈ ہیں جن کی مدد سے بیماری یا حادثے کی صورت میں برطانوی شہری ملک سے باہر علاج کی سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

یہ یورپی یونین کے سبھی ممبر ممالک اور سوئٹزرلینڈ، ناروے، آئس لینڈ اور لیچنسٹائن میں استعمال کیے جا سکتے ہیں اور یہ منتقلی کے دور میں بھی جائز رہیں گے۔

4۔ یورپی یونین میں رہنا اور کام کرنا

منتقلی کے دور میں نقل و حمل کی آزادی رہے گی تاکہ برطانوی شہری اسی طرح یورپی یونین میں کام کرتے رہیں جیسے وہ اب کر رہے ہیں۔

اسی طرح جو یورپی یونین کے باشندے برطانیہ میں رہنا یا کام کرنا چاہیں وہ یہ کر سکتے ہیں۔

5۔ پینشن

یورپی یونین میں رہائش پذیر برطانوی باشندے اپنی سرکاری پینشن اسی طرح لیتے رہیں گے اور اس میں سالانہ اضافہ بھی انھیں ملتا رہے گا۔

6۔ بجٹ میں حصہ

منتقلی کے دور میں برطانیہ یورپی یونین کے بجٹ میں اپنا حصہ ڈالتا رہے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ یورپی یونین کے فنڈز سے چلنے والی سکیموں کو فنڈز ملتے رہیں گے۔

7۔ تجارت

برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان تجارت بغیر کسی اضافی چارج کے جاری رہے گی اور کوئی نئی پابندیاں بھی متعارف نہیں کروائی جائی گی۔

کرتارپورپربھارتی دہشت گردی کوناکام بنانے پردنیا بھرکے سکھ "آئی ایس آئی” کے دیوانے ہوگئے

کرتارپورپربھارتی دہشت گردی کوناکام بنانے پردنیا بھرکے سکھ "آئی ایس آئی” کے دیوانے ہوگئے

کرتارپورپربھارتی دہشت گردی کوناکام بنانے پردنیا بھرکے سکھ "آئی ایس آئی” کے دیوانے ہوگئے

امرتسر:پاکستانی خفیہ”ایجنسی آئی ایس آئی”کوسلام،دنیا بھرکےسکھ کرتارپورپربھارتی دہشت گردی کوناکام بنانے پر”آئی ایس آئی” کے دیوانےہوگئے،اطلاعات کےمطابق سکھ قوم اور پاکستان کے مابین تعلقات کشیدہ بنانے کے لئے کرتار پور راہداری پر ہونے والے دھماکے کی جامع تحقیقات اور راکے منصوبے کو بے نقاب کرنے کے لئے یونائیٹڈ فرنٹ آف سکھ کینیڈا اور شریومانی اکالی دل امرتسر کینیڈا ایسٹ نے پاکستان انٹیلی جنس کے کام کی تعریف کی ہے۔ .

ذرائع کےمطابق آئی ایس آئی کی خدمات کے حوالے سے متحدہ فرنٹ آف سکھ کینیڈاکے کوآرڈینیٹراور سینئر ممبرشرومنی اکالی دل امرتسر کینیڈا ایسٹ سکھمندر سنگھ ہنسرا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم پوری دنیا میں سکھوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پرہندوستان کی غیر ملکی خفیہ ایجنسی (را)کی سرگرمیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں حکومت پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ خطے سے را کے کارکنوں کا قلع قمع کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے پاکستان کے کرتار پور صاحب اور دوسرے گوردواروں میں آنے والے تمام سکھوں کو متنبہ کیاکہ وہ علاقے میں ہندوستانی ایجنٹوں کی سرگرمیوں سے ہوشیار رہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوںنے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے یا آنے والے پوری دنیا کے سکھ پاکستان حکومت پر اعتماد کرتے ہیں۔

بریکنگ نیوز! امریکہ کے فوجی اڈے عین الاسد پر 35راکٹ میزائل داغ دیے

Live Updates

مغربی عراق میں امریکی فوج کے ہوائی اڈے پر 35 راکٹ میزائل داغ دیے گئے

پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے بہادر جنگجوؤں نے ’’آپریشن شہید سلیمانی‘‘ کے نام سے ایک کامیاب آپریشن شروع کیا ہے: ایرانی میڈیا

مغربی عراق میںامریکی فوج کے ہوائی اڈے پر 35 راکٹ میزائل داغ دیے گئے۔ ایران کے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ انہوں نے عراق میں امریکی اڈے پر درجنوں میزائل داغے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عراق میں امریکہ کے فوجی اڈے عین الاسد پر 35 راکٹ میزائل داغے گئے ہیں۔

ابتدائی طور پر ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کے نام پر جوابی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے عین الاسد پر فضائی حملے شہید قاسم سلیمانی کا بدلہ اور امریکی فوج کا عراق سے انخلاء کا مطالبہ ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی کی جانب سے قاسم سلیمانی کو قتل کیے جانے کے خلاف جوابی کارروائی شروع ہوگئی ہے۔

امریکی حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ایران ان کی فوجوں پر مسلسل بمباری کر رہا ہے۔ حملہ اس ایئر بیس پر کیا گیا ہے جہاں زیادہ تر امریکی فوجی تعینات ہیں۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق آج صبح پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے بہادر جنگجوؤں نے ’’آپریشن شہید سلیمانی‘‘ کے نام سے ایک کامیاب آپریشن شروع کیا ہے، کوڈاوہ زہراکے ذریعہ دہشت گرد اور حملہ آور امریکی فوج کے اڈے پر دسیوں زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل داغے گئے ہیں۔

وائس آف امریکہ کے مطابق عین الاسد ایئر بین پر شیلنگ کا سلسلہ رک گیا ہے، کلی طور پر 35 راکٹ میزائل داغے گئے ہیں۔

مسجد جمکران پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا۔۔۔ایران کی جانب سے قدیم روائتی طرز میں امریکا کے خلاف اعلان جنگ

ایران کی جانب سے قدیم روائتی طرز میں اعلان جنگ کر دیا گیا

مسجد جمکران میں سرخ پرچم لہرا دیا گیا،قدیم فارس اور عرب روایات میں سرخ پرچم جنگ جاری ہونے کی علامات کہلاتا ہے

 ایران کی جانب سے قدیم روایتی طرز میں جنگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق مقدس شہر جمکران کی مسجد امام زمانہ میں سرخ پرچم لہرا دیا گیا ہے۔سرخ پرچم کا لہانہ باقاعدہ جنگ کا اعلان ہوتا ہے۔اس سے قبل مسجدجمکران پر ہمیشہ سبز پرچم لہراتا رہا ہے۔قدیم فارس اور عرب روایات میں سرخ پرچم جنگ جاری ہونے کی علامات کہلاتا ہے۔

جمکران شہر کی یہ مسجد انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ یہ مسجد امام مہدی سے منسوب سمجھی جاتی ہے۔اس مسجد پر اس سے قبل کبھی سرخ پرچم نہیں تھا تاہم قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد اس مسجد پر سرخ پرچم لہرایا گیا ہے۔

جب کہ دوسری جانب ایرانی فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل رمضان نے کہا ہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر امریکا کی خوشی جلد سوگ میں تبدیل کر دیں گے۔

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد عراق سے ملحق سرحد پر ایرانی لڑاکا طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔امریکہ بھی مشرق وسطیٰ میں مزید تین ہزار فوجی بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے جبکہ اسرائیل نے شام اور لبنان سے ملحقہ اپنی سرحد پر سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ نے بہت بڑی غلطی کی ہے ۔

عراقی خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔جواد ظریف نے کہا کہ ایران کسی بھی وقت اور انداز میں جواب دینے حق رکھتا ہے۔اقت اورجرائم کے ذریعے پالیسیوں پر پیش رفت دنیا کے لیے ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعے پر ایران نے سوئس سفیر کو ہی دن دو مرتبہ وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے ٹھیک 24 گھنٹے بعد عراق میں ایک اور فضائی حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی حکام نے بتایا ہے کہ بغداد کے شمال میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کو لے جانے والی دو کاروں کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایران کی حمایت یافتہ پاپولر موبلائزیشن فورسز نے بھی فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمال میں واقع تاجی میں اسٹیڈیم کے قریب ایک میڈیکل قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے

ایرانی لڑاکا طیاروں کی پروازیں شروع۔۔امریکا کی خوشی جلد سوگ میں تبدیل کر دیں گے۔ ایرانی فوج کا اعلان

امریکا کی خوشی جلد سوگ میں تبدیل کر دیں گے۔ ایرانی فوج

عراق سے ملحق سرحد پر ایرانی لڑاکا طیاروں کی پروازیں شروع ہو گئیں

ایرانی فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل رمضان نے کہا ہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کےقتل پر امریکا کی خوشی جلد سوگ میں تبدیل کر دیں گے۔ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد عراق سے ملحق سرحد پر ایرانی لڑاکا طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔امریکہ بھی مشرق وسطیٰ میں مزید تین ہزار فوجی بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے جبکہ اسرائیل نے شام اور لبنان سے ملحقہ اپنی سرحد پر سکیورٹی بڑھا دی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ نے بہت بڑی غلطی کی ہے ۔عراقی خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔جواد ظریف نے کہا کہ ایران کسی بھی وقت اور انداز میں جواب دینے حق رکھتا ہے۔اقت اورجرائم کے ذریعے پالیسیوں پر پیش رفت دنیا کے لیے ناقابل قبول ہے۔

۔انہوں نے کہا کہ واقعے پر ایران نے سوئس سفیر کو ہی دن دو مرتبہ وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے ٹھیک 24 گھنٹے بعد عراق میں ایک اور فضائی حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی حکام نے بتایا ہے کہ بغداد کے شمال میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کو لے جانے والی دو کاروں کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایران کی حمایت یافتہ پاپولر موبلائزیشن فورسز نے بھی فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمال میں واقع تاجی میں اسٹیڈیم کے قریب ایک میڈیکل قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے اس حملے میں ان کے گروپ کا کوئی بھی اعلیٰ عہدیدارہلاک نہیں ہوا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نےحملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کی سب سے بہترین فوج اور بہترین خفیہ ادارے ہیں۔ اگرامریکیوں کو کسی بھی قسم کے خطرے کا سامنا ہوا تو ہم جوابی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔ ایران اور امریکہ میں جاری حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کی سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے بیان بازی جاری ہے۔

امریکہ نے جمعہ کی صبح بغداد ایئرپورٹ پر ایئر اسٹرائیک کی جس کے نتیجے میںایران القدس فورس کے سینئر کمانڈر قاسم سلیمانی ہلاک ہو تھے۔ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان تعلقات بد سے بھی بدتر ہو گئے ہیں اور اعلیٰ ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد امریکہ اورایران کے درمیان بڑھنے والی کشیدگی کے پیش نظر تیسری عالمی جنگ کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

میں قوم اور اللہ سے معافی چاہتا ہوں ,حریم شاہ کے والد کادْکھ بھرا ویڈیو پیغام سامنے آگیا

حریم شاہ کے والد کا ویڈیو پیغام سامنے آ گیا

میں تمام لوگوں خصوصاََ اپنے رشتہ داروں سے معذرت خواہ ہوں۔دعا ہے اللہ حریم شاہ کو پھر سے "فضہ شاہ بنا دے” ضرار حسین شاہ

 ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے والد کے نام سے منسوب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے تمام عزیز اقارب سے معافی مانگتے ہیں۔اس ویڈیو پیغام میں حریم شاہ کے والد کاکہنا ہے کہ میرا نام ضرار حسین شاہ ہے۔ان کا کا کہنا ہے کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہے اپنا درد بیان کرنے کے لیے۔جن بھی لوگوں کو اور میرے رشتے داروں کو تکلیف پہنچی ہے،مجھے اس سے شدید صدمہ ہے اور میرے پا س معذرت کرنے کے لیے الفاظ بھی نہیں ہے۔

بحثیت مسلمان ہمارا عقیدہ ہے کہ اللہ جسے چاہے عزت دیتا ہے او جسے چاہے ذلت دیتا ہے،انہوں نے کہا کہ زندگی خود بھی گناہوں کی سزا دیتی ہے،میں نے اپنی زندگی میں کسی کا دل نہیں دکھائے،بس ایک بار مجھ سے میرے والد صاحب ناراض ہو گئے تھے لیکن میں نے ان کو راضی کر لیا تھا لیکن اب لگتا ہے کہ مجھے ان کی بدعا لگ گئی ہے۔

ميں نے بہت اذیتیں بھی اٹھائیں،مجھے اپنی ذات کی کوئی پرواہ نہیں۔

لیکن ہمارے بزرگوں اور علاقے کے لوگوں کو جو تکلیف پہنچی اس پر میں بہت رنجیدہ ہوں میں کوشش کروں گا کہ ان کے دلوں کو نرم کر سکوں۔ضرار شاہ نے مزید کہا کہ ہمارے ملکی وقار کو جو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اس پر میں بہت فکر مند ہوں۔ضرار شاہ کا کہنا ہے کہ شاید میرے کسی ایک گناہ کی وجہ سے میری پوری قوم کو شرمندہ ہونا پڑا جس وجہ سے میں اللہ سے معافی مانگتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کو مکمل اسلامی تعلیم دلوائی اس نے بہت اچھے نمبر بھی لیے،ایک باپ جو بھی کر سکتا ہے میں نے کیا۔لیکن اس کا صلہ مجھے بہت برے طریقے سے دیا گیا۔ضرار حسین نے لوگوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دعا کریں حریم شاہ دوبارہ سے فضہ شاہ بن جائے۔ان کی وجہ سے جن کی عزت خراب ہوئی ان سے بھی معذرت خواہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے بچے راتوں کو سو نہیں سکتے،لیکن انسان ہیں سب کچھ برداشت کر رہے ہیں،آپ لوگ دعا کریں کہ اللہ ہمارے خاندان کی عزت رکھ لے ۔انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجیے

بریکنگ نیوز! لائن آف کنٹرول پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی، بھارتی فوجیوں کی لاشوں کا ڈھیر لگا دیا گیا

دیوا سیکٹر پر پاکستان کا بھارت کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب

فائرنگ کے تبادلے میں بھارت کو بھاری جانی اورمالی نقصان، بھارت کی کئی چیک پوسٹیں تباہ : ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹویٹ

دیوا سیکٹر میںپاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب،ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہفائرنگ کے تبادلے میں بھارت کو بھاری جانی اورمالی نقصان ہواہے،بھارت کی کئی چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر پیغام دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہےکہ دیوا سیکٹر پر بھارت کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج نے اسکا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں بھارت کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ کرن اور نیلم سیکٹر پر زیادہ فائرنگ کا تنادلہ نہیں ہوا،تاہملائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزی جاری ہے۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل دفاعی تجزیہ نگار زیدحامد کا کہنا تھا کہ اب بھارت ایک طویل جنگ کو چھیڑے گا جس میں افراد کی تعداد بہت زیادہ ہوگی لیکن اسکا اصل زور کشمیر میں ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کا دوسرے ممالک سے سمندری راستہ روکنے کے لیے بحری ناکہ بندی بھی کی جا سکتی ہے۔

ہندوستان کی جانب سے چھیڑی گئی اس جنگ میں مقامی دہشتگرد ، داخلی غدار اور افغان بھی ان کوششوں مین ہندوستان کا ساتھ دینگے۔ انھوں نے مزید کہاتھا کہ یہ ایک طویل جنگ ہونے جا رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہبھارت اب پاکستان کے ساتھ ایک ایسی جنگ چھڑے گا جسکا دائرہ کار دوسری دنیا تک بھی ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ بھارت کا زیادہ زور کشمیر کی طرف ہو گا جہاں وہ اپنا چہرہ چھپانے میں ناکام ہو گیا ہے۔ انھوں نے بتایا تھاکہ اس سب میں لوکل دہشتگرد، افغانستان اور پاکستان کے غدار بھی انکا ساتھ دینگے،ایک طویل جنگ ہونے جارہی ہے۔

‏پرویز مشرف کو بھارتی شہریت کی پیشکش ‏

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما سبرامنین سوامی نے سابق صدر پرویز مشرف کو بھارتی شہریت دینے کی پیشکش کردی۔

سبرامنین سوامی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ان کی حکومت مشرف کو فوری بھارت کی شہریت دے سکتی ہے کیونکہ ان کا تعلق دریا گنج سے ہے اور انہیں پاکستان میں نا انصافی کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے شہریت بل میں ان تمام لوگوں کو بھارت کی شہریت دی جائے گی جو خود کو ہندوؤں کی اولاد کہے گا۔

واضح رہے کہ سبرینم سوامی انتہاپسند ہندو لیڈران میں شمار ہوتے ہیں لیکن ان کی بیٹی سوہاسنی حیدر جو ایک صحافی ہیں ، انہوں نے مسلمان ندیم حیدر سے شادی کرکے ہندو مذہب ترک کردیا تھا اور اسلام قبول کرلیا تھا جبکہ سبریمینم سوامی آج بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ انکی بیٹی ہندو ہے لیکن سوہاسینی حیدر کے بچے مسلمان ہیں

پرویز مشرف غدار قرار

پرویز مشرف کو غدار قرار دے دیا گیا

سابق صدر کو سزائے موت آرٹیکل چھ کے تحت سنائی گئی

 پرویز مشرف کو سزائے موت آرٹیکل چھ کے تحت سنائی گئی۔ تفصیل کے مطابق سابق سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کو غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ عدالت نے پرویز مشرف کو غدار قرار دے دیا ۔خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے فیصلہ سنایا۔سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب قرار دے دیا گیا۔ ۔عدالت نے سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا ہے۔ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم 2 ایک کی اکثریت سے دیا۔

سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ 48 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007ء کو آئین پامال کیا۔خصوصی عدالت نے 19 جون کو 2016ء کو پرویز مشرف کو مفرور قرار دے دیا تھا۔خصوصی عدالت کی 6 بار تشکیل نو ہوئی۔31 مارچ 2014ء کوعدالت نے پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ ماہ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کیسماعت کرنے والی خصوصی عدالت کی جانب سے محفوظ کیے گئے فیصلے کو روکنے کا حکم دیا تھا . عدالت نے حکم دیا تھا کہ وفاقی حکومت غداری کیس کا نیا پراسیکیوٹر تعینات کرے اور خصوصی عدالت تمام فریقین کو سن کر فیصلہ کرے یاد رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007 کو آئین کو معطل کرتے ہوئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی تھی سابق وزیراعظمنوازشریف کے دور حکومت میں پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔

آصف زرداری کی رہائی پلی بارگین کے ذریعے ہوئی؟حُکومت کو کتنا پیسہ ملے گا؟

آصف زرداری کو ضمانت پر رہائی ملنا اچھی بات ہے: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

پلی بارگین سے پیسے آنے والے ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ

🇵🇰: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو ضمانت پر رہائی ملنا اچھی بات ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہآصف زرداری کو ضمانت پر رہائی ملنا اچھی بات ہے، پلی بارگین سے پیسے آنے والے ہیں۔انکا کہنا ہے کہ یہ پلی بارگین کریں گے ، مارچ تک 5 کیسز میں ان کی پلی بارگین سامنے آجائیگی، بلاول بچپن سے ان پانچ کیسز میں ڈائریکٹر ہیں، ان کیسز کی پلی بارگین نہ ہوئی تو بلاول کا سیاسی مستقل تمام ہو جائے گا، بلاول بڑا چیں چیں کر رہا ہے ، اس کی چیں چیں چچ ہو جائیگی ۔

انھوں نے بتایا کہ بہت جلد پلی بارگین سے پاکستان بہت سارے پیسے آنے والے ہیں۔ انکا مزید کہنا ہے کہ کالے اور سفید کوٹوں کی لڑائی میں تین جانیں چلی گئیں، ساری دنیا کو پیغام دیا کہ ہم بنیادی طور پر انتہا پسند ہیں۔

اس واقعہ پر ساری قوم شرمندہ ہے، ہم اخلاقیات سے عاری ہوتے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ آصف زرداری سمیت دوسرے لوگ پلی بارگین کی طرف آ رہے ہیں، نہ ڈیل ہوئی ہے نہ ڈھیل، نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ نواز، شہباز اور زرداری کی سیاست ختم ہو چکی ہے، لیگی قائد علاج کے لیے ملک سے باہر چلے جائیں گے، آصف زرداری کا معاملہ بھی چار چھ ماہ میں کسی طرف لگ جائے گا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سوائے خورشید شاہ کے آصف زرداری فریال تالپور،شرجیل میمن سمیت دیگر بھی پلی بارگین کی طرف آرہے ہیں۔ شیخ رشید نے دھرنے کے خاتمے کو فضل الرحمان کی عقلمندی قرار دیتے ہوئے ایک ضرب المثل بھی سنائی وزیر ریلوے نے کہاتھا فضل الرحمان نے دھرنے پر بہت خرچہ کیا ،کھایا پیا کچھ نہیں ،گلاس توڑا بارہ آنے، دھرنے سے مولانا فضل الرحمان کی سیاست دم توڑ گئی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں مولانا فضل الرحمان کی نشستیں کم ہو سکتیں بڑھ نہیں سکتیں ۔

ان کے دھرنے کا یہ حال ہے کہ کھایا پیا کچھ نہیں اور گلاس توڑا بارہ آنے ۔ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو کاپی کرنے کی کوشش کی ،وہ اس وقت خطاب کے لئے آتے تھے جس وقت عمران خان شرکاء سے مخاطب ہوتے تھے لیکن وہ دھرنے کے پراسس کو نہیں چلا سکے اور انہوں نے دھرنا ختم کر کے عقلمندی کی ہے کیونکہ دھرنے میں شرکاء کی تعداد روز بروز کم ہو رہی تھی بلکہ نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھی ۔